بدھ، 7 فروری، 2018

گروپ ایڈمن... ہوشیار

گروپ ایڈمینس قیامت کے دِن جوابدہی کےلئے تیار رہیں........... -
       ★لمحـــــــۂ فکــریہ

      آج کل شوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے جہاں ہمارے لئے بہت ساری سہولیات مہیا کردی ہیں وہیں بے شماردنیوی و اُخروی نقصانات بھی ہمارا مقدر بن گئے ہیں. 
شوشل میڈیا میں بکثرت استعمال ہونے والے What's aap اور facebook نے تو تہلکہ مچارکھاہے.  
شروع شروع میں تو انکے استعمال کرنے والے ان کے استعمال سے مکمل طور پرآشناناتھے لیکن جوں جوں استعمال بڑھتاگیالوگ ان کے رموزواوقاف سے مکمل طور پر واقف ہوتے گئے.پھر لوگوں اپنی عقل و فہم کی بنیاد پر Group's تشکیل دینا شروع کئے.  اب المیہ یہ ہے کہ ہر یوزراپنے چند دوستوں کو لےکر اپنے ذوق کے مطابق مختلف گروپس تشکیل دے رہاہے.  اور پھر اِن گروپس میں کیا ہوتاہے،کیسے ہوتا یہ ہر شوشل میڈیاپر سرگرم عمل شخص بخوبی جانتاہے. 
میں اپنے اس مختصر سے مضمون میں جِس بات کی طرف اشارہ کرناچاہتاہوں وہ یہ کہ وہاٹس اپ، فیس بُک کا استعمال کرنا، ان پر گروپس بنانا کوئی گناہ کا کام نہیں ہے.  {اِلاّ یہ کہ جب ان کا استعمال شرعی احکام کی پامالی، فرائض سے دوری اور دین بیزاری کا سبب بننے لگے تو پھر ان کا استعمال صرف گناہ ہی نہیں بلکہ حرام تک  ہوجاتاہے. } لیکن جیسے ہی آپ کسی گروپ کے ایڈمین بنتے ہیں آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے.  آپ admin بننے کے ساتھ ساتھ اپنےگروپ اور ممبران کے متعلق اخرت میں جواب دہی کے بھی ذمہ دارہوجاتے ہیں.
آج کل یہ بیماری بری طرف عام ہوتی جارہی ہے  نبی کریم ﷺ نے فرمایا: سنو! تم میں سے ہر شخص مسئول اور ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اسکی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا،امیر لوگوں پر حاکم ہے اس سے اس کی رعایا کے متعلق سوال ہوگا ، اور مرد اپنے اہل خانہ پر حاکم ہے اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا ،اور عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی ذمہ دار اور مسئول ہے اس سے ان کےبارے میں پوچھا جائے گا اور غلام اپنے آقا کے مال کا ذمہ دار ہے اس سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ یاد رکھو! تم میں سے ہر آدمی ذمہ دار ہے اور ہر شخص سے اس کی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا 

اس حدیث شریف میں صراحت کے ساتھ یہ بات موجود ہے کہ ہر شخص ذمہ دار ہے اور اس سے اسکے ماتحتوں کے متعلق کل قیامت کے دِن سوال کیا جائے. 
محترم قارئین! اب ہم غور کریں کہ facebook  یا what'sapp  اپ پر گروپ تشکیل دینے کے بعد ہم پر کتنی بڑی ذمہ داری عائدہوجاتی ہے.  جب آپ کوئی گروپ تشکیل دیتے ہیں تو اس گروپ میں آپکی حیثیت ذمہ دار(Admin) کی ہوتی ہے اور گروپ کا ہر ممبر آپ کا ماتحت ہوتاہے. گروپ creat کرتے ہی حدیث شریف کی رو سے "مسئول" (جس سے سوال کیاجائے【amdin】) بن جاتے ہیں اور گروپ کے تمام ممبران کی آخرت کے بننے یا بگڑنے کے ذمہ دار بھی.  اور پھر انہی ممبران کی آخرت کے بننے یا بگڑنے سے متعلق کل قیامت میں آپ سے سوال ہونا ہے. کہ آپکی ماتحتی میں آجانے کے بعد آپ نے انکی آخرت کی کتنی فکر کی؟؟؟
اس لئے اگرآپ کسی گروپ کے ایڈمین /ذمہ دار ہیں تواب آپکی حیثیت صرف ایڈمین کی ہی نہیں بلکہ مسئول اور امیر کی بھی ہوجاتی ہے.اور آپ ایک مکمل کارواں کےرہبر بن جاتے ہیں.اب کارواں کی باگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوتی ہے چاہے جِس سمت موڑدیں بھلائی کی طرف یا پھر بُرائی کی طرف. اور اگر آپ بھلائی کی طرف اپنے قافلے کو نہیں لے کر چلتے تو  اس کےلئے تیار رہیں کہ کل قیامت کے دِن آپ سے اس بارے میں بھی سوال ہوناہے.  ورنہ اس سے پہلے کہ آپ قیامت کے دِن مسئول(admin) کی حیثیت سے سوال کیا جائے  اور آپ سے آپ کے گروپ کے ممبران کے بارے میں سوال ہو اگرآپ اسکی اہلیت نہیں رکھتے کہ آپ ہرممبر کی آخرت سنوارنے کی فکر کرسکیں اور آخرت کی جوابدہی سے بھی بچنا چاہتے ہیں  تو جتنی جلدی ہوسکے اپنے گروپس close کیجیئے. 
خود کی بھی آخرت برباد ہونے سے بچائیے اور دوسروں کی بھی.
ورنہ کل قیامت کے دِن یہی گروپ ممبرس، ان کا قیمتی سرمایہ،وقت، صلاحیتیں جو آپکی کی وجہ(گروپ بنانے) سے ضائع ہورہی ہیں  آپ کےلئے خسارے کا سامان  بن سکتے ہیں ..ـــــــــــــــــــــــــــــــ 

وما توفیقِ اِلاّ بِاللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں