اتوار، 1 مئی، 2022

 پی ٹی آئی دور حکومت کے ثمرات

پی ٹی آئی دور حکومت کے ثمرات
 پی ٹی آئی دور حکومت کے ثمرات

پی ٹی آئی دور حکومت کے ثمرات

عمار مسعود

01 مئی ، 2022

ماہرین سیاست اگرچہ بتاتے ہیں کہ عمران خان کا دور ہماری سیاست کا تاریک ترین دور تھا۔ معیشت کے ماہر کہتے ہیں دورِ عمران میں معاشی اعشاریے نظر سے بھی نیچے گر گئے ۔ اخلاقیات کے اساتذہ کہتے ہیں کہ اس دورِ قبیح میں اخلاقیات زمیں بوس ہو گئیں۔ سماجیات کے دانشور کہتے ہیں کہ اس دور میں سماجی اقدار کا جنازہ نکل گیا۔ یہ دور اپنی تنزلی، لاقانونیت، فسطائیت اور اخلاقی انحطاط کی وجہ سے تاریخ میں جانا جائے گا۔ اس سب کے باوجود مجھے یہ کہنے دیجئے کہ عمران خان کے دور حکومت کے جتنے فوائد پاکستان کو نصیب ہوئے ہیں وہ ثمرات تو 74برس میں کسی حکمران کے نام سے منسوب نہیں ہوئے۔ اس دور سے بہت سے لوگوں، اداروں، جماعتوں نے بہت سے سبق سیکھے۔ اس دور نے ہمیں وہ درس دیئے کہ جس کی نظیر تاریخ پاکستان میں پہلے کبھی دستیاب نہیں تھی۔


اس دور الم ناک سے سب سے پہلا سبق اسٹیبلشمنٹ نے سیکھا۔ اب انہیں اچھی طرح سمجھ آ گیا ہے کہ ہائبرڈ نظام کا تجربہ نہ صرف ناکام ہو گیا ہے بلکہ اس سے ہمیشہ کے لیےتوبہ میں ہی بہتری ہے۔ اب اسٹیبلشمنٹ نے تاریخ کی تابندہ روایات سے منہ موڑ کر ’’نیوٹرل‘‘ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر عمران خان کی حکومت اس قدر شدت سے ناکام نہ ہوتی تو ہمارا اسٹیبلشمنٹ کے ’’نیوٹرل‘‘ ہونے کا خواب، ایک سپنا ہی رہتا۔


اس دورِ تاریک سے ایک سبق ہماری عدالتوں نے بھی سیکھا۔ انہیں ادراک ہوا کہ نظریہ ضرورت سے آئین کا قتل اور نظریہ جمہوریت سے آئین سربلند ہوتا ہے۔ انہیں سبق ملا کہ عدالتیں آئین کی حفاظت پر مامور ہیں۔ عدالتوں کو وہ فیصلے کرنے ہیں جو آئین ِپاکستان کی عظمت اجاگر کریں۔ عوامی اداروں کا تحفظ کریں۔ عدالتیں اب ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے فیصلے کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔ اب آئین شکنی کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آئین کی پاسداری کروانا عدالتوں کا کام ہے۔ چاہے اس کے لیے رات کے بارہ بجے ہی کیوں نہ عدالتیں کھولنی پڑیں۔ چاہے اسکے لیے قیدیوں والی وین کی فوٹیج ہی کیوں نہ چلوانی پڑے۔ اگر عمران خان کا دور نہ آتا تو ہمارا در انصاف آئین کے تحفظ کے لیے بند ہی رہتا۔ یہ اسی دورکا اعجاز ہے کہ عدالتوں نے وہ فیصلہ کیا کہ جس کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں۔


اس دور ستم سے سب سے زیادہ سبق ہماری سیاسی جماعتوں نے سیکھا۔ انہوں نے سیکھا کہ اگر ہائبرڈ نظام کے نام پر کوئی ڈکٹیٹر شپ ہمارے اوپر مسلط کر دی جائے تو اس کا مقابلہ تمام جمہوری جماعتوں کو مل کر کرنا ہے۔ ذاتی اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہے۔ نفرت اور نفاق کی سیاست کو بھول جانا ہے۔ چاہے آپ کی جماعت کا تعلق کے پی سے ہو یا سندھ سے، بلوچستان سے ہو یا پنجاب سے، متحد ہوکر، اس نظامِ جبر کے خلاف لڑنا ہے۔ ایک مشترکہ کوشش عوام کی نمائندہ جماعتوں کو کرنی ہے۔ استقلال اور ہمت سے طاغوتی قوتوں کو شکست دینی ہے۔ خود سوچئے یہ عمران خان کے دور حکومت کا کتنا بڑا ثمر ہے کہ آج تمام جمہوری جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ علاقائی اور لسانی سیاست سے بالاتر ہو کر سب ایک مشترکہ عفریت کے خلاف کمر کس چکی ہیں۔ یہ کتنے انبساط کی بات ہے کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بلاول بھٹو مصر ہیں۔ بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کے لیے شہباز شریف اصرار کررہے ہیں۔ کابینہ کی فہرست میں ایم کیو ایم بھی ہے، جے یو آئی بھی ہے، بلوچستان کی جماعتیں بھی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ان جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ محسن داوڑ کابینہ کے ساتھ عمرے پر جا رہے ہیں۔ عمران خان نے اگرسب جمہوری جماعتوں پر ستم نہ کئےہوتے تو ہمیں یہ منظر کب دیکھنے کو ملتا۔


عمران خان کے دورِ المناک کا اعجاز یہ بھی رہا کہ میڈیا کو عقل آگئی۔ مثبت رپورٹنگ سے نوکری تو پکی ہو سکتی ہے مگر آزادیٔ اظہار کی طاقت سلب ہوتی ہے۔ ایک ایجنڈے پر عمران خان کے حق میں بولنے والوں کی قلعی عوام پر کھل چکی۔ اب لوگ زرخرید اینکروں اور بے ضمیر تجزیہ کاروں کو نظر انداز کر کے یو ٹیوب پر سچ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ عمران خان کے دورِ ہذیان اور ہیجان سے سب سے زیادہ سبق اس ملک کے عوام نے سیکھا۔ انہیں پتہ چل گیا کہ جو شخص کہتا تھا وہ نوے دن کے اندر اس ملک کی تقدیر بدل دےگا وہ اپنی قسمت بدلنے کے چکر میں ہے اسکو عوام سے، اس ملک سے، اس وطن کے آئین سے، کوئی سروکار نہیں ہے۔ عوام کو درس ملا کہ نفرت کی سیاست کا نتیجہ تباہی ہوتا ہے۔ بے بنیاد الزام لگانے والے اکثر ملزم ثابت ہوتے ہیں۔ عوام کو سمجھ آئی کہ اس ملک کی اساس آئین اور جمہوریت میں پوشیدہ ہے اس سے مفر کرنے والے، کاذب اور کم ظرف تو ہوسکتے ہیں، قوم کے لیڈر نہیں ہو سکتے۔

موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے کمائیں

 کیا آپ جانتے ہیں آج آپ نے موبائل پر کتنا وقت ضائع کر دیا؟🤔

کیا یہ اچھا نہیں کہ آپ کا موبائل آپ کو ایسی معلومات فراہم کرے جس سے آپ وقت ضائع کرنے کی بجائے چند پیسے کما سکیں؟🤔

اگر آپ ملازمت کے ساتھ ساتھ چند پیسے کمانا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنکس کو وزٹ کریں۔


اگر آپ موبائل پر وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں اور پیسے نہیں کمانا چاہتے تو پھر اس معلوماتی پیغام کر مت پڑھیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ چند پیسے کما سکیں تو اس کر پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ میں ذاتی طور پر اپنے بلاگ سے پیسے کماتا ہوں اور یہ سچ ہے۔


1. لکھنا جانتے ہیں تو آرٹیکل رائیٹنگ سے پیسے کمائیں۔

2. https://bit.ly/3kyMZwU

3. پیسو انکم کیا ہے اور کس طرح سے کمایا جا سکتا ہے

4. https://sites.google.com/view/writeandmakemoney/home

5. ایفلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں اردو میں تحریر پڑھیں اور ایفلیٹ مارکیٹنگ کے زریعہ پیسے کمائیں

6. https://bit.ly/3kyMZwU

7. ایک مہینہ کام کریں اور پھر سال بھر کمائیں۔ آپ کی ذاتی ویبسائٹس آپ کو لاکھوں روپے دے سکتی ہے۔

8. https://bit.ly/3KxET2c


اگر یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں تو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں ہو سکتا ہے کوئی بے روزگار اس سے فائدہ حاصل کر سکے۔

کیا سیاسی کلٹ سے نجات ممکن هے؟ 

 کیا سیاسی کلٹ سے نجات ممکن هے؟ 

آصف محمود 


جب کوئی کلٹ، Cult کسی معاشرے کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے تو کیا اس سے نجات کی کوئی صورت ہو سکتی ہے یا یہ نظام فطرت ہے کہ معاشرے اور اس کی دو تین نسلوں کو اب یہ کلٹ بھگتنا پڑنا ہے اور طوفان کے گزر جانے کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ اب کیا کچھ باقی گیا ہے اور اس ملبے سے کوئی بنیاد کیسے اٹھائی جا سکتی ہے؟


مذہبی کلٹ ہمارے ہاں حالات کے جبر کے تحت زیر بحث آیا لیکن سیاسی کلٹ پر یہاں کوئی کام نہیں ہوا۔ سیاسی کلٹ کیا ہوتا ہے اور ہنستے بستے معاشروں کو یہ کیسے لاحق ہو جاتا ہے اور لاحق ہو جائے تو اس سے نجات یا کم از کم ڈیمیج کنٹرول کا کوئی امکان موجود ہے یا نہیں اور ہے تو اس کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہمارے سماج میں تاحال اجنبی ہیں۔ ابلاغ کے منصب جن کے ہاتھ میں ہیں انہیں سنجیدہ موضوعات سے کوئی رغبت ہی نہیں۔



 

کلٹ کے موضوع پر امریکی سکالر ڈاکٹر سٹیون ایلن نے بہت کام کیا ہے۔ دماغی ا ور نفسیاتی صحت، مائنڈ کنٹرول، کلٹ جیسے موضوعات پر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا میں انہیں ایک اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ 2019میں ان کی ایک کتاب شائع ہوئی جس کا نام تھا:The Cult of Trump۔ کتاب کے سرورق پر ایک فقرہ لکھا ہے کہ" کلٹ کے بڑے ماہر واضح کر رہے ہیں کہ صدر (ٹرمپ)نے مائنڈ کنٹرول کو کیسے استعمال کیا"۔ گویا مصنف کے نزدیک کلٹ کا یہ سارا کھیل"مائند کنٹرول، کے ذریعے کھیلا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی ایک سابق وزیر اعظم کا یہ دعوی ہے کہ " میں مائنڈ گیم کا ماہر ہوں "۔


اس کتاب کے سامنے آنے کے بعد مصنف کے ساتھ بعض لوگوں نے انٹرویوز کیے۔ ان انٹرویوز کو آپ گویا اس کتاب کی شرح قرار دے سکتے ہیں۔ سین النگ کا ایک انٹرویو، اس میں پوچھے گئے چند سوالات اور ان کے جوابات ہمیں معاملہ فہمی میں مدد دے سکتے ہیں۔


ایک سوال یہ تھا کہ آپ کلٹ، سے کیا مراد لیتے ہیں؟ سٹیون ایلن نے جواب دیا کہ کلٹ، کی بہت سی شکلیں ہو سکتی ہی لیکن آسان زبان میں اسے یوں سمجھ لیجیے کہ یہ ایک ایسا " آمرانہ اہرام" ہے، جس کے اوپر ایک فرد بیٹھا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ساری طاقت اسی شخص کے پاس ہے بلکہ اس کا یہ دعوی بھی ہے کہ ساری عقل بھی صرف اسی کے پاس ہے۔ اسی دھوکے کی بنیاد پر لوگوں کو اپنا ہمنوا بنایا جاتا ہے۔ اس سارے جھوٹ کے طلسم کوکلٹ، کہا جائے گا۔



 

دوسرا سوال یہ تھا کہ مذہبی اور سیاسی کلٹ میں کوئی فرق ہے؟ ڈاکٹر سٹیون اس کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر کلٹ ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے لیکن ان تمام میں دھوکہ ایک قدر مشترک ہو گی کہ اس کرہ ارضی کا نجات دہندہ اب ایک ہی رہنما ہے اور سچائی تک رسائی صرف اسی عظیم رہنما کو حاصل ہے۔ بس دلیل کی بجائے آنکھیں بند کر کے اس عظیم رہنما کی اطاعت کی جائے۔


تیسرا سوال یہ تھا کہ جو لوگ اسکلٹ، کا شکار ہو جاتے ہیں کیا انہیں اس کا احساس ہوتا ہے؟ ڈاکٹر سٹیون نے کہا کہ ہر گز نہیں۔ نہ صرف یہ کہ انہیں اس بات کا احساس نہیں ہوتا بلکہ یہ بات ان سے کی جائے تووہ دوسروں کو احمق سمجھ کر ہنستے ہیں۔ ان کا مائنڈ کسی اور کے کنٹرول میں ہوتا ہے اور وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ شعوری فیصلے کر رہے ہیں۔ ان کے خیال میں وہ معاشرے اور دنیا کی بھلائی کا کام کر رہے ہوتے ہیں اور خدا کی خوشنودی اور رضا کے لیے میدان میں اترتے ہیں ورنہ ان کے پاس اللہ کا دیا بہت ہوتا ہے اور انہیں ایسی جدوجہد کی خود تو کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔


چوتھا سوال یہ تھاکہ " کلٹ لیڈر" اور مقبول لیڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ڈاکٹر سٹیون نے کہا کہ کلٹ لیڈر، خود کو عظیم سمجھتا ہے، وہ مرکز نگاہ رہنا چاہتا ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے، وہ ہمدردی سے محروم ہوتا ہے، خبط عظمت کا شکار ہوتا ہے اور جھوٹ بولنے میں اسے کوئی جھجھک اور شرم محسوس نہیں ہوتی۔ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ وہ دوسروں کو ہراساں کرنا اور ان پر مقدمات بنانا اپنا حق سمجھتا ہے۔ چنانچہ اس کے پاس اپنے ہر تباہ کن اقدام کا جواز موجود ہوتا ہے۔



 

پانچواں سوال تھا کہ آپ ٹرمپ کو " کلٹ لیڈر" کیوں کہتے ہیں؟ جواب تھا کہ وہ خود کو عقل کل سمجھتا ہے اور اس کے چاہنے والے بھی اس بات پر متفق ہیں کہ وہ خدا کے مقرب ہیں اور ان کے مخالفین شیطان کے ایجنٹ ہیں۔ یہ Apostolic Reformation کا مذہبی تصور ہے جو سیاسی کلٹ بن چکا ہے۔


ڈاکٹر سٹیون کے مطابق کلٹ لیڈر موجود مسائل کو ایکسپلائٹ کرتا ہے۔ وہ جھوٹ کی بنیاد پر ایسا پروپیگنڈا کرتا ہے کہ اسے سچ بن کر دکھا دیتا ہے۔ وہ کسی کو برداشت نہیں کرتا۔ وہ اپنے مفاد کو مقدس جدو جہد بنا کر پیش کرتا ہے۔ اس کے پاس جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے لوگوں کے ذہن قابو کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ اپنی محبت اور عقیدت کے عوض لوگوں سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لیتا ہے۔ وہ لوگوں کے ذہن قابو کر لیتا ہے۔ وہ مائنڈ گیم کا ماہر ہوتا ہے۔


اب آئیے اس سوال کی جانب کہ جب کوئیکلٹ، Cult کسی معاشرے کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے تو کیا اس سے نجات کی کوئی صورت ہو سکتی ہے یا یہ نظام فطرت ہے کہ معاشرے اور اس کی دو تین نسلوں کو اب یہ کلٹ بھگتنا پڑنا ہے اور طوفان کے گزر جانے کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ اب کیا کچھ باقی گیا ہے اور اس ملبے سے کوئی بنیاد کیسے اٹھائی جا سکتی ہے؟


اس سوال کا میرے پاس کوئی جواب نہیں۔ اور دل چسپ بات یہ ہے کہ سٹیون ایلن نے بھی اس سوال کو موضوع نہیں بنایا۔ میرا خیال تھا کہ کم علمی اور نیم خواندگی کا شکار معاشرے کلٹ لیڈر، کا آسان شکار ہوتے ہیں لیکن امریکہ کا سماج تو نیم خواندہ نہیں تھا۔


امریکہ کا اجتماعی رد عمل البتہ مختلف تھا۔ وہاں معاشرہ کلٹ کا شکار تو ہوا لیکن شعور اجتماعی نے آگے بڑھ کر سماج کو تھام لیا۔ ٹرمپ کا طریق واردات بھی سوشل میڈیا سے عبارت تھا۔ اس کے ٹویٹر پر 8 کروڑ90 لاکھ فالورز تھے۔ لیکن جب اس کا جھوٹ اور پروپیگنڈا حد سے گزرا تو اجتماعی شعور نے رد عمل ظاہر کیا۔ پہلے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ ہوئیں پھر ساتھ فیکٹ چیک لیبل لگائے گئے اور اس کے بعد انسٹا گرام اور فیس بک نے ان پر پابندی لگا دی اورٹویٹر ہینڈل معطل کر دیا۔ فاکس نیوزز پر ٹرمپ نے جھوٹ بولے تو سی این این نے فیکٹ چیک کا کام کر دیا۔ ریٹنگ کے ہیجان میں سب پاگل نہیں ہوئے بلکہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا۔


تو کیا ہمارا سماج، ہمارے ذرائع ابلاغ اور ہمارے اہل الرائے بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ پائیں گے؟

تضادات کا مجموعہ(پیشین گوئی عمران خان)

 تضادات کا مجموعہ

خالد جاوید جان

30 اپریل ، 2022


بظاہر ایک سیدھے سادے جمہوری اور آئینی عمل یعنی عدم اعتماد کے ذریعے عمران حکومت کو اقتدار سے فارغ کیا گیا ہے۔ لیکن عمران خان اور ان کے فین کلب یعنی دیوانوں نے اس آئینی عمل کے ردّ ِ عمل میں جو غیر آئینی اور غیر جمہوری حرکات کی ہیں، اس نے ہر باشعور پاکستانی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ 3اپریل 2022کے دن سے جب یہ تحریک ِ عدم اعتماد پیش ہوئی۔


عمران اور اس کے ممبروں نے اسمبلیوں کے اندر اور باہر جو اودھم مچایا ہوا ہے، اس سے ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ عمران نہ تو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پیروکار کسی اخلاقی ضابطے کو مانتے ہیں۔ ان کے نزدیک سچ وہی ہے جو وہ چاہتے ہیں۔


 اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوار ہو کر غیر جمہوری طریقوں سے برسرِ اقتدار آجائیں اور ہر بحران سے نکلنے کے لیے ان کی طاقت استعمال کریں تو پھر فوجی قیادت بھی عظیم اور جمہوریت پسند کہلاتی ہے۔ لیکن جب وہ چارسال تک عمران خان کو برقرار رکھنے کی وجہ سے ہونے والی معاشی تباہی اور رسوائی میں حصّہ دار بننے سے انکار کریں اور خود کو غیر جانبدار ڈکلیئر کردیں تو وہ راتوں رات ’’ سازشی‘‘ قرار دے دیے جاتے ہیں۔


 پاکستان کی تاریخ میں عمران خان وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے ’’ سفید جھوٹ‘‘ بولنے کو یوٹرن کا نام دے کر ایک قابل ِ تحسین کارنامہ قراردیا اور بڑے فخر سے کہا کہ ’’ اسی یوٹرن نے مجھے وزیر اعظم بنایا ہے‘‘۔ اس وقت بھی مجھ سمیت کئی تجزیہ نگاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان اپنے لانے والوں کے ساتھ جو سلوک کریں گے وہ کسی نے نہیں کیا ہوگا۔


یہ بات اس مفروضے کی بنا پر کہی گئی تھی کہ جب اسٹیبلشمنٹ کی عمران حکومت کو ہر طرح سے سپورٹ حاصل ہو گی تو وہ ’’ شاندار‘‘ ٹیم کے ساتھ ’’ شاندار‘‘ کارکردگی کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے آئوٹ کرنے کی کوشش میں تصادم کی طرف جائیں گے کیونکہ وہ ایک خود پسند شخصیت کے مالک ہیں لیکن یہ بات تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی کہ وہ اپنی ’’بدترین ٹیم‘‘ کے ساتھ’’ بدترین کارکردگی‘‘ کے باوجود شرمندہ ہونے کی بجائے اپنے محسنوں کے ادارے میں بھی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔


اور عثمان بزدار اور محمود خان جیسے نا اہل وزرائے اعلیٰ کو اپنے محسنوں کے مشورے سے تبدیل کرنے کی بجائے ان کے اپنے اداروں میں بھی پوسٹنگز اور ٹرانسفر ز میں دخل اندازی کریں گے۔


عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایک مکمل غیر سیاسی شخصیت ہیں۔ وہ ایک سیلیبرٹی یا مقبول ِ عام کرکٹر ہونے کی وجہ سے ایک سیاستدان سے مختلف اوصاف کا مالک ہے۔


 سیلیبرٹی یا مقبول غیر سیاسی شخصیت کے پیچھے لوگ خود آتے ہیں کیونکہ وہ اس کے مدّاح ہوتے ہیں چنانچہ اس شخصیت کے اندر خود پسندی، تفاخر اور عوام سے دور رہنے کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں جبکہ ایک حقیقی سیاستدان عوام کے پیچھے آتا ہے جن سے اسے عاجزی، برداشت اور ملنساری سے ملنا پڑتا ہے۔ اسے ایک سیلیبرٹی کی نسبت سیاست میں اپنا مقام بنانے کے لیے قید و بند اور دیگر کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔


اس لیے ایک سلیبرٹی کے اندر ایک سیاستدان کی نسبت ’’ فاشزم‘‘ کے رجحانات کئی گنا زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جس کا سب سے خوفناک اظہار ’’ خود کو عقلِ کل اور دوسروں کو کمتر سمجھنا‘‘ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میںکسی جگہ یا شعبے کا ذکر کیا جائے توعمران صاحب کا ایک ہی جواب ہوتا ہے ’’مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے‘‘ چونکہ حکومت انہیں نہ صرف پلیٹ میں رکھ کر پیش کی گئی بلکہ اقتصادی اور خارجہ محاذ پر بھی ان کی ہر غلطی کو ادارے ملکر درست کرتے رہے۔ چنانچہ’’ ایک کریلا اوپر سے نیم چڑھا‘‘ کے مصداق وہ خود کو سب سے اوپر سمجھنے لگے اور ہر ادارے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔ جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ انکے اتحادی، اپنی پارٹی کے لوگ او ر انہیں لانے والے سبھی ایک ایک کر کے انہیں چھوڑ تے گئے۔ لیکن وہ اسے بھی غیر ملکی سازش قرار دیتے رہے۔ انہوں نے آئین شکنی کرتے ہوئے اسمبلیاں توڑدیں۔ عدالت ِ عظمیٰ نے انہیں بحال کردیا تو وہ عدالتوں کے خلاف ہوگئے لیکن دوسری طرف وہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے امریکی مراسلے کو سازش نہ قرار دینے پر اسے عدالتوں میں لانے پر مصر ہیں۔ انہوں نے فاشسٹ ہٹلر کی طرح اپنے سیاسی مخالفین کو غدّار قرار دے دیا ہے گستاپو کی طرز پر ’’ ٹائیگرفورس‘‘ بنائی اپنے مخالفین کے خلاف ہیروئن کے جھوٹے مقدمے قائم کئے۔ اسمبلیوں کو اکھاڑ ا بنا دیا۔ اس کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں کی ایسی ٹیم بنا دی ہے جو اپنے مخالفین کے خلاف کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔


 وہ ریاست ِ مدینہ بھی چاہتے ہیں، مغربی جمہوریت بھی، چائنا کا نظامِ حکومت بھی انہیں مرغوب ہے اور محمد بن سلمان کے اختیارات بھی۔ وہ صدارتی نظام کے ذریعے ون پارٹی رول بھی چاہتے ہیں اور پیوٹن کی طرح آمرِ مطلق بننا بھی۔ لیکن یہ سوال ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے کہ آخر وہ چاہتا کیا ہے؟

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے ’’اقتدار‘‘

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے ’’اقتدار‘‘ - افضال ریحان - 30 اپریل ، 2022

انسانیت صدیوں ٹھوکریں کھانے اور جدوجہد کرنے کے بعد کچھ حقائق تک پہنچتی ہے تو بعض جہلا بجائے ان کا ادراک کرنے یا سمجھنے کے الٹا مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں، اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال کوئی نئی چیز نہیں، اقتدار کے حریص صدیوں سے اس ہتھیار کا استعمال بے دردی سے کرتے رہے ہیں۔


شعوری ترقی سے آج کی مہذب دنیا اقوام عالم کے استحصال کی اس بنیاد تک پہنچ چکی ہے اور اپنے اپنے ملکی قوانین میں اس امر کا اہتمام کررہی ہے کہ کسی بھی صورت مذہب کا بطور سیاسی ہتھیار استعمال نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمارے ترقی پذیر ممالک بالخصوص مسلم ورلڈ میں نہ صرف یہ کہ اس کا چلن عام ہے بلکہ اچھے خاصے طاقتور گروہ اس امر پر اصرار کرتے پائے جاتے ہیں کہ ’’جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘۔


اس جبری اپروچ کا نتیجہ یہ ہے کہ اقتدار کا ہر حریص اپنی سیاست چمکانے کے لیے مذہب اور مذہبی اصطلاحات کا استعمال کرتا ہے یوں عوامی جذبات بھڑکا کر اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف منافرت پھیلاتا اور خود کو ایک مقدس رہنما یانجات دہندہ کے روپ میں پیش کرتا ہے۔


باریک بینی سے اسٹڈی فرمائیں آٹھ دہائیاں قبل شروع ہونے والی یہ روش ہمارے اس ملک پاکستان میں آج بھی جوں کی توں ہے اور اس کے خلاف بولنے یا لکھنے والوں کو مختلف حیلوں اور طریقوں سے دبایا جاتا ہے حالانکہ آئینی طور پر اس نوع کی قانون سازی ہونی چاہیے کہ جو شخص اپنی سیاست چمکانے کے لیے مذہبی نعرے لگائے، سوسائٹی میں مذہبی، نسلی یا جنسی امتیازات و تعصبات کو ابھارے الیکشن کمیشن اسے نااہل قرار دے دے۔


ہمارے ایک سابق کھلاڑی نے پچھلی دو دہائیوں سے تقریباً اپنی ہر تقریر میں یہ وتیرہ اپنا رکھا ہے کہ گویا وہ کوئی اوتار ہیں جو قوم کی نجات کے لیےبھیجے گئے ہیں حالانکہ ان کی ساری زندگی تعیشات سے عبارت ہے۔


موصوف مقدس رات میں دعا کے نام پر جس طرح ہماری سپریم جوڈیشری کے خلاف منافرت پھیلا رہے تھے درویش اس کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے مسکت جواب دینا چاہتا ہے۔کونسا مسلمان ہے جو حرمین شریفین کا احترام نہیں کرتا حرم شریف کی حرمت تو قبل از اسلام بھی اس قدر تھی کہ بدترین دشمن کی عزت و وقار کا پاس و لحاظ ہوتا تھا۔ سوال یہ ہے کہ حرمِ نبویؐ میں کس جواز کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے سرکاری وفد کی آمد پر چلا چلا کر نعرے بازی کی گئی؟ انہیں چور، بھکاری اور بے غیرت کی گالیاں دی گئیں، ایک بلوچ لیڈر کو لوٹا لوٹا کہتے ہوئے اس کے بال کھینچے گئے، ایک خاتون ڈیلیگیٹ پر آوازے کسے گئے ہیں، اس طرح چلانے والوں نے سابق کھلاڑی کے لیے زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔ یوں گلے پھاڑ پھاڑ کر چیخنے والوں نے ذرابھی ادب کے اس اعلیٰ مقام کا کچھ ہلکا سا بھی خیال نہ کیا!


ان عاشقانِ عمران نے حرمین شریفین میں انسانی حرمت و وقار کی بھی دھجیاں بکھیری ہیں، وڈیوز میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے کہ بلوچ رہنما زین بگٹی ان کے شر سے بچنے کے لیے سہما ہوا بھاگ رہا تھا کیا یہ کرتوت دہشت اور ہراسمنٹ میں نہیں آتی ہے؟ درویش کے ساتھ بیٹھی ڈاکٹر خلعت النسا یہ سب دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھیں کہ سعودی عرب میں کیا کوئی قانون نہیں ہے جس سے حرمین شریفین جانے والوں کی عزت و آبرو کا تحفظ ہو سکے؟ اس طرح تو لوگ مقامات مقدسہ پر جاتے ہوئے بھی ڈریں گے۔ احسن اقبال روضۂ رسولؐ سے باہر آکر پوچھ رہے تھے کہ حرمین کا تقدس کیوں پامال کیا جا رہا ہے؟؟وہ ناہنجار جو انٹرنیٹ پر ان نعرے بازوں کی سہولت کاری کرتے ہوئے انہیں جسٹی فائی کر رہے ہیں اور اس نوع کے دلائل دے رہے ہیں کہ چوروں کو ہر مقام پر چور کہنا چاہیے جنہوں نے ہماری حکومت کو گرایاہے۔ خدا نے انہیں اپنے حبیبؐ کے مقام پر ذلیل و رسوا کردیا ہے، یہ آقاؐ کی نہیں ان چوروں کی توہین ہے ان حجت بازوں کو شرم آنا چاہیے جن کی یہ گالم گلوچ کرنے والے توہین کر رہے تھے،آقاؐ نے انہیں یہ عزت عطا فرمائی ہے کہ اپنے حجرہ مبارک کے اندر بلا کر زیارت کاعظیم موقع فراہم کیا ہے۔ امید ہے سعودی حکومت بھی روضہ رسولؐ کے سامنے توہین آمیزسیاسی نعرے لگانے اور انسانی وقار و حرمت سے کھیلنے والوں کے خلاف کما حقہ کارروائی کرے گی۔


مدینہ منورہ میں یہ سانحہ اچانک نہیں ہوا، کئی روز پہلے اس کی باقاعدہ پلاننگ کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے کئی صحافیوں اور پنڈی کے ایک بڑبولے سابق وزیر کی وڈیوز اس حوالے سے ملاحظہ کی جاسکتی ہیں لیکن اس سب سے بڑھ کر اس کا ذمہ دار انوکھا لاڈلہ ہے۔ اگر کسی کا بچہ کرکٹ کا بڑا کھلاڑی ہو لیکن اسے ڈرائیونگ نہ آتی ہو تو کیا وہ اپنی گاڑی اس اناڑی کے حوالے کرے گا؟ آپ میں جب امور حکومت چلانے اور سیاسی باریکیوں کو سمجھنے کی صلاحیت مفقود ہے اور پچھلے ساڑھے تین سال میں آپ جس برے طریقے سے فلاپ ہوئے اس کے بعد تو آپ کو خود ہی گھر بیٹھ جانا چاہیےتھا لیکن آپ کوئی دن نہیں چھوڑتے جب اپنے فینز کو تشدد پر نہیں اکساتے۔ اس کا کیا مطلب ہے ’’نور عالم ذرا اپنے حلقے میں نکلو لوگ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟‘‘۔ کیا آپ اتنے لاڈلے ہیں کہ آئین قانون اور منتخب و عسکری اداروں کے خلاف کھلواڑ کریں اور آپ کو کچھ نہ پوچھا جائے۔ حیرانی اِس بات پر ہے کہ آخر ہماری نئی حکومت واضح آئین شکنی پر سابق کھلاڑی اور اُن ہمنواٶں کے خلاف اقدامات اٹھانے میں کیوں تساہل دکھا رہی ہے؟