‏پاکستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏پاکستان لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 11 جون، 2022

کیا پاکستان صرف جی ٹی روڈ کا نام ہے؟

 کیا پاکستان صرف جی ٹی روڈ کا نام ہے؟

تحریر : آصف محمود 

 بلوچستان میں آگ لگی ہے۔چلغوزے کے قیمتی جنگلات جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ آگ کیٹیگری کرائون میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ جنگل میں لگنے والی آگ میں یہ سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیوں کہ یہ جنگل کی زمین پر نہیں پھیلتی بلکہ اس کے شعلوں کاپھیلائو اتنا مہیب ہوتا ہے کہ یہ درختوںکے تنوں کی بجائے درختوں کی چھتری کو اپنی لپٹ میں لے لیتی ہے۔26 ہزار ایکڑکے رقبے میں چلغوزے کے یہ قیمتی باغات جل چکے ہیں۔


 ان باغات کی اہمیت بھی سمجھ لیجیے۔ بلوچستان میں واقع یہ باغات دنیا بھر میں چلغوزے کے سب سے بڑے باغات میں شمار ہوتے ہیں۔چلغوزے کی قیمت کا تو آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ یہ کتنا مہنگا ڈرائی فروٹ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان با غات سے ہر سیزن میں سات سو میٹر ک ٹن چلغوزہ حاصل کیا جاتا ہے۔ اب ذرا اس کے کلوگرام نکالیے اور پھر اس کی کل قیمت کا تخمینہ لگائیے۔اس کے بعد جمع تقسیم کر کے دیکھیے کہ یہ باغات بلوچستان کے لوگوں کے روزگار اور ملکی معیشت کے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔اس دوران البتہ یہ یاد رکھا جائے کہ آپ باغات کی قیمت کا تعین نہیں کر رہے بلکہ ان سے حاصل ہونے والی ایک سال کی پیداوار کی مالیت نکال رہے ہیں۔


اس آگ سے ماحولیات اور وائلڈ لائف پر کتنے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے یہ ایک الگ بحث ہے اور اس کی جزئیات کی سنگینی جنگل کے معاشی نقصانات سے کم نہیں ہے۔


 آپ فیصلہ ساز طبقات کی سنجیدگی دیکھیے کہ جو آگ 30 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیل چکی ہے اس کو بجھانے کے لیے صرف 2ہیلی کاپٹر میدان عمل میں مصروف ہیں۔ کوئی بے نیازی سی بے نیازی ہے کہ ہمارا ڈرائی فروٹ کا سب سے بڑا جنگل جل کر راکھ ہو گیا ہے اور ہمارے پاس یہاں بھیجنے کو تیسرا ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر کیمیکل چھڑک رہا ہوتا ہے اور دوسرا پانی پھینک رہا ہوتا ہے۔ پانی پھینکنے والا ہیلی کاپٹر آگ پر پانی ڈال کر جب تک نیا پانی لے کر واپس آتا ہے تب تک بجھائی جانے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے۔


یہاں اگر بیس پچیس ہیلی کاپٹر بیک وقت استعمال ہوں تو ایک دن میں آگ بجھائی جا سکتی ہے ۔وسائل سے زیادہ نیت اور ترجیحات کا مسئلہ ہے۔ ایک جہاز تو خبر ہے کہ ایران نے بھی فراہم کر دیا ہے۔ جن کے اپنے گھر کو آگ لگی ہے وہ صرف دو ہیلی کاپٹر دے سکے۔ سنجیدگی اسی تناسب سے واضح ہے۔ ہمارے باقی کے ہیلی کاپٹر اشرافیہ کی آنیوں جانیوں کے لیے مصروف ہیں


۔حیرت ہوتی ہے بلوچستان میں پولیس اہلکار شہید ہو جائیں تو ان کے جسد خاکی گھروں کو بھیجنے کے لیے ایمبولینس نہیں ہوتیں اور وہ بسوں کی چھت پر رکھ کر بھیجے جاتے ہیں اور وہاں کے جنگلات جل کر راکھ ہو رہے ہوں توآگ بجھانے کو صرف دو ہیلی کاپٹر بھیجے جاتے ہیں۔یہ سوتیلا پن کس کے فکری افلاس کا تاوان ہے؟


 چنانچہ سوشل میڈیا پربلوچستان کا نوجوان صرف یہ شکوہ نہیں کر رہا کہ اس کے مسائل حل نہیں کیے ہو رہے، وہ یہ گلہ بھی کر رہا ہے کہ ہمارا قومی بیانیہ اس کے دکھوں سے لاتعلق ہے ۔


اہل سیاست ہوں یا ہمارا میڈیا ، سب کا رویہ یکساں افسوسناک ہے۔ شیرانی کے جنگلات جل اٹھیں یا پیر کوہ کے علاقے میں ہیضے کی وبا پھیل جائے، سیاست اورمیڈیا کے لیے یہ سرے سے کوئی موضوع ہی نہیں۔


اسلام آباد میں ایک نیم پاگل شخص بندوق لے کر سڑک پر آ جائے تو میڈیا چوبیس گھنٹے براہ راست کوریج کرتا ہے، حتی کہ اس کے رفع حاجت کے مناظر بھی براہ راست دکھائے جاتے ہیں اور ساتھ نیوز کاسٹرز کا ،رواں تبصرہ کانوں میں رس گھول رہا ہوتا ہے کہ یہ دیکھیے ناظرین ہمارا نیوز چینل یہ مناظر آ پ کے لیے خصوصی طور پر دکھا رہا ہے ۔یہ بات میں تفنن طبع کے لیے نہیں کہہ رہا ، آپ اس روز کی کوریج نکال کر دیکھ لیجیے ، سکرینوں پر Exclusive کی سٹرپ بھی چل رہی تھی تا کہ سند رہے کہ یہ قوت مشاہدہ ہمارے کیمرہ مین کی ہے۔


 چند سیاسی جماعتوں کے جلسے ہوں ہوں تومیڈیا شرکاء کی تعداد سے لے کر جلسے میںرکھی کرسیوں کے رنگوں تک کو زیر بحث لاتا ہے، چند بڑے شہروں میں کوئی گدھا گاڑی کسی کھمبے سے ٹکرا جائے تو یہ بریکنگ نیوز ہوتی ہے اور نیوز کاسٹر اور نمائندے کی سانس پھولی ہوتی ہے،آپ کو گدھے کا شجرہ نسب بھی بتاتے ہیں اور ساتھ ساتھ فخر سے اعلان ہوتا رہتا ہے کہ ناظرین کرام یہ مت بھولیے کہ گدھے کے آباو اجداد کے بارے میں اندر کی یہ خبر سب سے پہلے ہم نے آپ کے سامنے رکھی ہے۔


 ہماری سیاست اور ہمارا میڈیا ( اب اس کے ساتھ سوشل میڈیا کا اضافہ کر لیں)،یہ قومی بیانیے کے ابلاغ کے بنیادی ذرائع ہیں۔لیکن ان کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں۔ ان کی ساری بحث نصف درجن سیاسی خانوادوں اور چند بڑے شہروں تک محدود ہے۔روز بیسیوں ٹی وی چینلز پر سینکڑوں ٹاک شوز ہوتے ہیں لیکن بلوچستان، اس کے مسائل اور اس کا بیانیہ ان میں کہیں جگہ نہیں پا سکتا ۔


قومی ایشوز پر بلوچستان کے اہل سیاست کو مدعو نہیں کیا جاتا اور بلوچستا ن کے مقامی ایشوز کبھی زیر بحث نہیں لائے جاتے۔چنانچہ بلوچستان کے سیاستدان ہمارے میڈیا کو صرف اس وقت یاد آتے ہیں جب وہاں کوئی حادثہ ہو جاتا ہے۔


کوئی ایک ٹاک شو بلوچستان سے نہیں ہو رہا۔ سوشل سوشل میڈیا کے موضوعات بھی دیکھ لیجیے ، احباب موضوعات باندھتے باندھتے ایران توران تک چلے جائیں گے لیکن بلوچستان کا راستہ بھول جائیں گے۔


 سیاسی گہما گہمی میں بھی بلوچستان لاتعلق ایک طرف کھڑا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے اگلے روز دلچسپ تبصرہ کیا کہ پاکستان کے ہرسیاسی ہیجان کا تعلق جی ٹی روڈ کے اطراف کی اشرافیہ سے رہاہے۔ اس کی قیمت البتہ پورے ملک کو چکانا پڑتی ہے۔


سوال اب یہ ہے کہ کیا پاکستان صرف جی ٹی روڈ کا نام ہے؟ خوشی بھی اسی کی ، غم بھی اسی کے ، میڈیا بھی اسی کا ، سیاست بھی اسی کی۔

Copied

وراثت کی تقسیم کا مکمل اسلامی قانونی طریقہ کار

 *وراثت کی تقسیم کا مکمل اور جامع قانونی طریقہ کار*


(١): جائیداد حقداروں میں متوفی پر واجب الادا قرض دینے اور وصیت کو پورا کرنے کے بعد تقسیم ہوگی.


(٢): اگر صاحب جائیداد خود اپنی جائیداد تقسیم کرے تو اس پر واجب ہے کہ پہلے اگر کوئی قرض ہے تو اسے اتارے، جن لوگوں سے اس نے وعدے کیۓ ہیں ان وعدوں کو پورا کرے اور تقسیم کے وقت جو رشتےدار، یتیم اور مسکین حاضر ہوں ان کو بھی کچھ دے.


(٣): اگر صاحب جائیداد فوت ہوگیا اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی اور نہ ہی جائیداد تقسیم کی تو متوفی پر واجب الادا قرض دینے کے بعد جائیداد صرف حقداروں میں ہی تقسیم ہوگی.


جائیداد کی تقسیم میں جائز حقدار:


(١): صاحب جائیداد مرد ہو یا عورت انکی جائیداد کی تقسیم میں جائیداد کے حق دار اولاد، والدین، بیوی، اور شوہر ہوتے ہیں.


(٢): اگر صاحب جائیداد کے والدین نہیں ہیں تو جائیداد اہل خانہ میں ہی تقسیم ہوگی. 


(٣): اگر صاحب جائیداد کلالہ ہو اور اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں تو کچھ حصہ سوتیلے بہن بھائی کو جاۓ گا اور باقی نزدیکی رشتے داروں میں جو ضرورت مند ہوں نانا، نانی، دادا، دادی، خالہ، ماموں، پھوپھی، چچا، تایا یا انکی اولاد کو ملے گا.

X


(1): شوہر کی جائیداد میں بیوی یا بیویوں کا حصہ:


(١): شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ آٹھواں (1/8) یا چوتھائی (1/4) ہے.


(٢): اگر ایک سے زیادہ بیویاں ہونگی تو ان میں وہی حصہ تقسیم ہوجاۓ گا.


(٣): اگر شوہر کے اولاد ہے تو جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ بیوی کا ہے، چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.


(٤): اگر شوہر کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، بیوی کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ شوہر کے والدین کیلئے ہے.


(٥): اگر شوہر کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیوی کیلئے جائیداد کا آٹھواں (1/8) حصہ ہے اور شوہر کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٦): اگر شوہر کے اولاد نہیں ہے تو بیوی کا حصہ چوتھائی (1/4) ہو گا اور باقی جائیداد شوہر کے والدین کی ہوگی.


(٧): اگر کوئی بیوی شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاتی ہے تو اسکا حصہ نہیں نکلے گا.


(٨): اگر بیوہ نے شوہر کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے دوسری شادی کرلی تو اسکو حصہ نہیں ملے گا.


(٩): اور اگر بیوہ نے حصہ لینے کے بعد شادی کی تو اس سے حصہ واپس نہیں لیا جاۓ گا.


(2): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ: 


(١): بیوی کی جائیداد میں شوہر کا حصہ نصف (1/2) یا چوتھائی (1/4) ہے. 


(٢): اگر بیوی کے اولاد نہیں ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور نصف (1/2) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے.


(٣): اگر بیوی کے اولاد ہے تو شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے، اور چھٹا (1/6) حصہ بیوی کے ماں باپ کا ہے اور باقی بچوں کا ہے.


(٤): اگر بیوی کے اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، شوہر کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد بیوی کے والدین کیلئے ہے.


(٥): اگر بیوی کے اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، شوہر کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور بیوی کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٦): اگر شوہر، بیوی کے والدین کی طرف سے جائیداد ملنے سے پہلے فوت ہو جاۓ تو اس میں شوہر کا حصہ نہیں نکلے گا.


(٧): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے بچے ہیں تو بیوی کا اپنے والدین کی طرف سے حصہ نکلے گا اور اس میں شوہر کا حصہ چوتھائی (1/4) ہوگا اور باقی بچوں کو ملے گا. 


(٨): اگر بیوی اپنے والدین کی جائیداد تقسیم ہونے سے پہلے فوت ہوگئی اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے گا. 


(3): باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ: 


(١): باپ کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.


(٢): باپ کی جائیداد میں پہلے باپ کے والدین یعنی دادا، دادی کا چھٹا (1/6) حصہ، اور باپ کی بیوہ یعنی ماں کا آٹھواں (1/8) حصہ نکالنے کے بعد جائیداد اولاد میں تقسیم ہوگی.


(٣): اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں، دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہوگا، آٹھ واں (1/8) حصہ بیوہ ماں کا ہوگا اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کوملے گا.


(٤): اگر ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے، آٹھواں (1/8) حصہ بیوہ ماں کیلئے ہے اور چھٹا (1/6) حصہ باپ کے والدین کیلئے ہے. 


(٥): اگر باپ کے والدین یعنی دادا یا دادی جائیداد کی تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.


(٦): اگر کوئی بھائی باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوگیا اور اسکی بیوہ اور بچے ہیں تو بھائی کا حصہ مکمل طریقہ سے نکالا جاۓ گا.


(٧): اگر کوئی بہن باپ کی جائیداد کی تقسیم سے پہلے فوت ہوجاۓ اور اسکا شوہر اور بچے ہوں تو شوہر اور بچوں کو حصہ ملے گا. لیکن اگر بچے نہیں ہیں تو اسکے شوہر کو حصہ نہیں ملے گ


(4): ماں کی جائیداد میں اولاد کا حصہ: 


(١): ماں کی جائیداد میں ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے.


(٢): جائیداد ماں کے والدین یعنی نانا نانی اور باپ کا حصہ نکالنے کے بعد اولاد میں تقسیم ہوگی.


(٣): اور اگر اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، باپ کیلئے چوتھائی (1/4) حصہ اور باقی جائیداد ماں کے والدین کیلئے ہے.


(٤): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، باپ کیلئے جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور ماں کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٥): اگر ماں کے والدین تقسیم کے وقت زندہ نہیں ہیں تو انکا حصہ نہیں نکالا جاۓ گا.


(٦): اور اگر باپ بھی زندہ نہیں ہے تو باپ کا حصہ بھی نہیں نکالا جاۓ گا ماں کی پوری جائیداد اسکے بچوں میں تقسیم ہوگی.


(٧): اگر ماں کے پہلے شوہر سے کوئی اولاد ہے تو وہ بچے بھی ماں کی جائیداد میں برابر کے حصہ دار ہونگے


(5): بیٹے کی جائیداد میں والدین کا حصہ:


(١): اگر بیٹے کے اولاد ہو تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.


(٣): اگر بیٹے کے اولاد نہیں ہے لیکن بیوہ ہے اور بیوہ نے شوہر کی جائیداد کے تقسیم ہونے تک شادی نہیں کی تو اس کو جائیداد کا چوتھائی (1/4) حصہ ملے گا اور باقی جائیداد بیٹے کے والدین کی ہوگی.


(٤): اگر بیٹے کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٥): اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹے کی بیوہ کیلئے آٹھواں (1/8) حصہ اور بیٹے کے والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٦): اگر بیٹا رنڈوا ہے اور اسکے کوئی اولاد بھی نہیں ہے تو اسکی جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور دو تہائی (2/3) حصہ باپ کا ہے اور اگر بیٹے کے بہن بھائی بھی ہوں تو اسکی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور باقی باپ کا ہے.


(6): بیٹی کی جائیداد میں والدین کا حصہ:


(١): اگر بیٹی کے اولاد ہے تو والدین کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٢): اگر والدین میں صرف ماں ہو تو چھٹا (1/6) حصہ ماں کو ملے گا اور اگر صرف باپ ہو تو چھٹا (1/6) حصہ باپ کو ملے گا اور اگر دونوں ہوں تو چھٹا (1/6) حصہ دونوں میں برابر تقسیم ہو گا.


(٣): اگر بیٹی کے اولاد نہیں ہے لیکن شوہر ہے تو شوہر کو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ملے گا اور نصف (1/2) جائیداد بیٹی کے والدین کی ہوگی.


(٤): اور اگر بیٹی کی اولاد میں فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ لڑکیوں کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے ایک چوتہائی (1/4) حصہ اور باقی والدین کا ہے. 


(٥): اور اگر اولاد میں صرف ایک لڑکی ہو تو جائیداد کا نصف (1/2) حصہ لڑکی کا ہے، بیٹی کے شوہر کیلئے چوتہائی (1/4) حصہ اور والدین کا چھٹا (1/6) حصہ ہے. 


(٦): اگر بیٹی بیوہ ہو اور اسکے اولاد بھی نہیں ہے تو جائیداد کے وارث اسکے والدین ہونگے جس میں ماں کیلئے جائیداد کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہوگا اور اگر بیٹی کے بہن بھائی ہیں تو ماں کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہوگا اور باقی باپ کو ملے گا.


(7): کلالہ: 


کلالہ سے مراد ایسے مرد اور عورت جنکی جائیداد کا کوئی وارث نہ ہو یعنی جنکی نہ تو اولاد ہو اور نہ ہی والدین ہوں اور نہ ہی شوہر یا بیوی ہو.


(١): اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہوں، اسکے سگے بہن بھائی بھی نہ ہوں، اور اگر اسکا صرف ایک سوتیلہ بھائی ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے، یا اگر صرف ایک سوتیلی بہن ہو تو اس کیلئے جائیداد کا چھٹا (1/6) حصہ ہے.


(٢): اگر بہن، بھائی تعداد میں زیادہ ہوں تو وہ سب جائیداد کے ایک تہائی (1/3) حصہ میں شریک ہونگے.


(٣): اور باقی جائیداد قریبی رشتے داروں میں اگر دادا، دادی یا نانا، نانی زندہ ہوں یا چچا، تایا، پھوپھی، خالہ، ماموں میں یا انکی اولادوں میں جو ضرورت مند ہوں ان میں ایسے تقسیم کی جاۓ جو کسی کیلئے ضر رساں نہ ہو.


(8): اگر کلالہ کے سگے بہن بھائی ہوں:  


(١): اگر کلالہ مرد یا عورت ہلاک ہوجاۓ، اور اسکی ایک بہن ہو تو اسکی بہن کیلئے جائیداد کا نصف (1/2) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلئے ہے. 


(٢): اگر اسکی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے جائیداد کا دو تہائی (2/3) حصہ ہے اور باقی قریبی رشتے داروں میں ضرورت مندوں کیلیے ہے.


(٣): اگر اسکا ایک بھائی ہو تو ساری جائیداد کا بھائی ہی وارث ہوگا.


(٤): اگر بھائی، بہن مرد اورعورتیں ہوں تو ساری جائیداد انہی میں تقسیم ہوگی مرد کیلئے دوگنا حصہ اسکا جوکہ عورت کیلئے ہے.


الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے.


اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

 

اور ہر ترکہ کیلئے جو ماں باپ اور عزیز و اقارب چھوڑیں ہم نے وارث قرار دئیے ہیں اور جن سے تم نے عہد کر لئے ہیں ان کا حصہ ان کو دیدو بیشک الله ہر شے پر گواہ ہے. (4:33)


مردوں کیلئے اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں ایک حصہ ہے اور عورتوں کیلئے بھی اس میں جو ان کے والدین اور اقرباء چھوڑیں تھوڑا یا زیادہ مقرر کیا ہوا ایک حصہ ہے. (4:7)


اور جب رشتہ دار و یتیم اور مسکین تقسیم کے موقع پر حاضر ہوں تو انکو بھی اس میں سے کچھ دے دو اور ان سے نرمی کے ساتھ کلام کرو. (4:8)


الله تمہیں تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے کہ ایک لڑکے کیلئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے اور اگر فقط لڑکیاں ہی ہوں دو یا زائد تو ترکے کا دو تہائی (2/3) ان کا ہے اور اگر وہ ایک ہی لڑکی ہو تو اس کیلئے نصف (1/2) ہے اور والدین میں سے ہر ایک کیلئے اگر متوفی کی اولاد ہو تو ترکے کا چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر متوفی کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کے والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کیلئے ترکہ کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے اور اگر متوفی کے بہن بھائی بھی ہوں تو اس کی ماں کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے بعد تعمیل وصیت جو وہ کر گیا ہو یا بعد اداۓ قرض کے تم نہیں جانتے کہ تمہارے آباء یا تمہارے بیٹوں میں سے نفع رسانی میں کون تم سے قریب تر ہے یہ الله کی طرف سے فریضہ ہے بیشک الله جاننے والا صاحب حکمت ہے. (4:11)


اور جو ترکہ تمہاری بے اولاد بیویاں چھوڑیں تمہارے لئے اس کا نصف (1/2) حصہ ہے اور اگر ان کے اولاد ہو تو تمہارے لئے اس ترکہ کا جو وہ چھوڑیں چوتھائی (1/4) حصہ ہے اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کی ادائیگی کے بعد اور اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو جو ترکہ تم چھوڑو ان عورتوں کیلئے اس کا چوتھائی (1/4) حصہ ہے اور اگر تمہارے اولاد ہو تو ان عورتوں کا اس ترکہ میں آٹھواں (1/8) حصہ ہے جو تم چھوڑو بعد از تعمیل وصیت جو تم نے کی ہو یا قرض کی ادائیگی کے اور اگر صاحب میراث مرد یا عورت کلالہ ہو اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کیلئے چھٹا (1/6) حصہ ہے اور اگر وہ تعداد میں اس سے زیادہ ہوں تو بعد ایسی کی گئی وصیت کی تعمیل جو کسی کیلئے ضرر رساں نہ ہو یا ادائیگی قرض کے وہ سب ایک تہائی (1/3) میں شریک ہونگے یہ وصیت منجانب الله ہے اور الله جاننے والا بردبار ہے. (4:12)


تجھ سے فتویٰ طلب کرتے ہیں کہہ دے کہ الله تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا آدمی ہلاک ہوجاۓ جس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کی ایک بہن ہو پس اس کی بہن کیلئے اس کے ترکہ کا نصف (1/2) حصہ ہے. (اگر عورت ہلاک ہوجاۓ) اگر اس عورت کی کوئی اولاد نہ ہو تو اس کا وارث اس کا بھائی ہوگا اور اگر اس کی دو بہنیں ہوں تو ان کیلئے اس کے ترکہ کا دو تہائی (2/3) ہے اور اگر بھائی بہن مرد اور عورتیں ہوں تو مرد کیلئے دوگنا حصہ اس کا جو کہ عورت کیلے ہے الله تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ اور الله ہر شے کا جاننے والا ہے.

امداد نہیں کوڑے

 . امداد نہیں کوڑے 


          انڈونیشیا نے سال دوہزار انیس میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا کرومائیٹ اور Chromite ore برآمد کیا. "کرومائیٹ اور" سٹین لیس سٹیل بنانے کا خام مال ہوتا ہے. تب انہوں نے سوچا کہ بے حد سستا کرومائیٹ اور بیچنے انتہائی غلط کام ہے ہمیں سٹین لیس سٹیل بنا کر بیچنا چاہیئے. 

   

      ورلڈ اکنامک فورم کے ایک اجلاس میں انڈونیشیا کے وزیر تجارت نے بتایا کہ انہوں نے *کرومائیٹ اور" کی برآمد پر پابندی لگا دی اور پابندی لگانے کے بعد صرف اگلے سال دس ارب ڈالر کا سٹین لیس سٹیل برآمد کیا. اس سے اگلے سال اکیس ارب ڈالر کا سٹین لیس سٹیل. ان کا کہنا ہے کہ کہ صرف تین سال میں وہ دنیا کے دوسرے بڑے سٹین لیس سٹیل کے برآمد کنندہ بن گئے ہیں ان کی کل برآمدات کا دس فیصد صرف سٹیل ہوتا ہے. 


    آپ کو مزے کی بات بتاؤں. ان کا "کرومائیٹ اور" چھیالیس فیصد کا ہے. جبکہ مسلم باغ بلوچستان میں پایا جانے والا کرومائیٹ پچپن سے ساٹھ فیصد کروم آکسائیڈ کا حامل. ہے اور ہم دہائیوں سے سر جھکائے اسے کوڑیوں کے مول جاپان اور چین کو برآمد کررہے ہیں پھر ان سے انتہائی مہنگے داموں سٹین لیس سٹیل درآمد کرتے ہیں. 


   صرف کرومائیٹ ہی نہیں، "کاپراور" ، "زنک اور" ، فاسفیٹ روک، روٹائیل، باکسائیٹ ،میگناسئیٹ اور نہ جانے کیا کیا… ہم. سب کچھ، ساری قومی دولت کوڑیوں کے بھاؤ لٹا رہے ہیں. کوئی سننے دیکھنے اور سوچنے پر آمادہ نہیں. پھر اسی کفران نعمت کا عذاب ہے جو وزیراعظم صاحب کہتے پھرتے ہیں کہ ہم نے ان سے کہا ہم بھکاری نہیں بس حالات خراب ہیں اللہ کے نام پر ہماری مدد کرو.


      بخدا ایسے زبردست وسائل کے حامل ملک کے کرتا دھرتا در در بھیک مانگیں تو انہیں کوڑے مارنے چاہیئں اور انہیں بھی جو طاقت پر قابض ہوکر کسی کو کچھ کرنے نہیں دیتے. 


         اللہ کے بندو.. ابھی کچھ زیادہ نہیں بگڑا.. اللہ کی عطا کردہ بے پایاں نعمتوں کا ضیاع بند کرو.. سمت درست کرو علم ہنر عام کرو . فیکٹریاں لگانے کے لیے ماحول سازگار کرو.. خود بھی بھیک مانگنے کی ذلت سے بچو اور ملک کو بھی خوش حال ہونے دو . 


تحریر از قلم استاد محترم

                     ( ابن فاضل )

#ابن_فاضل

#Ibn_e_fazil

جمعہ، 3 جون، 2022

مہنگائی کے سونامی کا مقابلہ کیسے کریں؟

 پٹرول کی قیمتوں پے بحث و تکرار ختم ہو گئی ہو تو زرا اس آنے والے طوفان کی تیاری کیجیے جس سے نہ تو پٹواری بچے گا نہ یوتھیا اور جسے نہ شہباز روک پائے گا نہ عمران 

حالات اس قدر سنگین ہو سکتے ہیں کہ شاید کھانے پینے کی بھی بہت سی اشیاء آپ کی دسترس سے باہر ہو جائیں لہذا چند ضروری اقدامات کر لیں شاید آپ کم متاثر ہوں

اپنے تمام غیر ضروری(جن کے بغیر گزارہ ممکن ہے) اخراجات ترک کر دیں،اور اپنی آمدن کا 5،10 یا 20 فیصد ضرور بچائیں اور کوشش کریں کہ اس سے کوئی ایسی چیز خرید کے رکھ لیں جس کی قیمت یا ڈیمانڈ کم ہونے کے کوئی چانسز نہ ہوں مثلا(سونا وغیرہ) تاکہ مشکل وقت میں وہ آپ کے کام آ سکے

غیر ضروری سفر و سیاحت،باہر کے کھانوں،کپڑوں اور اپلائنسز کی خریداری موخر کر دیں

موبائل اور انٹرنیٹ کے پیکجز آدھے کر دیں

اپنے گھروں میں جس قدر ممکن ہو سبزیاں اگانا اور مرغیاں پالنا شروع کریں اور جن کے پاس وافر جگہ ہے وہ دودھ دینے والا کم از کم ایک جانور ضرور رکھیں

نوجوان ٹک ٹوک یا دیگر سوشل ایپس پے وقت ضائع کرنے کے بجائے آن لائن بزنس سکلز سیکھیں اور انٹرنیشنل کمپنیوں(ایمازون،ای بے) وغیرہ پے فی الفور کام شروع کر کے آمدنی بڑھائیں

صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں اور قرب و جوار میں موجود بے آسراء لوگوں کا خیال رکھیں

جتنا ممکن ہو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دیں

تاجر حضرات اپنے دل نرم کریں اور غرباء و مساکین کو ہر ممکن رعایت دیں

چیزوں کی شارٹیج پے panic نہ ہوں اور پاگلوں کی طرح لپک نہ پڑیں بلکہ اطمینان سے رہیں اور حقداروں کو لینے دیں

اور آخر میں اللہ کی طرف رجوع(توبہ) کریں اور جو بھی میسر ہے اس پے اس کا شکر اداء کریں کیونکہ اس کا وعدہ ہے "لان شكرتم لازيدنكم" اگر تم شکر بجا لاو گے تو میں تمہیں مزید دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتوار، 22 مئی، 2022

امید کی کرن

 قابل اعتماد

امید کی کرن


پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق سلطان قابوس یونیورسٹی، مسقط میں کنٹرول سسٹمز کےایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔


جاپان کی “چِی با یونیورسٹی۔ ٹوکیو” سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد پاکستان و بیرون پاکستان کئی بین الاقوامی اداروں میں تعلیم و تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


جماعت اسلامی کے رکن ہیں۔ تقویٰ و خلوص کا پیکر۔ پرمحبت شخصیت


الیکٹریکل انجینئرنگ (کنٹرول سسٹمز) کے طب، بیالوجی، میکینکس، کیمیکل انڈسٹری، ٹیلی کام، اسپیس ٹیکنالوجی، ایگریکلچر وغیرہ میں اطلاق پر ایک سو چار (104) ریسرچ پیپرز اور کتب کے مصنف ہیں.

(آپ انکا علمی کام گوگل کر کے دیکھ سکتے ہیں۔) 

بشکریہ: وسیم گل


مندرجہ بالا تعارف جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے محض ایک ہیرے کا ہے، بارہ سو سے زائد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی حضرات باقاعدہ جماعت کے کارکن ہیں، اسکے علاوہ سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ، وکلاء، کسان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز باقاعدہ ان شعبوں میں قائم جماعت کی ذیلی تنظیموں کا حصہ ہیں۔


پلڈاٹ جیسے معتبر ادارے نے اپنے سروے میں مختلف پارلیمانی ادوار میں قانون سازی اور حاضری کے اعتبار سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو بہترین قرار دیا۔ 


کراچی کے مئرز عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کی کارکردگی کی انکے بدترین مخالفین بھی تعریف کرتے رہے۔


سراج الحق جب صوبائی وزیر خزانہ تھے تو انکی کارکردگی کے عوض وفاق نے صوبے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے انعام سے نوازا اور عالمی مالیاتی اداروں تک نے انکی کارکردگی کی تعریف کی۔


سابق وزیر بلدیات پختونخواہ عنائت اللہ خان کو انکی اتحادی جماعت کے سربراہ نے بھی تبدیلی کی چابی قرار دیا۔


جماعت اسلامی کے ذیلی خدمت خلق کے اداروں "الخدمت فاؤنڈیشن"، "غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ"، "ریڈ فاؤنڈیشن" اور "حرا فاؤنڈیشن" کا شمار ملک کے معتبر ترین غیر سرکاری اداروں میں ہوتا ہے۔


جماعت اسلامی کا تیار کردہ دینی لٹریچر اسلامی نظام ہائے زندگی کے ہر ہر شعبہ کے بارے رہنمائی فراہم کرتا ہے، نیز کیمیونزم و سوشلزم ہو یا سیکولر ازم و سرمایہ دارانہ نظام، ان سب کا علمی و عملی مقابلہ ہر ہر میدان میں جماعت نے کیا ہے۔


فرقہ واریت، لسانیت اور اقربا پروری سے پاک جماعتی قیادت کے کردار کی تعریف تو سپریم کورٹ بھی کرنے پر مجبور ہوئی کہ "باسٹھ تریسٹھ پر عمل ہوا تو اسمبلی میں سوائے سراج الحق کے کوئی نہیں بچے گا".


جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جہاں ایک عام غریب کارکن بھی انتہائی شفاف پارٹی الیکشن کے ذریعے پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے اور اندرونی جمہوریت کے لحاظ سے کوئی دوسری سیاسی جماعت ایسی مثال نہیں رکھتی۔


مختلف ادوار میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جماعت کے پلیٹ فارم سے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کا حصہ بنے لیکن انکا دامن ہر قسم کی اخلاقی و مالی کرپشن سے پاک رہا۔


مندرجہ بالا خوبیوں کی بناء پر ہی ہم کہتے ہیں کہ "حل صرف جماعت اسلامی ہے." جماعت اسلامی کا ساتھ دینے پر آپکو اسی طرح پچھتانا نہیں پڑے گا جیسے ترکی کے عوام طیب اردوگان کا ساتھ دے کر نہیں پچھتائے اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔

سی ایس ایس میں بے ایمانی

 سی ایس ایس میں بے ایمانی

ہمارے ہاں جیسے انتخابات میں کوئی اپنی شکست نہیں مانتا اور ہار کا الزام دھاندلی پر دھر دیتا ہے، اسی طرح سی ایس ایس میں ناکام ہونے والے بھی یہی کہتے ہیں کہ جی صرف بیورو کریٹس کے بچے سلیکٹ ہوتے ہیں. ان کے گھر والے، دوست، پڑوسی سب یہ مان لیتے ہیں اور چونکہ کامیاب ہونے والے 200 ہوتے ہیں تو ناکام ہونے والے 20000، ان کا بیانیہ اتنا پھیل جاتا ہے کہ سب کو یقین آجاتا ہے.

اس عذر لنگ میں اس بات پر غور ہی نہیں کیا جاتا کہ ان سے اصل ہاتھ ہوتا کیا ہے.

ہم میں سے بیشتر لوگوں کو انگریزی بھی پنجابی، اردو، سندھی وغیرہ میں پڑھائی گئی ہوتی ہے. انگریزی کی اچھی فہم، بول چال اور تحریر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. اس کمی کو پورا کرنے کیلئے بہت زیادہ زور لگانے کی ضرورت ہوتی ہے. اب مقابلہ ان نوجوانوں سے ہوتا ہے جن میں انگریزی کی قابلیت پہلے سے ہوتی ہے. ان میں کھاتے پیتے اور پڑھے لکھے گھروں کے بچے ہی زیادہ ہوتے ہیں اور ظاہر ہے کہ بیورو کریٹ نہ صرف اچھے پڑھے لکھے ہوتے ہیں بلکہ انہیں ان سب چیزوں کا بھی اچھی طرح پتہ ہوتا ہے جو آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہیں.

پیسے والے، زمینوں والے بھی انتظام کرلیتے ہیں. وہ اپنے بچوں کو ان سکولوں میں پڑھاتے ہیں جہاں بس انگریزی بولی جاتی ہے. دیسی زبانیں ممنوع ہوتی ہیں. 

اب عملاً یہ ہوتا ہے کہ 100 میٹر کی ریس میں کچھ مقابلہ کرنے والے سٹارٹنگ پوائنٹ سے 10 میٹر، 20 یا 30 میٹر آگے کھڑے ہوتے ہیں. یہ وہی انگلش میڈیم تعلیم والے، پڑھے لکھے گھروں کے اور مناسب رہنمائی رکھنے والے ہوتے ہیں. اسی فرق سے مقابلہ فئیر کیسے رہ سکتا ہے.

بھارت میں کوئی لائق نوجوان صرف انگریزی کی وجہ سے مار نہیں کھاتا. وہاں انڈین ایڈمنسٹریشن سروس IAS کا امتحان اردو، پنجابی سمیت ان 22 تسلیم شدہ زبانوں میں دیا جاسکتا ہے Assamese, Bengali, Gujarati, Hindi, Kannada, Kashmiri, Konkani, Malayalam, Manipuri, Marathi, Nepali, Oriya, Punjabi, Sanskrit, Sindhi, Tamil, Telugu, Urdu, Bodo, Santhali, Maithili and Dogri (آسام کے گورنر نے سرائیکی بھی ان زبانوں میں شامل کرنے کیلئے مرکز کو خط لکھ دیا ہے) 

 فائنل انٹرویو بھی انہی زبانوں میں دیا جاسکتا ہے.

اردو میں امتحان دینے والے بھی وہاں پوزیشنیں لیتے رہے ہیں.

ہمارے ہاں اس اصل مسئلے کی طرف کسی کی توجہ ہی نہیں.

ہمارے ہاں لائق ترین نوجوان بھی صرف رواں انگریزی لکھ یا بول نہ سکنے کی وجہ سے ناکام ہوجاتے ہیں. اسی وجہ سے صرف انگریزی اور انٹر ویو کی تیاری کرانے والی اکیڈمیز کم از کم ایک لاکھ روپے فیس وصول کررہی ہیں.بڑے شہر آکر رہائش اور دوسرے اخراجات الگ. 

اصل ضرورت ان امتحانات کیلئے انگریزی کی لازمی حیثیت ختم کرنا ہے. بھارت کے اس فیصلے سے وہاں کی IAS کا معیار قطعی کم نہیں ہوا.

جہاں تک بیورو کریٹس کے بچوں کو کسی فائدے کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ ہزار میں سے کسی ایک امیدوار کو اتفاق سے کچھ فیور مل جائے. مثلاً میری ایک عزیزہ ایک مشہور پروفیسر کی بیٹی ہیں. ایک انٹرویو میں ماہر مضمون نے نام پڑھ کر پوچھا آپ ان پروفیسر صاحب کی کیا لگتی ہیں؟ ان کے بتانے پر شاید انہوں نے ہمدردانہ نمبر ہی دئیے ہوں گے. ایسے کسی بیوروکریٹ کا بیٹا انٹرویو میں جائے اور اتفاق سے ان کا کوئی سابق کولیگ بھی پینل میں ہوتو اس کا بھی معمولی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن بعض صورتوں میں بھاری نقصان بھی ہوتا ہے. بیورو کریٹس کے ضروری نہیں کہ آپس میں اچھے تعلقات ہی رہے ہوں. 

کوئی پینتیس سال پہلے کی بات ہے. سی ایس ایس کا نتیجہ آیا تو کامیاب ہونے والوں میں بیس پچیس ایسے تھے جن کے نام سے پہلے ڈاکٹر بھی تھا. اس پر اخبارات میں شور مچ گیا کہ ڈاکٹروں کی اتنی ضرورت ہے، اتنا ان پر خرچ آتا ہے اور وہ ڈاکٹری چھوڑ رہے ہیں. اب کسی قانون کے ذریعے تو ڈاکٹروں کے سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت پر پابندی لگائی نہیں جاسکتی تھی. بس یہ ہوا کہ نتائج میں نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنا بند کردیا گیا.

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ سیکریٹریٹ یا کسی اور دفتر جاتے ہیں تو گیٹ کیپر، چپڑاسی سے لیکر کلرک اور سیکشن افسر ان سے جو برتاؤ کرتے ہیں، اسی سے وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں. ڈاکٹر، انجنئیر اچھے طالب علم رہے ہوتے ہیں. سخت محنت اور مقابلے کے بعد بنے ہوتے ہیں. موٹی موٹی کتابیں رٹنے کا تجربہ ہوتا ہے. سی ایس ایس کا امتحان ان کیلئے کچھ مشکل نہیں ہوتا.

اسی سال کامیاب ہونے والوں میں ضلع شکار پور سندھ کی ڈاکٹر ثنا رام چند بھی کہتی ہیں کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال اور مریضوں کی حالت دیکھ کر دل شکستہ ہوگئیں اور اس نتیجے پر پہنچیں کہ بیوروکریسی ایسا پلیٹ فارم دیتی ہے جہاں آپ کچھ نہ کچھ تبدیلی لاسکتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں میں نے اپنے موبائل سے تمام سوشل میڈیا ایپس ڈیلیٹ کردیں، سماجی رابطے منقطع کردیے اور آٹھ مہینہ دل و جان سے سی ایس ایس کی تیاری کی، بالاخر کامیاب ہوگئی. کووڈ وارڈ کی ڈیوٹی کے ساتھ انٹرویو کی تیاری کی۔ 

لیلیٰ ملک شیر، شیریں ملک شیر، سسی ملک شیر، ماروی ملک شیر ،ضحیٰ ملک شیر پانچ بہنیں ہیں جو باری باری سی ایس ایس کیلئے منتخب ہوئیں. بڑی بہن کو زیادہ محنت کرنا پڑی ہوگی، اس کے بعد تو سب کو گھر سے ہی کوچنگ ملتی رہی. وہ ہری پور ہزارہ کے ملک محمد رفیق اعوان کی بیٹیاں ہیں جو واپڈا سے ایس ڈی او ریٹائر ہوئے ہیں.ظاہر ہے سب انجینئر سے ملازمت شروع کی ہوگی. انہیں بیورو کریٹ تو نہیں کہا جاسکتا. ان کی صرف بیٹیاں ہیں. ان کی معیاری تعلیم کیلئے انہوں نے راولپنڈی میں رہائش اختیار کی. کانونٹ میں پڑھایا. بیٹیوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے ان میں اعتماد بڑھایا. اب یہ بیٹیاں بیٹوں سے زیادہ قابل فخر ہیں.

چترال کے ایک دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والی شازیہ اسحاق پولیس سروس کیلئے منتخب ہوئی ہیں. وہ ایک ریٹائرڈ صوبیدار کی بیٹی ہیں. اس وقت ایک مڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس ہیں.  

 ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی سونیا شمروز خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او بنی ہیں۔ انہیں کسی اکیڈمی بھی نہیں جانا پڑا. ان کے شوہر سی ایس ایس آفسیر ہیں. انھوں نے ہی شادی کے بعد سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرائی. 

زوہیب قریشی لاڑکانہ کے موٹر مکینک عبداللطیف قریشی کے بیٹے ہیں. عبداللطیف قریشی کو شوق تھا کہ بیٹا افسر بنے. اپنی استطاعت سے بڑھ کر مہنگے ادارے میں تعلیم دلائی. ان کا انتقال ہوگیا تو سارا خاندان زوہیب کی پشت پر آگیا. مشکلات کے باوجود زوہیب مرحوم والد اور خاندان کی خواہش پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے.

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی رابیل کینیڈی پاکستان فارن سروس کی پہلی خاتون افسر بنی ہیں.وہ ایک سرکاری محکمے کے ڈرائیور جان کینیڈی کی بیٹی ہیں. انہوں نے سکول میں پڑھاتے ہوئے شام کے اوقات میں تعلیم مکمل کی اور پھر سی ایس ایس کی تیاری بھی. انہیں ایک مخلص استاد کی رہنمائی میسر آگئی تھی.

پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم کہتی ہیں، میرا تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ سی ایس ایس میں حتمی کامیابی کے لیے دو چار مہینے کا رٹا یا کسی اکیڈمی میں ڈھیروں پیسہ دے کر ٹیوشن پڑھ لینا کافی نہیں ہوتا. اس کے لیے ایک خاص طرح کا مائنڈ سیٹ ضروری ہے. جن امیدواروں کی سکولنگ اچھی ہے، انگریزی زبان پر اچھی دسترس ہے، گھر میں علمی ماحول ہے. سیاسی شعور اور سوجھ بوجھ ہے، نصابی معلومات سے ہٹ کر بھی دنیا کے بارے جاننے کا شوق رکھتے ہیں، ایسے لوگ کچھ اضافی وقت اور توجہ دے کر، ذرا منظم طریقے سے محنت کر لیں تو بہت اچھے نتائج مل سکتے ہیں.

میں پھر یہ کہوں گا کہ ذہانت، علم اور وسیع معلومات رکھنے والا کوئی نوجوان مرد یا خاتون صرف انگریزی میں ایک خاص معیار نہ ہونے کی وجہ سے اس سروس میں آنے سے کیوں محروم رہے. مدرسوں کے فاضلین کیلئے کیوں دروازہ بند رکھا جائے. ایسے علم والے بھی سروس میں موجود ہوں تو یہ تو نہ ہو جیسا پچھلے دنوں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اکنامسٹ کو سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور بناکر کیا گیا.

اردو میں امتحان شروع کریں، آپ کو صرف انگریزی دان نہیں، بہت لائق افسر ملیں گے.

ویسے اب امیر طبقے میں سی ایس ایس میں آنے کا رجحان کم ہوگیا ہے.

اب وہ خود مشقت کرنے کی بجائے کسی سی ایس ایس خاتون سے شادی کرلینے، کسی جاگیردار کے داماد بن کر مشترکہ اثر رسوخ سے بیوی کا نام ایم این ایز، ایم پی ایز کی فہرست میں شامل کرالینے، ایل ایل بی کرکے کچھ عرصہ بار کی سیاست، کسی اہم چیمبر سے تعلق یا دامادی کے ذریعے تین چار سال جج بن کر چیف سیکریٹری سے زیادہ ریٹائرمنٹ کے فوائد لینے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں. جاگیردار اور بیوروکریٹ دونوں ایک دوسرے سے مرعوب ہوتے ہیں. باہمی رشتے داریاں سی ایس ایس سے بہت زیادہ منافع بخش ہوتی ہیں. بیوروکریٹس میں بیٹوں کو کوئی انڈسٹری لگواکر اپنے تعلقات سے پھلنے پھولنے کا بھی رجحان ہے. وہ بعض اوقات نقد رشوت لینے کی بجائے بچوں کو بڑے صنعتی، تجارتی اداروں، ملٹی نیشنلز، بنکوں کے ایگزیکٹوز بنوا لیتے ہیں. اور سب سے زیادہ تنخواہیں ایسے ہی اداروں میں ہیں.



** اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں.

*CSSinUrdu* تحریک چلائیں

منگل، 17 مئی، 2022

پاکستان میں کون سا درخت کس علاقے میں لگائیں

 میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں........؟


پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کا ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی درخت لگانے کے حوالے سے ایک تحریک سی چل نکلی ہے اور درخت لگانے کے حوالے سے طرح طرح کے نعروں سے فیس بک کی دیواریں سجی ہوئی ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ

*اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟

پاکستان کی آب وہوا کے لئے موزوں درخت کون کون سے ہیں, پاکستان کے مختلف خطوں کے لئے موزوں درختوں کی الگ الگ تفصیل بیان کی گئی ہے.


 جنوبی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں.....؟


جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے والے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ خشکی پسند اور خشک سالی برداشت کرنے والے درختوں میں‌ بیری، شریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت قابل ذکر ہیں۔

اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کی آب وہوا کےلئےبہت موزوں ہے۔


 وسطی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں.....؟


وسطی پنجاب میں نہری علاقے زیادہ ہیں اس میں

 املتاس، شیشم(ٹاہلی)، جامن، توت، سمبل، پیپل، بکاین، ارجن اور لسوڑا لگایاجانا چاہئے۔


شمالی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں.......؟


شمالی پنجاب میں

 کچنار، پھلائی، کیل، اخروٹ، بادام، دیودار، اوک کے درخت لگائے جائیں ۔ 

کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نہ ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال نہ کرتے ہوں ۔

سفیدے کے درخت کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں بہت سارے سوالات ہیں

سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کرسکتاہے, سفیدہ ایک دن میں 25 لیٹرپانی پیتا ہے۔ لہذا جہاں زیرزمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نہ لگائیں۔


 اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں.........؟


خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت 

 دلو؛ پاپولر، کچنار، بیری اور چنار ہیں ۔

اسلام آباد میں لگا پیپر ملبری الرجی کا سبب ہے اس کو ختم کرنا چاہیے۔ خطے میں اس جگہ کے مقامی درخت لگائے جائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ زیتون کا درخت بھی یہاں لگایا جا سکتا ہے۔


 سندھ کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں..........؟


 سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔


 کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور،جامن، پیپل، بینیان، ناریل اور اشوکا لگایا جائے۔


 اندرون سندھ میں کیکر، بیری، پھلائی، ون، فراش، سہانجنا اور آسٹریلین کیکر لگاناچاہیے۔

 

کراچی میں ایک بڑے پیمانے پر کونو کارپس کے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ پرندے بھی ان درختوں کو اپنی رہائش اور افزائش نسل کے لیے استعمال نہیں کرتے۔


 بلوچستان کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں........؟


 زیارت میں صنوبر کے درخت لگائے جانے چاہئیں ۔

 

زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔زیارت کے علاوہ دیگر بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون، کرک ،پھلائی، کیر، بڑ، چلغوزہ، پائن، اولیو اور ایکیکا لگایا جانا چاہئیے۔ 


 کے پی کے(KPK) اور شمالی علاقہ جات کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں.................؟ 

 

 کے پی کے میں شیشم، دیودار، پاپولر، کیکر، ملبری، چنار اور پائن ٹری لگایا جائے.

 

 درخت لگانے کا بہترین وقت کونسا ہے..........................؟ 


پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین وقت 

 فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینے ہیں.


درخت کیسے لگائیں اور ان کی حفاظت کیسے کریں .........؟ 


اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو

 درخت ایک قطار میں لگائیں اور _ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے ۔

گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں ۔

آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں. 

نرسری سے پودا لائیں, زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔ نرسری سے بھل ( اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں گڑھے میں ڈالیں، 

پودا اگر کمزور ہے تو اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں۔ پودا ہمیشہ صبح یا شام کے وقت لگائیں۔ دوپہرمیں نہ لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔ 

پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں ۔گڑھا نیچا رکھیں تاکہ وہ پانی سے بھر جائے ۔

 گرمیوں میں ایک دن چھوڑ کر جبکہ سردیوں میں ہفتے میں دو بار پانی دیتے جائیں۔

پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔ اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی چاہیے. زیادہ کھاد سے بھی پودا سڑ سکتا ہے۔

بہت سے درخت جلد بڑے ہوجاتے ہیں کچھ کو بہت وقت لگتا ہے۔ سفیدہ پاپولر سنبل شیشم جلدی بڑے ہوجاتے ہیں جبکہ دیودار اور دیگر پہاڑی درخت دیر سے بڑے ہوتے ہیں۔ گھروں میں کوشش کریں شہتوت، جامن، سہانجنا، املتاس، بکائن یا نیم لگائیں ۔ 


 تحریر و تحقیق: پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر صدیقی، 

ماہر جنگلات، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

پاکستان کو قرض سے کیسے آزاد کروائیں

 معروف صحافی امہ علیشا کی جانب سے پاکستان کا قرضہ اتارنے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کو مفید مشورہ ان کا کھنا تھا کہ یہ قرضہ اتارنا تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے.

لیکن یہ حکمران خود نہیں چاہتے کہ قرضہ اترے. 

آسان سی پالیسی ھے تحریر مکمل پڑھیں پھر آپکو پتہ چلے گا


 17 گریڈ کے افسران, ججز , وزراء ,مشیر, ڈپٹی کمشنرز,اسسٹنٹ کمشنرز, ڈی پی اوز, ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز, ڈسٹرکٹ آفیسرز, سی ای اوز, ڈی ای اوز, کالجز کے پروفیسرز,سکولز کے ہیڈ ماسٹرز, پیف والے پرائیویٹ سکولز مالکان, پراپرٹی ڈیلرز, تحصیلدار, پٹواری, بزنس مین, فوجی افسران, خفیہ اداروں کے افسران, فیکٹریوں کے مالکان, ملز مالکان, بڑے سرمایہ داران, آڑھتی , تاجران, تیس چالیس ایکڑ سے زیادہ اراضی والے زمینداران, سب کو ملا کر تعداد گنی جائے تو دو کروڑ آرام سے بن جائیں گے. 

ان سب سے گورنمنٹ کا بیس بیس ہزاربطورقرض لینا معمولی سی بات ہے. جو کہ چار کھرب ماہانہ بنتا ہے. 

 اسکے بعد 

297 پنجاب کے ایم پی ایز

130سندھ کے ایم پی ایز

124کے پی کے ایم پی ایز

65بلوچستان کے ایم پی ایز

336ایم این ایز

کل 965 اقتدار میں موجود سیاسی شخصیات ہیں جن سے صرف پانچ پانچ کروڑ فی کس لیا جانا عام سی بات ہے. تویہ پچاس ارب بنتا ہے. 

اسکے بعد 

ایک کروڑ ملک بھر کے سرکاری ملازمین تو ہوں گے جن سے صرف دو ہزارماہانہ لیا جائے تو ماہانہ بیس ارب بنتا ہے. 


بیس ہزار سے زائد انکم والے پرائیوٹ ملازمین کم ازکم تو پانچ کروڑ ہونگے جن سے صرف پانچ سو روپے ماہانہ قرض لیا جائے جو کہ پچیس ارب بنتا ہے.

 کل تقریبا پانچ کھرب ہو گیا. اور گورنمنٹ اپنے بجٹ میں سے اپنے ریونیو میں سے ایک کھرب ڈالے کل چھ کھرب روپے . 

یعنی کہ تقریباً 34ارب ڈالر بنتا ہے⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩⁦🇵🇰⁩


فرض کیا پاکستان پر مجموعی طور پرسو ارب ڈالر قرضہ ہو تو تین ماہ کی قلیل مدت جولائی تا ستمبر میں قرضہ اُن کے منہ پر مارا جاسکتا ہے. اور اسی پالیسی کے تحت اگلے تین ماہ اکتوبر تا دسمبر میں ہم آئی ایم ایف کو کہہ سکتے ہیں جتنا تم نے قرضہ دیا تھا اب اتنا ہم سے لے سکتے ہوں. اور اگر یہ ہی اکتوبر تا دسمبر کااتنابڑا ریونیو پاکستان اپنے دفاع ریلوے سڑکوں پی آئی اے اور دیگر اداروں پر لگا دے تو ہمارا ملک کہاں سے کہاں پہنچ سکتا ہے. صرف چھ ماہ میں مہنگائی کا تو نام ونشان ہی مٹ جائے گا انشا اللہ 


پھر ان اداروں سے جو ریونیو آئے گا وہ اوپر بیان کردہ جس جس پاکستانی

سے رقوم بطور قرض وصول کی گئی ہونگی انکو واپس لوٹانے کا سلسہ شروع کیا جائے اور دو تین سال میں آرام سے واپس ہو جائے گا. 

👇

یاد رہے میں کوئی معیشت دان نہیں ایک عام پاکستانی ہوں ۔۔ا

پیر، 16 مئی، 2022

ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جن کے باعث چین چین ہو گیا

 آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی پاکستان چین کی پہلی کھڑکی تھا‘ چین کے لوگوں نے پاکستان کے ذریعے دنیا کو دیکھنا شروع کیا ‘ پی آئی اے پہلی انٹرنیشنل ائیر لائن تھی جس کے جہاز نے چین کی سرزمین کو چھوا‘ اس لینڈنگ پر پورے چین میں جشن منایا گیا ‘ پاکستان نے ایوب خان کے دور میں چین کو تین جہاز فروخت کئے ‘ ان میں سے ایک جہاز ماﺅزے تنگ استعمال کرتے تھے‘ اس جہاز پر آج بھی ”کرٹسی بائی پاکستان“ لکھا ہے۔ پاکستان پہلا ملک تھا جس نے چینی مصنوعات کی امپورٹ کی اجازت دی اور ہم ایک طویل عرصے تک چین کے ریزر اور سوئیاں استعمال کرتے رہے‘ پاکستان نے چین کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سہولت بھی دی ‘ چین کے حاجی بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکستان انہیں حجاز مقدس تک پہنچانے کا بندوبست کرتا تھا اور پاکستان کا ویزہ کبھی چین کے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش ہوتا تھا لیکن آج وہ چین دنیا میں ترقی کی انتہا کو چھو رہا ہے‘ یہ چین 46 ارب ڈالر کے منصوبے لے کر پاکستان آتا ہے تو ہم اسے اپنی تاریخ کا اہم ترین واقعہ قرار دیتے ہیں‘ چین آگے نکل گیا جبکہ ہم اپنے ہی مزار کے مجاور بن کر رہ گئے‘ہم نے کبھی چین کی ترقی اور اپنی تنزلی کا جامع تجزیہ نہیں کیا‘ ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ نہیں لیا جن کے باعث چین چین ہو گیا‘ جن کے باعث چین نے چاند تک ”میڈ اِن چائنا“ کی مہر پہنچا دی‘ جن کے ذریعے چین نے نا صرف اپنے سوا ارب لوگوں کو روزگار‘ صحت‘ تعلیم اور شاندار زندگی فراہم کی بلکہ وہ دنیا بھر کے ساڑھے چھ ارب لوگوں کی ماں بھی بن گیا۔ہم نے کبھی چین کی ترقی کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ نہیں کیا‘ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو پورے یورپ میں ایسے 39شہر ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ چین نے پچھلے تیس برسوں میں 160ایسے نئے شہر آباد کئے ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور ان میں دنیا کی تمام جدید سہولتیں موجود ہیں‘ آج مرسیڈیز کاروں کا سب سے بڑا کارخانہ چین میں ہے ۔ آج یورپ‘ امریکا اور پاکستان میں ایسی سبزیاں اور فروٹ ملتا ہے جس پر چائنا کا سٹیکر لگا ہوتا ہے اور آج دنیا کی 36ہزار ملٹی نیشنل کمپنیاں چین میں فیکٹریاں لگانے پر مجبور ہیں لیکن ہم نے کبھی چین کی اس ترقی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اپنے زوال کے شواہد اکٹھے کئے‘ ہم نے کبھی نہیں سوچا چین کی ترقی کے چار اصول تھے۔ مخلص لیڈر شپ‘ ان تھک محنت‘ اپنی ذات پر انحصار اور خودداری۔ چین نے کبھی دوسری اقوام کے سامنے کشکول نہیں رکھا ‘ اس نے ہمیشہ اپنے وسائل پر انحصار کیا‘ یہ لوگ پندرہ‘ پندرہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور جب اس کام سے فارغ ہوتے ہیں تو دوسروں کے کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور ان کی لیڈر شپ نے اپنا تن‘ من اور دھن قوم پر وار دیا ‘ ان کے لیڈر کا جنازہ تین مرلے کے مکان سے نکلا اور اس نے پوری زندگی کسی دوسرے ملک میں قدم نہیں رکھا ‘ ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا چین کی یہ چاروں خوبیاں ہماری سب سے بڑی کمزوریاں ہیں‘ ہم نے کشکول کو اپنی معیشت بنا رکھا ہے‘ ہم دوسروں کے وسائل پر انحصار کرتے ہیں‘ ہم دنیا میں سب سے زیادہ چھٹیاں کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری ساری لیڈر شپ کی جڑیں ملک سے باہر ہیں‘ ان کی اولادیں اور گھر تک دوسرے ملکوں میں ہیں چنانچہ ہم آج افغانستان سے لے کر روانڈا تک دوسرے ملکوں کے محتاج ہیں‘ ہم سانس تک ادھار کی لیتے ہیں ‘ ہمیںروٹی بھی دوسرے فراہم کرتے ہیں۔

کاش ہم چین کے صدر شی چن پنگ سے عرض کرتے جناب آپ ہمیں 46 ارب ڈالر کے منصوبے نہ دیں‘ آپ ہمیں عزت کی روٹی کھانے اور غیرت کے ساتھ زندہ رہنے کا درس دے دیں‘ آپ ہمیں مچھلی نہ دیں آپ ہمیں مچھلی پکڑے کا طریقہ سکھا دیں۔ کاش ہم چین کے لیڈر سے پاکستان کو چین بنانے کا گر سیکھ لیتے کیونکہ قوموں کو امداد اور سمجھوتے نہیں چاہئے ہوتے‘ انہیں عزت اور غیرت کی گھٹی درکار ہوتی ہے اور ہم نے آج تک کسی سے یہ دولت نہیں لی۔ ہم نے آج تک کسی قوم‘ کسی ملک سے یہ ہنر سیکھنے کی کوشش نہیں کی‘ آپ یقین کیجئے ہم 68 سال سے مردار خور اور بھکاریوں کی زندگی گزار رہے ہیں‘ ہم کبھی افغانستان میں امریکا اور روس کی پھینکی ہڈیاں چوستے ہیں‘ کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پنجر پر بیٹھ کر گوشت نوچتے ہیں اور کبھی سعودی عرب یمن جنگ سے فائدہ اٹھانے کے منصوبے بناتے ہیں‘ دنیا جب ان تمام بحرانوں سے نکل جاتی ہے‘ یہ اپنے معاملات‘ اپنے مسائل حل کر لیتی ہے تو ہم کشکول بن کر دوستوں سے دوستی کی خیرات کی اپیل کرنے لگتے ہیں‘ ہم نے آج تک خود کو قوم سمجھا اور نہ ہی قوم کی طرح اپنی نسلوں کی پرورش کی‘ ہم 18 کروڑ بھکاری ہیں اور ہم ہر سال ان بھکاریوں میں پانچ دس لاکھ نئے بھکاریوں کا اضافہ کر دیتے ہیں اور یہ بھکاری بھی بڑے ہو کر اپنے بزرگوں کی طرح دنیا کی طرف دیکھنے لگتے ہیں‘ کاش ہم آج ہی جاگ جائیں‘ ہم آج ان 46 ارب ڈالروں کو آخری امداد‘ آخری سرمایہ کاری سمجھ کر اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر لیں‘ ہم یہ اعلان کر دیں‘ ہم دنیا کےلئے اگلا چین ثابت ہوں گے‘ ہم بیس تیس سال بعد وہاں ہوں گے جہاں دنیا ہمارے صدر کو وہ مقام دے گی جو ہم نے آج شی چن پنگ کو دیا‘ کاش ہم اپنے نیچے والے ہاتھ کو اوپر والا ہاتھ بنا لیں‘ کاش ہم چین بن جائیں

🍃💚🍃💛🍃💜🍃💙🍃🤎

 ┊  ┊  ┊  ┊

 ┊  ┊  ┊ ❣

 ┊  ┊ ❣ 💚

 ┊ ❣ 💛

❣ 💙 

💜

ہفتہ، 14 مئی، 2022

بے مثال لیڈر از ابو الحسن اصفہانی

 اردو کا مشہور افسانہ نگار سعادت حسن‏منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا.

جس گھر میں گیا تھا وھاں کی نائیکہ 2 عدد ونڈو ائیر کنڈیشنڈ چلا کر اپنے اوپر رضائی اوڑھ کر سردی سے کپکپا رھی تھی.

میں نے کہا کہ میڈم دو A/C چل رھے ھیں آپ کو سردی بھی لگ رھی ھے آپ ایک بند کر دیں تا کہ آپ کا بل بھی کم آئے 

‏گا،


تو وہ مسکرا کر بولی کہ، "اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".


منٹو کہتے کہ کافی سال گزر گئے اور مجھے گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کسی کام کے لیے جانا پڑ گیا. شدید گرمی کا موسم تھا، 


صاحب جی شدید گرمی میں بھی پینٹ کوٹ پہنے بیٹھے ھوئے تھے اور 2 ونڈو ائیر کنڈیشنر ‏فل آب و تاب کے ساتھ چل رھے تھے اور صاحب کو سردی بھی محسوس ھو رھی تھی.


میں نے کہا کہ جناب ایک A/C بند کر دیں تا کہ بل کم آئے گا تو صاحب بہادر بولے،

"اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".


منٹو کہتا کہ میرا ذھن فوراً اسی محلہ کی نائیکہ کی طرف چلا گیا کہ دونوں کے مکالمے اور سوچ ‏ایک ھی جیسے تھی، 

تب میں پورا معاملہ سمجھ گیا۔


یعنی اس ملک کے تمام ادارے ایسی ہی نائیکہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہیں۔۔


"قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یہ عادت تھی کہ کمرے سے نکلتے وقت بجلی کے سارے بٹن بند کر دیا کرتے تھے۔ 

اپنے گھر میں‌ ہوں، میرے یہاں ہوں یا کسی میزبان ‏کے گھر میں، ہر جگہ ان کا یہی معمول ہوتا تھا ۔۔۔۔

اور جب میں ان سے پوچھتا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟؟؟

تو وہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں ایک وولٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔


میں ان سے آخری بار 31 اگست 1947ء کو گورنر جنرل ہاؤس میں ملا تھا۔

ہم کمرے سے نکلے تو وہ مجھے سیڑھیوں تک چھوڑنے آئے ‏اور کمرے سے نکلتے وقت انہوں نے حسبِ عادت خود ہی تمام سوئچ آف کئے۔

میں نے ان سے کہا جناب آپ گورنر جنرل ہیں اور یہ سرکاری قیام گاہ ہے۔

اس میں روشنیاں جلتی رہنی چاہئیں۔

قائد نے جواب دیا کہ یہ سرکاری قیام گاہ ہے اس لئے تو میں اور بھی محتاط ہوں۔ یہ میرا اور تمھارا پیسہ نہیں‌ ہے۔ ‏یہ سرکاری خزانے کا پیسہ ہے اور میں اس پیسے کا امین ہوں۔


اپنے گھر میں تو مجھے اس بات کا پورا اختیار تھا کہ اپنے گھر کی بتیاں ساری رات جلائے رکھوں لیکن یہاں میری حیثیت مختلف ہے۔

تم زینے سے اُتر جاؤ تو یہ بٹن بھی بند کر دوں گا"

مرزا ابوالحسن اصفہانی کا مضمون 

"بے مثال لیڈر"

محترم سراج الحق صاحب کے ایک مخالف کی تحریر

 محترم سراج الحق صاحب کے ایک مخالف کی تحریر


شکریہ سراج الحق صاحب ! 

عامرہزاروی 


جناب سراج الحق صاحب "میں نے ہمیشہ آپ کا مذاق اڑایا، آپ پر طنز کیا، آپ کو نا اہل کہا، آپ کی گفتگو سے نقص نکالے، آپ کی کاوشوں کو ڈرامہ کہا، آپ کی سعی کو لاحاصل کہا، آپ کی ٹیڑھی ٹوپی سے میرا قلم نہ بچ سکا، مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی آپ کی تعریف کی ہو 


سیاست کے میدان میں آپ کی تعریف کرونگا بھی نہیں لیکن آج تعریف کرنی ہے، اور اس تعریف کی تین بڑی وجوہات ہیں 


ایک 


آپ نے خواجہ سراؤں کے لیے قدم اٹھایا، اس قیامت خیز لمحات میں آپ کو وہ مظلوم طبقہ یاد رہا، آپ نے انکے دکھ درد کو سمجھا، آپ نے اپنے کارکنان سے کہا ان کا خیال کرنا یہ پہلے ہی مظلوم ہے ،


جناب سراج الحق صاحب 


جو مظلوموں کا سہارا بنتے ہیں ہم اپنی پلکیں انکے لیے بچھاتے ہیں، زرداری صاحب کو کون نہیں جانتا ؟ میں اس شخص کی دل سے قدر کرتا ہوں اور اسکی وجہ بھی کچھ ایسی ہی ہے 


پیپلز پارٹی کے دور میں افتخار چوہدری نے خواجہ سراؤں کے لیے شناختی کارڈ بنانے کا حکم دیا، عدالت نے جب حکم دیا تو سوال ہوا کہ خواجہ سراؤں کے سسٹم میں گرو ہوتا ہے ،خواجہ سرا گھر سے نکل جاتے ہیں ولدیت کے خانے میں کس کا نام لکھا جائے ؟


زرداری صاحب مسکرائے اور کہا یہ بھی کوئی مسئلہ ہے؟  ولدیت کے خانے میں میرا نام لکھ دیا جائے 


آپ نے دوسرا کام یہ کیا کہ 


آپ گھر بیٹھنے کی بجائے میدان میں نکل آئے، اپنے کارکنان اور لوگوں کیساتھ کھڑے ہو گئے، آپ کبھی ایک جگہ جا رہے ہیں اور کبھی دوسری جگہ، آپ خود فلاحی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، شاید کوئی اور لیڈر یوں نہیں کر رہا 


مجھے پتا ہے ان میں اور آپ میں یہ فرق اس لیے ہے کہ وہ سونے کا چمچ لیکر پیدا ہوئے اور آپ کے پاس پہننے کے لیے جوتے نہیں تھے، بھوک کو آپ سے زیادہ بہتر کون جان سکتا ہے ؟ 


آپ نے تیسرا یہ کام کیا کہ 


آپ نے اپنے کارکنوں کے لیے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے جن جن لوگوں نے اپنے اپنے مکان کرائے پر دیے ہوئے ہیں وہ مارچ و اپریل کے کرائے معاف کر دیں،  یہ کام یہ غیر مسلم انگریز نے مسلمان کیساتھ کیا، آپ نے یہ قدم اٹھا کر دل جیت لیے، 


شکریہ جناب سراج الحق! آپ کے لیے دل سے دعائیں!  ہو سکے تو ماضی کے طنز معاف کیجئے گا -


تحریر عامر ہزاروی

بد دعا کیسے تباہی پھیرتی ہے۔؟

 *بد دعا کیسے تباہی پھیرتی ہے۔؟* 



اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں تو راول ٹاؤن چوک کو اچھی طرح جانتے ہوں گے۔ یہ چوک کلب روڈ پر سرینا ہوٹل سے فیض آباد کی طرف جاتے ہوئے آتا ہے۔ چوک میں ایک پٹرول پمپ اور ایک پرانی مسجد ہے۔ میں 1993ء میں اسلام آباد آیا تو مسجد کے ساتھ ایک چھوٹا سا گاؤں ہوتا تھا۔ گاؤں کی زمینیں ایکوائر ہو چکی تھیں، امیر لوگ زمینوں کی قیمتیں وصول کر کے بڑے بڑے سیکٹروں اور فارم ہاؤسز میں شفٹ ہو چکے تھے لیکن وہ غرباء پیچھے رہ گئے تھے جن کی زمینوں کے پیسے امراء کھا گئے یا پھر وہ جو گاؤں کے کمی کمین تھے اور ان کے نام پر کوئی زمین نہیں تھی، حکومت نے انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا۔


دنیا میں ان کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا، لہٰذا وہ اپنے ٹوٹے پھوٹے گھروں میں مقیم تھے۔ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے ان کو بے شمار نوٹس دیے مگر مکینوں کا کہنا تھا ”ہم کہاں جائیں‘ آپ ہمیں بتا دیں ہم وہاں چلے جاتے ہیں“ حکومت ظاہر ہے ایک ٹھنڈی ٹھار مشین ہوتی ہے، اس کا دل ہوتا ہے اور نہ ہی جذبات، لہٰذا حکومت جواب میں ایک اور نوٹس بھجوا دیتی تھی۔ نوٹس بازی کے اس عمل کے دوران بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کی حکومتیں آتی اور جاتی رہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے جب بھی سویلین گورنمنٹ سے آپریشن کی اجازت مانگی، حکومت نے اجازت نہ دی۔ انتظامیہ ایک بار مشینری لے کر وہاں پہنچ گئی، چودھری شجاعت حسین اس وقت وزیر داخلہ تھے، ان کو اطلاع ملی تو وہ فوراً وہاں پہنچے اور ذاتی طور پر آپریشن رکوایا۔


لیکن پھر 1999ء آ گیا اورجنرل پرویز مشرف حکمران بن گئے۔ ان کا قافلہ روز اس چوک سے گزر کر وزیراعظم ہاؤس آتا تھا۔ جنرل مشرف کی طبع نازک پر غریبوں کی وہ جھونپڑیاں ناگوار گزرتی تھیں۔ وہ ایک دن گزرے، کھڑکی سے باہر دیکھا اور آپریشن کا حکم جاری کر دیا۔ میں ان دنوں شہزاد ٹاؤن میں رہتا تھا اور روزانہ راول چوک سے گزرتا تھا۔ میں نے دوپہر کو دفتر جاتے ہوئے اپنی آنکھوں سے وہ آپریشن دیکھا۔ وہ لوگ انتہائی غریب تھے، ان کے گھروں میں ٹوٹی چار پائیوں، پچکے ہوئے برتنوں اور پھٹی رضائیوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔ انتظامیہ نے وہ بھی ضبط کر لئے۔ گاؤں چند گھنٹوں میں صاف ہو گیا۔ زمین کو فارم ہاؤسز میں تبدیل کر دیا گیا اور وہ فارم ہاؤسز امراء نے خرید لئے۔


صرف مسجد اور اس کے ساتھ چند قبریں بچ گئیں۔ وہ قبریں بھی اب کم ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ یہ کہانی یہاں پر ختم ہو گئی۔ 2007 ء میں اس کہانی کا ایک نیا پہلو میرے سامنے آیا۔ ملک میں اس وقت جنرل پرویز مشرف کے خلاف تحریک چل رہی تھی۔ ایک روز ایک صاحب وہیل چیئر پر میرے پاس تشریف لائے۔ وہ ٹانگوں سے معذور تھے اور چہرے سے بیمار دکھائی دیتے تھے، میں انہیں بڑی مشکل سے گھر کے اندر لا سکا۔ وہ مجھے اپنی کہانی سنانا چاہتے تھے، ان کا کہنا تھا "راول چوک کا وہ آپریشن انہوں نے کیا تھا، وہ اسے لیڈ کر رہے تھے"


میں خاموشی سے ان کی داستان سنتا رہا۔ ان کا کہنا تھا: ان کے تین بچے تھے، دو لڑکے اور ایک لڑکی، شادی پسند کی تھی۔ وہ سی ایس پی آفیسر تھے، کیریئر بہت برائیٹ تھا، سینئر اس کی کارکردگی سے بہت مطمئن تھے، ان کا اپنا خیال بھی تھا وہ بہت اوپر تک جائیں گے۔ وہ رٹ آف دی گورنمنٹ کے بہت بڑے حامی تھے‘ وہ سمجھتے تھے قانون پر سو فیصد عمل ہونا چاہیے اور جو شخص قانون کے راستے میں حائل ہو، ریاست کو اس کے اوپر بلڈوزر چلا دینا چاہیے چنانچہ جنرل مشرف نے جب راول چوک کے مکانات گرانے کا حکم دیا تو یہ ذمہ داری انہیں سونپی گئی۔ یہ فورس لے کر وہاں پہنچے اور گھر گرانا شروع کر دیے۔


لوگ مزاحم ہوئے، پولیس نے ڈنڈے برسائے، لوگوں کو گرفتار بھی کیا اور ایک آدھ موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی، بہرحال قصہ مختصر آپریشن مکمل ہو گیا اور انتظامیہ نے ملبہ اٹھانا شروع کر دیا۔ وہ رکے اور پھر بھولے: آپریشن کے بعد اینٹوں کے ایک ڈھیر پر درمیانی عمر کی ایک خاتون بیٹھی تھی، وہ ملبے سے نہیں اٹھ رہی تھی، اس کا صرف ایک مطالبہ تھا، وہ کہہ رہی تھی کہ وہ بس ایک بار آپریشن کرنے والے صاحب سے ملنا چاہتی ہے۔ انتظامیہ عموماً ایسے مواقع پر خواتین سے زبردستی نہیں کرتی چنانچہ اہلکاروں نے انہیں بتایا اور وہ خاتون کے پاس چلے گئے۔


خاتون نے ان کی طرف دیکھا اور کہا ”صاحب! یہ آپریشن آپ نے کیا؟“ میں نے جواب دیا ”ہاں“ اس نے جھولی پھیلائی، آسمان کی طرف دیکھا اور بولی ”یا پروردگار! اس شخص نے میرے اور میرے بچوں کے سر سے چھت چھینی، یا اللہ اسے اور اس کے بچوں کو برباد کر دے“ میں اس وقت جوان تھا، میں نے منہ دوسری طرف پھیر دیا۔ اس خاتون نے اس کے بعد کہا: ”یا اللہ! ہم سے ہمارے گھر چھیننے والے تمام لوگوں کو برباد کر دے“ اس نے اس کے بعد اپنی پوٹلی اٹھائی، اپنے بچے ساتھ لیے اور چلی گئی۔


وہ رکا، اس نے اپنے آنسو پونچھے اور بولا: جاوید صاحب! آپ یقین کریں، وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، میں بحرانوں سے نہیں نکل سکا۔ میں اس پوٹلی والی کی بددعا کا نشانہ بن گیا۔ میرا ایکسیڈنٹ ہوا، میری بیوی اور میری بچی مر گئی، میری ٹانگیں کٹ گئیں۔ میرے دونوں بیٹے ایک ایک کر کے بیمار ہوئے، میں نے اپنی ساری جمع پونجی ان کے علاج پر لگا دی لیکن وہ فوت ہو گئے۔ مجھے سسرال سے گھر ملا تھا، وہ بک گیا۔ میں نے اپنا گھر بنایا تھا، وہ 2005ء کے زلزلے میں گر گیا۔


محکمے نے میرے اوپر الزام لگایا، میری انکوائری شروع ہوئی، میں ڈس مس ہوا اور بے گناہی کے باوجود آج تک بحال نہیں ہو سکا۔ میں مقدمے پر مقدمہ بھگت رہا ہوں، میں 38 سال کی عمر میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کا مریض بھی بن چکا ہوں اور میرے تمام رشتے دار اور دوست بھی میرا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ میں دل سے سمجھتا ہوں مجھے اس عورت کی بددعا لگی تھی۔ حکومت، میرا محکمہ اور آرڈر دینے والے لوگ، تینوں پیچھے رہ گئے لیکن میں برباد ہو گیا۔میں آج سوچتا ہوں تو میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں‘میں کتنا بے وقوف تھا! میں نے جنرل مشرف کے حکم پر غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی. 


وہ رکا اور پھر بولا: آپ کو میری باتیں عجیب لگیں گی لیکن میں نے تحقیق کی ہے، اس آپریشن کا حکم دینے والا ہر شخص میری طرح ذلیل ہوا، ان میں سے آج کوئی شخص اپنے گھر میں آباد نہیں، وہ سب اولاد اور بیویوں کے بغیر عبرت ناک اور بیمار زندگی گزار رہے ہیں یہاں تک کہ اس وقت کے چیئرمین سی ڈی اے کی ساری پراپرٹی بھی بک گئی اور اس کی اولاد بھی دربدر ہو گئی، وہ بھی عبرت کا نشان بن کر آخری سانسیں لے رہا ہے۔ہم سب کو اس عورت کی آہ کھا گئی. 


میرا تجربہ اور میرا مشاہدہ ہے دنیا کا ہر وہ شخص جو کسی کے سر سے چھت اور اس کا روزگار چھینتا ہے یا پھر کسی معزز شخص کو بے عزت کرنے کی کوشش کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے سب کچھ چھین لیتا ہے اور وہ شخص اس کے بعد روز مرتا اور روز جیتا ہے مگر اس کی سزا ختم نہیں ہوتی لہٰذا آپ جو دل چاہے کریں، لیکن کسی کی بددعا نہ لیں۔ دنیا کے تمام عہدے، کرسیاں اور تکبر عارضی ہوتے ہیں، یہ پیچھے رہ جاتے ہیں اور دنیا اور آخرت دونوںمصرف پوٹلی والیوں کی دعائیں یا پھر بد دعائیں کام کر جاتی ہیں۔ ۔۔(کاپی)


*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے..

جمعرات، 12 مئی، 2022

 پی ٹی آئی اور عمران خان کا مستقبل از سلیم صافی

  ایسا نہیں تھا کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی بلکہ ایک شخص کو سیاست میں آنے کا شوق ہوا اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی گئی تاہم اس کی بنیاد ایک سیاسی جماعت کی طرز پر نہیں پڑی۔


عمران خان ایک سپراسٹار کرکٹر تھا جس طرح کہ شاہد آفریدی، شعیب اختر یا دیگر اسٹارز ہیں، لیکن خان صاحب کی خواہشات کی دنیا بہت وسیع تھی اور وہ شہرت کے ساتھ ساتھ طاقت واختیار بھی چاہتے تھے۔


چنانچہ اس کے لیے انہوں نے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیااور کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ لگا کر میدانِ سیاست میں آگئے۔ تب دو قسم کے لوگ ان کے ساتھ آملے۔


ایک ان کے پرستار اور دوسرا وہ لوگ جو واقعی پاکستان میں تبدیلی چاہتے تھے۔ مثلا ڈاکٹر محمد فاروق خان شہید، اویس احمد غنی، اکبر ایس بابر وغیرہ۔ فینز کی نفسیات الگ ہوتی ہے۔ وہ کسی فن کی وجہ سے کسی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر انکی ذات کودیگر حوالوں سے نہیں دیکھتے۔


مثلا میں اردو موسیقی میں نصرت فتح علی خان، جگجیت سنگھ،مہدی حسن اور غلام علی کا فین ہوں تو میں نے کبھی جاننے کی کوشش نہیں کی کہ ان کی ذاتی زندگی کیسی ہے، وہ دیانتدار ہیں یا نہیں وغیرہ تاہم ان کے فن کی وجہ سے ان کے خلاف بات سننا بھی مجھے گوارا نہیں۔


گویا فین ہونے کا پہلا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس شخصیت سے متعلق آپ کی تنقیدی سوچ کا دروازہ بند ہوجاتا ہے۔ اب کچھ عرصے بعد جو لوگ تبدیلی کی خواہش لے کر آئے تھے ان پر واضح ہوگیا کہ عمران خان کے ذہن میں تبدیلی کا کوئی خاکہ ہی نہیں۔


چنانچہ وہ لوگ ان سے الگ ہوگئے اور صرف فینز رہ گئے یا پھر اسد قیصر جیسے وہ لوگ جن کے پاس کوئی دوسراآپشن نہیں تھا۔ چنانچہ اپنے قیام سے لے کر 2010تک یہ قابل ِذکر جماعت نہ بن سکی بلکہ عمران خان کے ایک فین کلب کی حیثیت میں موجود رہی۔ دوسری طرف عمران خان میکاولی اور چانکیا کے پیروکار کی حیثیت میں دنیا میں بھی طاقت کے منبع کو خوش کرنے کے لیے دن رات سرگرم رہتے اور پاکستان کے اندر بھی۔ 


عالمی طاقتوں تک رسائی کے لیے انہوں نے گولڈ اسمتھ خاندان میں شادی کی حالانکہ ڈاکٹر اسرار احمد جیسے لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی کروائی گئی جبکہ پاکستان میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساز باز کی کوشش کی۔ اسی لیے انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا کو ویلکم کیا، وار آن ٹیرر میں ان کی شمولیت کی حمایت بھی کی اور ریفرنڈم میں ان کے لیے ووٹ بھی مانگے لیکن جب مشرف نے اقتدار ان کی بجائے گجرات کے چودھریوں کودلوایا تو وہ مشرف کے خلاف ہوگئے تاہم چالاک ایسے ہیں کہ پھر بھی پاکستانی اور عالمی ڈیپ سٹیٹ کے ساتھ برطانیہ، امریکہ اور پاکستان کے اندر مقیم لوگوں کے ذریعے رابطے میں رہے۔


بالآخر انہیں 2010میں کامیابی ملی جب عالمی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کی لائن سیٹ ہوگئی۔ تب عالمی اسٹیبلشمنٹ کو ضرورت تھی کہ پاکستان میں طالبانائزیشن کے مقابلے کے لیے ایسی تنظیم کھڑی کردے جو لبرل لیڈر کے پاس ہو لیکن بظاہراینٹی امریکہ نعرے لگا کر اور اسلام کا نام استعمال کرکے نوجوان نسل کو اپنی طرف متوجہ کرلے جبکہ ملکی اسٹیبلشمنٹ کوپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو آئوٹ رکھنے کے لیے ایک تیسری سیاسی جماعت کی ضرورت تھی۔ 


چنانچہ ایک ایک کرکے الیکٹ ایبلز کو ان کی جماعت میں شامل کروایا گیا۔ میڈیا میں اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کو اس کام پر لگادیا گیا کہ وہ فرینڈلی انٹرویوز کرکے عمران خان کو ہیرو بنا دیں۔ اس کے علاوہ قومی جماعتوں کی قیادت کو کرپٹ، مذہبی جماعتوں کی قیادت کو انتہاپسند اور قوم پرست جماعتوں کی قیادت کو غدار ثابت کرنے کی مہم شروع ہوئی۔بالآخر عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ اور خود عمران خان کی دلی خواہش پوری ہوئی اور وہ وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ 


عالمی اسٹیبلشمنٹ کی توقعات پر تو وہ بھرپور طریقے سے پورا اترے۔ چین کے ساتھ سی پیک پر کام عملاً روک کر انہوں نے امریکہ کی خوب خدمت کی۔ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر جو امریکی ایجنڈا تھا، اس میں انہوں نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے لاڈلے بن گئے کہ وہ اپنے داماد کرشنر اور زلفی بخاری کے واٹس ایپ رابطوں کے ذریعے دل کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچاتے رہے لیکن پاکستانی عوام اور ملکی اسٹیبلشمنٹ کو انہوں نے بری طرح مایوس کیا۔ معیشت تباہ کرکے رکھ دی۔ 


دوسری طرف اس کی مہار آئی ایم ایف کے ذریعے امریکہ کے ہاتھ میں دے دی۔ اپنی ٹیم اور حرکتوں سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے لگے۔ عالمی طاقتوں کی خواہش تھی کہ پاکستانی فوج متنازعہ بن جائے اور انہوں نے اپنے اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کو اپوزیشن سے لڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ چنانچہ تنگ آکر اسٹیبلشمنٹ کے سرخیلوں نے ان کے اقتدار کی عمارت سے ان بیساکھیوں کو ہٹانا شروع کیا جو اسٹیبلشمنٹ نے غیرآئینی طور پر انہیں فراہم کی تھیں۔ چنانچہ بیساکھیاں ہٹتے ہی ان کی حکومت دھڑام سے گر گئی۔ اب کارکردگی تو تھی نہیں کہ وہ قوم کو دکھاتے چنانچہ انہوں نے امریکی سازش کا فسانہ گھڑلیا لیکن چونکہ وہ خود جانتے ہیں کہ امریکی سازش ڈرامہ ہے، اس لیے وہ درون خانہ اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوگئے۔


میکاولی کے سچے پیروکار کی طرح عمران خان نے یہ ایسا پتہ کھیلا کہ ان کی زمین بوس ہوتی سیاست کو ایک نئی زندگی مل گئی اور وہ دوبارہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے لگے۔


پاکستان میں کل کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا لیکن پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ عمران خان نے ان کے احسانات کا بدلہ نہایت بدتر طریقے سے دیا اور صرف یہ نہیں کیا بلکہ اب اقتدار کیلئے پاکستانی ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہےہیں۔


اس تناظر میں میرے اندازے کے مطابق تو پی ٹی آئی کے ساتھ مستقبل قریب میں جو ہونے جارہا ہے وہ انتہائی بھیانک ہوگا۔


اس کے بعد 2000کی دہائی کے اوائل کی طرح کےعمران خان ہوں گے اور ان کےفینز۔ ہاں آنے والے دن بتائیں گے کہ وہ جیل کے اندر ہوں گے، باہر یا پھر لندن میں اپنے بیٹوں کے ساتھ


تحریر: سلیم صافی

تحریک: #ردالفحاش

 *السلام علیکم ورحمتہ اللہ*

*تحریک: #ردالفحاش*

*از قلم ✒️: فقیر سپاہی تحریک کے ساتھی*

*معاشرتی بگاڑ کیسے پیدا ہوا!*


*تحریر کو پورا پڑھیے گا تا کہ میرا لکھنا اور آپ کا پڑھنا خدا تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔*

حضرات میں کچھ کڑوی مگر سچی باتیں لکھنے لگا ہوں اگر کسی دوست کو ناگوار گزریں تو معزرت🙏 خواہ ہوں


حضرات میں ششدر رہ جاتا ہوں جب بھں کبھی بازار میں نکلوں تو اپنی ماؤں بہنوں کو دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ وہی مائیں بہنیں ہیں 

*جن کی ماؤں نے اپنا سر ڈھانپنے کے لیے قربانیاں دیں اور پاکستان کی تحریک میں آلو پیاز کی طرح کاٹ دی گئیں* 

حضرات میں ششدر رہ گیا جب میں نے ایک سٹیج ڈرامے کا پوسٹر دیکھا جس پے کچھ فحش عورتوں اور مردوں کی تصاویر آویزاں تھیں اور لکھا گیا تھا کہ 

*رمضان میں بھی تھیٹر کھلا رہے گا۔😪*❌

حضرات میں تب بھی بہت پریشان ہوتا ہوں جب کبھی میں ٹیوی پر چل رہی وہ ایڈ دیکھتا ہوں  

*جس کا مقصد تو بسکٹ بیچنا ہوتا ہے لیکن کہانی کو پر اصرا بنا کر بیغیرتی والا گندا نظام پروموٹ کیا جاتا ہے*❌ 

حضرات میں تب بھی بڑا پریشا ہو جاتا ہوں جب کبھی سڑکوں سے گزرتے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بورڈز دیکھنے کو ملتے ہیں 

*کہ کس طرح ایک نوجوان کو بیغیرتی کا درس دیا جا رہا ہے.۔۔*❌

حضرات مجھے تب بھی بڑی پریشانی ہوتی ہے میں جب کبھی ہمارے کالج و یونیورسٹیز میں ہونے والے طرح طرح کے فنکشنز دیکھتا ہوں 

*کے جن کا سرے سے مقصد ہی ایک ہوتا ہے کے گند کو فحاشی پروموٹ کیا جائے*❌

حضرات میں بڑا لاچار ہو جاتا ہوں😓 جب دیکھتا ہوں کہ

 *والدین خود اپنے بچوں کو فحش لباس خرید کر دیتے ہیں*❌ 

حضرات بات تو کڑوی ہے لیکن سچ ہے کہ 

*ہم خواہشات کی درگاہ میں اس قدر ایمان دار اور عبادت گزار ہو گۓ ہیں کہ اب ہمیں بیغیرتی کا بیج بھی مل چکا ہے۔*

اگر اسے ہم آزاد خیالی اور ماڈرنزم کا نام دیں تو میرے مطابق یہ مارڈرنزم ایک لعنت سے زیادہ کچھ بھی نہیں 


کہ جو آزاد خیالی اور مارڈرنزم میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو رد کرتی ہو اس کی میرے نزدیک کوئ اہمیت نہیں۔۔

جو مارڈرنزم میرے اللہ کے قانون کو جاہلیت کا نام دے تو میں کھلم کھلا اسے ایک لعنت کا نام دوں گا 

میری سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!

*"کہ موسیقی دل کو کمزور کر دیتی ہے "*

تو پھر میں کیسے مان لوں کے کالجوں اور معصوم بچوں کے سکولوں میں ہونے والے فنکشنز سہی ہیں جس میں کنجر قسم کے استاد گانے لگاتے بھی ہیں اور بچوں کو نچواتے بھی ہیں۔۔۔۔

جس پر میری سرکار صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا!

*کہ کوئ مرد کسی عورت پر دوسری دفہ نگاہ نا ڈالے*  

تو میں لعنت بھیجوں گا اس بورڈ پر جس پر کسی عورت کی تصویر محض اسی وجہ سے آویزاں کر دی جائے کہ اس کی وجہ سے ہمارا مال بک جاۓ گا 

حضرات سرکار دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرمایا! 

 *عورتوں کو چاہیے کہ اپنی چادریں اتنی بڑی کریں کہ ایک بالش تک ٹخنوں سے نیچے جائیں* 

تو میں لعنت بھیجوں گا اس گندے انسان پر بھی جس نے ہماری بہنوں کے لیے اتنے گندے لباس بناۓ جو معاذ اللہ ٹخنوں تو کیا پنڈلیوں سے بھی اوپر تک ہوتے ہیں 

اور مجھے افسوس ہے اپنی بہنوں پر جو بڑے جوش و خروش سے یہ کپڑے پہنتی ہیں 

معاشرے کا سب سے بڑا بگاڑ فحاشی ہے جب فحاشی عام ہو جاتی ہے نا تو کوئ نظریہ بچتا ہے نا کوئ دین بچتا ہے اور نا کوئ اخلاق بچتا ہے ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں بلکہ اس ملک میں رہتے ہیں جس کی بنیاد 

*کلمہ کی بنا پر رکھی گئی* 


تو ہم نے کلمہ طیبہ: 

*لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ*

 کو کیا دیا ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کیا دیا کیا ہم اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی روح اور اپنے دل کے خانوں میں نظر گھما کر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کے ہم واقع میں مسلمان ہیں تو جواب کیا آۓ گا؟؟؟ 

تو حشر والے دن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھانا ہے یہ بھی سوچ رکھیں ☝🏻

*حضرات یا تو اسلام کو ماننے سے مکمل طور پر انکار کیا جائے* 

*یا پھر یہ گندا نظام دفہ کیا جاۓ*

جو ہماری آنے والی نسلوں کو برباد کر دے گا 

اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب کو سیکھنے والا اور عمل کرنے والا بنائے آمین

*اللہ نگہبان۔۔۔*

بروقت لون ایپ کے دھوکہ سے بچیں

 بروقت لون ایپ

لاسٹ بُلیٹ 


آج کل ایک ایپ سرکولیشن کر رہا ہے جس کا نام بروقت لون ایپ ہے جس میں پچیس ہزار تک کی رقم بطور قرض مہیا کی جاتی ہے کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟ میں نے صرف یہ پوسٹ لکھنے کے لیے بروقت ایپلیکیشن انسٹال کی تاکہ دیکھوں کہ یہ کیا چکر ہے اور پچیس ہزار کی رقم ادھار کی درخواست دی ، اپنے اسی مالی کا جس نے مٹر کاشت کیے تھے اور اس پر پوسٹ کی تھی اسی کا شناختی کارڈ دیا اور کال پر بات کی تو پتہ چلا کہ بروقت والے پہلے ہفتے میں صرف دو ہزار پانچ سو کا قرضہ دیں گے یہ پہلی قسط ہوگی اور اس پر ایک ہزار کا ایکسٹرا سود مجھے پندرہ دن بعد دینا ہوگا ، یعنی اگر آج میں نے پچیس سو روپے ادھار لیے تو پندرہ دن بعد بروقت والوں کو میں نے سود ملا کر پینتیس سو ٹوٹل رقم دینی ہوگی ،، 


پھر دوسری قسط ملی پھر تیسری قسط ملی ٹوٹل دس ہزار کا لون مجھے مہیا کیا گیا اسکے بعد مجھے مزید قسط نہیں دی گئی بلکہ کہا گیا کہ مجھے صرف دس ہزار تک کا قرض دیا جا سکتا ہے اور پندرہ دن کے بعد میں نے یہ پیسے واپس کرنے ہیں جب میں نے پوچھا پندرہ دن کے بعد کتنے پیسے واپس کروں گا تو کچھ لمحے بعد جواب دیا گیا کہ کل ملا کر آپ اکیس ہزار روپے واپس کریں گے ، یعنی پندرہ دن بعد دس ہزار تو انکی اپنی رقم واپس کرنی ہے اور گیارہ ہزار کا سود بھی واپس کرنا ہے ، اگر پندرہ دن کے بعد میں نے قرض واپس نہیں کیا تو سود کی شرح بڑھا دی جائے گی اور مجھے پنتیس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے ، میں نے پوچھا جناب اگر پھر بھی ادا نہ کر پایا تو جواب دیا گیا کہ اگلے پندرہ دن بعد شرح سود بڑھا کر ستر ہزار آپ نے لوٹانے ہیں یعنی تقریبا چالیس دن ساٹھ ہزار کا سود میں نے واپس کرنا ہوگا اور دس ہزار اصل رقم بھی ،،


میں نے پھر کہا جناب مجھے دس ہزار نہیں چاہیئے مجھے پچیس ہزار ہی چاہیئے بہت اصرار کے بعد مجھے پچیس ہزار کا قرض مہیا کیا گیا تو نہایت سختی سے مجھے کال والے جناب نے کہا کہ پندرہ دن کے اندر اندر آپ نے اکاون ہزار روپے واپس کرنے ہیں یہ نوٹ کریں ،،


پندرہ دن کے اندر اندر اکاون ہزار روپے یعنی پچیس ہزار پر ماہانہ چھبیس ہزار کا سود ، ابھی دو دن گزرے نہیں تھے کہ بروقت والوں کی فون کال آئی کہ سر ہمارے پیسے واپس کیجیے میں نے کہا کہ ابھی تو ایگریمنٹ پورا ہی نہیں ہوا ، خیر ہر دن دو تین کالز آتی کہ ہمارے پیسے واپس کیجیے،  میں نے انکار کیا کہ وقت سے پہلے تو میں نے پیسے دینے ہی نہیں ، اسی اثنا میں تھانے سے کال آئی کہ آپکے مالی نے چار لاکھ کا قرضہ لیا ہے اور بندے نے رپورٹ درج کرائی ہے ، جب میں تھانے میں پہنچا تو بروقت ایپ والوں کا نمائندہ بیٹھا ہوا تھا تو اس نے کاغذات دکھائے کہ مالی نے چار لاکھ کا قرض لیا ہے ،، 


خیر بات کافی لمبی ہے لیکن میں بروقت کا ایک تجربہ کرنا چاہتا تھا ، پہلی بات یہ ہے کہ بروقت ایک سودی ایپ ہے نہایت بھاری سود پر قرضہ دیتے ہے ، قرضہ دینے کا دورانیہ پندرہ دن ہے ، پندرہ دن کے بعد آپ کو ڈبل پیمنٹ ادا کرنی ہوگی بروقت کو ، قرضہ لینے کے بعد مسلسل آپ کو ان کی کالز آئے گی کہ ہمارا قرضہ واپس کرو ، بروقت ایپ سے آپ کو پچیس ہزار کی رقم بھت مشکل سے ملتی ہے وہ صرف دس ہزار کی رقم بمشکل دیتے ہیں ، آپ کی انفارمیشن لیکر بروقت آپ کے خلاف کسی قسم کی بھی کاروائی کر سکتا ہے اور آپکی معلومات کو آگے کسی کو فروخت کر سکتا ہے ، آپکے شناختی کارڈ کا استعمال بروقت ہر جگہ کر سکتا ہے ، بروقت پاکستان کے کسی کرپٹ ترین سیاست دان کا بنایا ہوا ایپ ہے جو اس ایپ کے ذریعے اپنے کرپشن کے کالے دولت کو سفید کر رہا ہے ، تاکہ آمدن کے ذرائع ڈکلیر کیے جا سکے ، پندرہ دن سے قبل ہی قرض کی ادائیگی کا مطالبہ شروع ہو جاتا ہے اور اگر آپ انکار کر دیں تو آپ پر آپکے ہی شہر کے تھانے میں لاکھوں کی ایف آئی درج کی جا سکتی ہے ، لہذا اس سودی ایپ سے بچیں ، پچیس ہزار کی رقم کوئی اتنی بڑی موٹی رقم نہیں ہے کہ آپکی زندگی سکون سے گزر جائے ، بلکہ بروقت والوں سے قرض لیکر آپ اپنی زندگی کا سکون برباد کر دیں گے ، پچیس ہزار کا اکاون ہزار لوٹانا ہوگا وہ بھی پندرہ دن میں اور اگر لوٹا نہ پائے تو ایک ماہ بعد اسی ہزار کا قرض لوٹانا ہوگا ،، لہذا خود سوچیں عدم ادائیگی کی صورت میں لاکھوں کا الزام لگا کر اندر ڈال دیں گے پھر بجاتے رہیں سیٹیاں جیل میں اور گاتے رہیں عطا اللہ عیسا خیلوی کے گانے....


بشکریہ ملیحہ سید

اگلے چار پانچ دن سخت گرمی کا امکان. احتیاط کیجئے

اب درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری تک روز پہنچ رھا ھے جو کہ مزید چار پانچ دن بڑھتا رہے گا اس لئے اس بارے میں کچھ عرض کرنا چاہ رھا ھوں۔


انسانی جسم کا درجہ حرارت 41 ڈگری پر پہنچ جائے تو موت واقع ہونے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ (موسمی درجہ حرارت نہیں انسانی جسم کا درجہ حرارت) اسی لئے شدید گرمی سے بزرگ لوگ بہت زیادہ متاثر ھوتے ھیں۔ لہذا بہتر ھے کے انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے ۔


احتیاط :

گوشت ، انڈہ ، اچار ، کوک ، پیسی ، تیز مرچ مصالحے ، پالک ، میتھی وغیرہ کھانے سے اجتناب کریں

کالا ، نیلا ، لال ، میرون ، جامنی اور گہرے رنگ والے کپڑے پہننے سے پرہیز کریں

انتہائی گرمی کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک بلا ضروری سفر نا کریں

نمک کا کم سے کم استمعال کریں

کالے رنگ کے اور مکمل بند جوتے کم سے کم پہنیں


کرنے والے کام :


کدو ، ٹینڈے ، اروی ، گھیا توری  ، پیٹھا ، مولی ، کھیرا ، دودھ ، دیسی گھی ، شربت بزوری ، بلنگو اور شربت بادام پھلوں میں تربوز ، کیلا , خوبانی اور خربوزے کا استمعال کریں ۔


سفید ، گلابی ، سبز اور ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استمعال کریں

گھر سے نکلتے وقت گیلا تولیہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ ممکن ہو تو سر اور گردن کسی کپڑے سے ضرور ڈھانپیں اور عینک کا استمعال بھی کریں ۔


سونف اور الائچی کا قہوہ گرمی کا بہترین توڑ ھے

املی اور آلو بخارے کا زلال پیاس کی شدت کو انتہائی کم کر دیتا ھے

پانی جس قدر ممکن ہو پئیں ۔ ٹھنڈے پانی سے بجائے گھڑے کا پانی استمعال کریں۔ پیاس کی شدت کنٹرول میں رہتی ہے۔


جتنی بار ممکن ہو دن میں غسل کریں

ہوا دار جوتا پہنیں جو کالے رنگ کا نا ھو


درخت لگائیں جو نہ صرف موجودہ گرمی کو کم کریں گے ۔ بلکہ سردی میں پڑنے والی سموگ کا بھی توڑ ہیں ۔


اللہ ہم سب پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے آمین

آج ایک”چیخ“ چولستان کے پیاسوں کے لیے بھی!!

 اسلام آباد اور لاہور کے ایوانوں اور مُقتدر اشرافیہ کو خبر ہو کہ...

چولستان پیاسا ھے، روہی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ھے، مویشی اور پالتو جانور پیاس سے مررہے ہیں.


میڈیا کو اطلاع ہو کہ اگر اُسے عامر لیاقت اور دانیہ کے تنازع سے فُرصت مل گئی ہو تو خُدارا ایک نظر اِدھر بھی.

اس سے پہلے کہ کوئی بڑا انسانی المیہ جنم لے خُدارا اس مسئلے کی سنگینی کو محسوس کیجیے اور چولستان کے لوگوں کو ہنگامی بُنیادوں پر پانی فراہم کیجیے، مویشیوں اور پالتو جانوروں کو فی الفور ریسکیو کیجیے.


انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، اب مزید ایک لمحے کی غفلت بھی کسی بڑے سانحے کا موجب بن سکتی ھے.

یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ھے.

پوسٹ کو شئیر کرکے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں.


آج ایک”چیخ“ چولستان کے پیاسوں کے لیے بھی!!

گرمی سے جاں بحق بکریاں اور جانور
گرمی سے جاں بحق بکریاں اور جانور

گرمی سے پریشان جانور پانی میں
گرمی سے پریشان جانور پانی میں

پیاسے جانور پانی کے گرد
پیاسے جانور پانی کے گرد

گرمی سے جاں بحق بکری اور پریشان مالک
گرمی سے جاں بحق بکری اور پریشان مالک

گرمی سے جاں بحق بھیڑیں
گرمی سے جاں بحق بھیڑیں

پیاسی شہد کی مکھیاں پانی کے پائپ پر جمع
پیاسی شہد کی مکھیاں پانی کے پائپ پر جمع

گرمی سے پریشان اونت
گرمی سے پریشان اونت