اتوار، 11 مارچ، 2018

اسلام کا درس امن اور علامہ خادم رضوی صاحب

کاش #بابا_خادم_حسین_رضوی_صاحب نےاسلام کےامن کا درس پڑھاہوتا

تو ہر وقت وہ سخت باتیں نہ کرتے عجیب ہے یہ بابا جی کہتے ہیں ہم نے پڑھا ہی یہی ہے تو بیان کیوں نہ کریں تم ہی بتاؤ کیا اسلام امن کا درس نہیں دیتا؟؟؟؟؟؟؟؟ 

میں نے یہ بات سنی تو واقعی میں بہت مایوس ہوا کہ امیرالمجاھدین نے اسلام امن کادرس دیتا ہے کا قول کیوں نہیں پڑھا اگر بابا جی نے اسلام کی اتنی بنیادی بات نہیں پڑھی تو سوچنے کی بات ہے کہ بابا نے پھر پڑھا کیا ہے آئیں بابا خادم حسین رضوی صاحب سے ہی پوچھتے ہیں 

بابا جی کیا آپ نے اسلام کے امن کا درس نہیں پڑھا؟؟؟؟؟؟؟..؟؟؟؟؟.؟؟ 

#بابا_خادم_حسین_رضوی : بیٹا میں نے بالکل یہ درس پڑھا ہے لیکن میں پھل موسم دا تے گل ویلے دی کے فارمولے پر اپنی زندگی گزارنے کا عادی ہوں میں امن کا یہ درس اس وقت یاد کرتا ہوں جب کوئی دہشت گرد مسجد میں گھس کر پھٹتا ہے تو دل بار بار یہی درس دیتا ہے کہ خادم حسین رضوی یاد رہے اسلام امن کا درس دیتا ہے 
پھر جب کوئی شخص کسی مزار پر جا پھٹتا ہے تو اپنے آپ کو تسلی دے کر کہتا ہوں کہ خادم حسین رضوی خبردار اسلام امن کا درس دیتا ہے پھر جب کوئی دہشت گرد کسی امام بارگاہ چرچ یا بازار میں پھٹتا ہے تو مجھے فورا اسلام کا یہ درس یاد آجاتا ہے پھر جب مجھے جان سے مارنے کے لیے مجھ پر فائرنگ کی جاتی ہے تو میں گولی سینے پر کھانے کے لیے باہر نکل آتا ہوں اور کہتا ہوں اگر میری موت نے اسی راستے سے آنا ہے تو یہ لو میرا سینہ حاضر ہے لیکن یادرہے اسلام امن کا درس دیتا ہے بقول میرے مخالفین کے جب 60 لاکھ لوگ میرے پاس سڑکوں پر تھے اور عاشق رسول کا جنازہ غم و غصے کی انتہاء اور پارلیمنٹ ہمارے سامنے تھی تب بھی میں نے اسی درس کو سامنے رکھ کر امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے پھر جب ختم نبوت کے مجاھدین کو شہید کیا گیا مجھ پر شیلوں کی بارش کی گئی عوام ایک اشارے کی منتظر تھی پھر بھی میں اس درس کو نہیں بھولا اور امت مسلمہ کو مسلسل پیغام دیتا رہا کہ خبردار اسلام امن کا درس دیتا ہے 

لیکن جب کبھی کوئی آوارہ بدچلن شرابی کبابی عیاش دین اور ضمیر فروش اسلام کے خلاف کوئی بکواس کرتا ہے تو مجھے اسلام کا وہ درس بھی یاد آتا ہے جب خالد بن ولید کہتا ہے کہ محمد عربی کے غلام خون پیتے ہیں رومیو سنا ہے تمھارا خون بہت لزیز ہے 
جب کوئی بے لگام گھوڑا اسلام کی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی وہ تلوار یاد آجاتی ہے جو انھوں نے اسلام کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بے نیام کی تھی 
پھر جب کوئی چوڑا میرے آقا کی شان کے خلاف کچھ بکتا ہے تو مجھے صحابہ کی وہ لڑی گئی 23 جنگیں یاد آجاتی ہیں 
پھر جب کہیں کوئی آسیہ ملعونہ پیدا ہوتی ہے تو مجھے نابینا صحابی اور ممتاز حسین قادری شہید یاد آجاتے ہیں 
جب راجہ داہر کا کوئی بیٹا محمد بن قاسم کو کو گالی دیتا ہے تو مجھے کشتیاں جلا دینے کا درس یاد آتا ہے پھر جب کوئی ملالہ کو اسلام کی بیٹی کہتا ہے تو مجھے ام عمارہ یاد آجاتی ہیں پھر جب شہباز شریف جیسے سیاستدانوں کی چاپلوسی میں شہباز شریف کو اس دور کا عمر فاروق کہا جائے اور اس پر اسی عنوان سے کتاب لکھی جائے مجھے امن کا درس بعد میں اس سے پہلے مجھے گستاخ رسول کا سر یاد آتا ہے

میرے بچو ابھی بھی وقت ہے ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا اگر درد پیٹ میں ہو تو سر کا علاج مناسب نہیں اگر مرض دل کا ہو تو دوا جلد کی لینا مناسب نہیں 

یہی تو کب سے امت مسلمہ کو سمجھا رہا ہوں کہ ہم امن کے داعی ہیں مگر ہماری شرافت اور اس نعرے کو ہماری کمزوری سمجھا تو یاد رہے پھر 
ہم جانشین فاروق اعظم کے ہیں 
ہم جانشین شیر خدا کے ہیں 
ہم جانشین غازی عباس کے ہیں 
ہم جانشین سیف اللہ کے ہیں 
ہم جانشین صلاح الدین ایوبی کے ہیں 
ہم جانشین سلطان محمودغزنوی غزنوی کے ہیں 
ہم جانشین ٹیپو سلطان کے ہیں 

میرے دوست ہم مسلمان امن کے داعی ضرور ہیں مگر یہ مت بھولو کہ میرے آقا کی وفات پر 9 تلواریں موجود تھی جو اس بات کا چیخ چیخ کر اظہار کر رہی تھیں کہ یاد رکھنا امن کا درس امن کے زمانے میں دینا 
دشمن سر پر کھڑا ہو تو میری 9 تلواریں ضرور یاد کرنا 
میرے دوست میرے بچو میں نے تو یہی پڑھا ہے کہ ایک ماں نے اپنا بیٹا کھو دیا اپنا شوہر کھو دیا اپنا والد کھو دیا پھر بھی یہ نہیں کہا کہ اسلام تو امن کا درس دیتا ہے تو پھر یہ خون ریزی کیوں؟؟؟؟ 
کیونکہ وہ خوش قسمتی سے صحابیہ تھیں اس دور کی مولوی نہیں جنھیں آج تک یہ ہی سمجھ نہیں آیا کہ امن کا درس یاد کہاں کرنا ہے 
پترو تم ابھی نہیں سمجھو گے کیونکہ ابھی تمھارے گھروں میں امن کا درس چل رہا ہے ڈرو اس وقت سے جب تم امن کا درس دو اور تمھارے گھر کی عزتوں کا جنازہ نکل جائے 
لیکن ٹھہرو 

ابھی نہیں 

کیونکہ 
ابھی تو شام میں امن کا درس چل رہا ہے جب وہاں امن کا درس ختم ہوگا تو پھر پاکستان اور افغانستان اور دوسرے اسلامی ممالک میں امن کا درس چلے گا بس تم اس وقت کا انتظار کرو کہ جب شام والے امن کا درس سوا تین لاکھ سے دس لاکھ لاشیں لے کر تمھاری دہلیز پر کھڑا ہوگا پھر تمھیں یہ بابا ضرور یاد آئے گا
پترو یاد رکھنا اس وقت کٹے اور پھٹے ہوئے جسموں سے ایک ہی آواز آئے گی کہ کاش ہم نے امن کے درس کا صحیح مطلب سمجھا ہوتا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں