جمعہ، 22 اپریل، 2022

اللہ کی رحمت کو متوجہ کرنے کے 32 بتیس طریقے

اللہ کی رحمت کو متوجہ کرنے کے 32 بتیس طریقے

رحمت، توجہ، اعمال، اصلاح، اسلام


اللہ پر ایمان اور اس پر مضبوطی سے قائم رہنا۔
اللہ کی عبادت احسان کے ساتھ کرنا۔
اللہ کا تقوی اختیار کرنا
نماز قائم کرنا
زکوٰۃ دینا
اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنا
اللہ کے رستے میں جہاد کرنا
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
احکامات قرآنی کے مطابق عمل کرنا
قرآن سے لطف اندوز ہونا اور اس کی تلاوت سننا
اللہ سے مغفرت طلب کرنا
دعا میں اللہ سے رحمت طلب کرنا
گناہوں اور غلطیوں سے بچنا اور ان کو ترک کرنا
توبہ کرنا یعنی اللہ سے معافی طلب کرنا
کسی قرض دار بھائی کا قرض ادا کرنا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "اللہ پاک اس بندے پر رحم فرماتا ہے جو اپنے بھائی کو کسی مشکل یا قرض میں دیکھے اور اس کی مدد کرے"۔
چھینک کا جواب دینا بخاری شریف میں روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ کہے: الحمد للہ اور اس کا بھائی یا سننے والا کہے یرحمک اللہ، اس پر چھینکے والا پھر کہے یھدیکم اللہ و یصلح بالکم"
جماعت کا ساتھ دینا اور جماعت کے خلاف کو ترک کرنا
مصیبت پر صبر کرنا
ناراض لوگوں میں صلح کروانا
اللہ کا خوف رکھنا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں