جمعرات، 16 اگست، 2018

بحوالہ سورۃ یوسف

حدیث مبارک

الســــلام علیـــکم ورحمت الله وبرکاتہ

بحوالہ سوره یوسف
آیت 4

حضرت جابر بن عبدالله (رض) راوی ھیں کہ کریم آقا صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے پاس بستانہ نام کا ایک یہودی آیا اور اس نے کہا "اے محمد (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) مجھے ان ستاروں کے نام بتائیے جن کو یوسف (علیہ السلام) نے اپنے سامنے سجدہ کرتے ھوئے دیکھا تھا 
آپ نے ابهی جواب نہیں دیا تها کہ اسی وقت جبرئیل امین حاضر ھوئے اور ان 11 ستاروں کے نام بتا دیے آپ نے یہودی کو بلایا اور پوچھا کہ "اگر میں ان کے نام بتا دوں تو کیا تم مان لو گے"؟
اس نے کہا "هاں"
پھر آپ نے یہ نام بتائے "جبران، الطارق، الذیال، ذو التکفین، قابس، وثاب، عمودان، الفلیق، المصبح، الضروح، ودوالفرغ، الضیا اور النور"
اس یہودی نے کہا " الله کی قسم ان ستاروں کے یہی نام ھیں"

جامع البیان
حدیث 14441

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں