‏منقبت اہلبیت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏منقبت اہلبیت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 5 مئی، 2022

باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہلبیت

باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہلبیت
باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہلبیت

باغ جنت کے ہیں بہرِ مدح خوان ِاہلبیتؑ

تم کو مژدہ نار کا اے دشمنانِ اہلبیتؑ


کس زباں سے ہو بیانِ عِزّ و شانِ اہلبیتؑ

مدح گوئے مصطفےٰؐ ہے مدح خوانِ اہلبیتؐ


ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں

آیہء تطہیر سے ظاہر ہے شانِ اہلبیتؑ


مصطفےٰؐ عزت بڑھانے کے لیے تعظیم دیں

ہے بلند اقبال تیرا دودمانِ اہلبیتؑ


ان کے گھر بے اجازت جبریل آتے نہیں

قدر والے جانتے ہیں قدر و شانِ اہلبیتؑ


مصطفےٰؐ بائع خریدار اس کا اللّٰه اشتری

خوب چاندی کر رہا ہے کاروانِ اہلبیتؑ


رزم کا میدان بنا ہے جلوہ گاہِ حسن و عشق

کربلا میں ہو رہا ہے امتحانِ اہلبیتؑ


پھول زخموں کے کھلائے ہیں ہوائے دوست نے

خون سے سینچا گیا ہے گلستانِ اہلبیتؑ


حوریں کرتی ہے عروسانِ شہادت کا سنگار

خوبرو دولھا بنا ہے ہر جوانِ اہلبیتؑ


ہو گئی تحقیقِ عید، دیدِ آبِ تیغ سے

اپنے روزے کھولتے ہیں صائمانِ اہلبیتؑ


جمعہ کا دن ہے کتابیں زیست کی طے کر کے آج

کھیلتے ہیں جان پر شہزادگانِ اہلبیتؑ


اے شبابِ فصلِ گل یہ چل گئی کیسی ہوا

کٹ ریا ہے لہلہاتا بوستانِ اہلبیتؑ


کس شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اندھیر ہے

دن دھاڑے لٹ رہا ہے کاروانِ اہلبیتؑ


خشک ہو جا خاک ہو کر خاک میں مل جا فرات

خاک تجھ پر دیکھ تو سوکھی زبانِ اہلبیتؑ


خاک پر عباسؑ و عثمانِؑ علمبردار ہیں

بیکسی اب کون اٹھائے گا نشانِ اہلبیتؑ


تیری قدرت جانور تک آب سے سیراب ہوں

پیاس کی شدت میں تڑپے بے زبانِ اہلبیتؑ


قافلہ سالار منزل کو چلے ہیں سونپ کر

وارثِ بے وارثوں کو کاروانِ اہلبیتؑ


فاطمہؑ کے لاڈلے کا آخری دیدار ہے

حشر کا ہنگامہ برپا ہے میانِ اہلبیتؑ


وقتِ رخصت کہہ رہا ہے خاک میں ملتا سہاگ

لو سلامِ آخری اے بیوگانِ اہلبیتؑ


ابرِ فوجِ دشمناں میں اے فلک یوں ڈوب جائے

فاطمہؑ کا چاند مہرِ آسمانِ اہلبیتؑ


کس مزے کی لذتیں ہیں آبِ تیغِ یار میں

خاک و خوں میں لوٹتے ہیں تشنگانِ اہلبیتؑ


باغ جنت چھوڑ کر آئے ہیں محبوبِؐ خدا

اے زہے قسمت تمھاری کشتگانِ اہلبیتؑ


حوریں بے پردہ نکل آئی ہیں سر کھولے ہوئے

آج کیسا حشر ہے برپا میانِ اہلبیتؑ


کوئی کیوں پوچھے کسی کو کیا غرض اے بیکسی

آج کیسا ہے مریض نیم جانِ اہلبیتؑ


گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے

جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اہلبیتؑ


سر شہیدانِ محبت کے ہیں نیزوں پر بلند

اور اونچی کی خدا نے قدر و شانِ اہلبیتؑ


دولتِ دیدار پائی پاک جانیں بیچ کر

کربلا مین خوب ہی چمکی دوکانِ اہلبیتؑ


زخم کھانے کو تو آبِ تیغ پینے کو دیا

خوب دعوت کی بلا کر دشمنانِ اہلبیتؑ


اپنا سودا بیچ کر بازار سونا کر گئے

کونسی بستی بسائی تاجرانِ اہلبیتؑ


اہلِ بیتِؑ پاک سے گستاخیاں بے باکیاں

لعنۃ اللّٰه علیکم دشمنانِ اہلبیت


بے ادب گستاخ فرقے کو سنا دو اے حسؔن

یوں کہا کرتے ہیں سنی داستانِ اہلبیت


(منقبت از مولانا حسن رضا خان - مولانا احمد رضا خان کے چھوٹے بھائی)

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ

صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ

مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ

صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ

عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ

شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ

عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ

حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ

عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ

جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ

عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


اس کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ

کب کسی پر عیاں اس کا ہے مرتبہ

جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*



راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ

صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام


قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ

جن کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ

جن کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام


صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ

فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ

نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام