متوقع ٹرانسفر پالیسی
ٹرانسفر کے خواہشمنداساتذہ کرام (مردانہ/ زنانہ) متوجہ ہوں
ٹرانسفر کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات کے مطابق فائل تیار کریں۔
1۔ ٹرانسفر فارم فل کریں
2۔ سادہ کاغذ پر سکیل کے مطابق ٹرانسفر اتھارٹی کے نام درخواست لکھیں۔ سکیل وائز ٹرانسفر اتھارٹی کی تفصیل نیچے دی گئی ہے
۔3۔اپنے تمام تصدیق شدہ کوائف لف کریں۔ اور ان کی متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی سے ویریفکیشن کی فوٹو کاپی ساتھ لگایئں
۔4۔ جو سبجیکٹ پچھلے تین سال آپ نے پڑھائے ہیں ان کے رزلٹ کا پروف ساتھ لگائیں۔ یہ رزلٹ صرف پیک/بورڈ کی کلاسز کاہو گا۔ اگر آپ نے پیک/بورڈ کی کلاسز کو نہیں پڑھایا تو جو رزلٹ سکول کا ہو گا وہی رزلٹ آپ کا بھی تصور ہو گا۔
5۔ سروس سرٹیفکیٹ
6۔اپنے اپائنٹمنٹ آرڈر اور پرموشن آرڈر ساتھ لگائی
۔7۔اپنی سروس بک کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی ساتھ لگایئں۔اس کو اپنے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ اکاوئنٹ آفیسر سے تصدیق کروائیں
۔8۔ تصدیق شدہ تصاویر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ لگائیں
۔9۔مو جودہ سیلری سلپ
10۔سکیل 16 کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سے سروس سٹیٹمینٹ حاصل کریں۔
11۔ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ ساتھ اٹیچ کریں۔
12۔ نو انکوائری سرٹیفکیٹ ساتھ لگائیں
۔13۔ نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ ساتھ لگائیں
۔14۔جس سیٹ کے لیے آپ اپلائی کر رہے ہیں۔ اس سکول کے ہیڑ یا متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سے ویریفکیشن سرٹیفکیٹ ساتھ اٹیچ کریں
۔15۔ آب جس سکول میں پیلے جاب کر رہے ہیں اس کا گھر سے فاصلے کے لیے ڈسٹینس سرٹیفکیٹ ساتھ اتیچ کریں۔ ساتھ ڈومیسائل لگائیں
16۔بیوہ، طلاق یافتہ، معذور ہونے کی صورت میں متعلق سرٹیفکیٹ ساتھ اٹیچ کریں
۔17۔ باہمی تبادلہ کی صورت میں دونوں اپلیکیشن فارم جمع کروائیں گے
۔18۔اپلیکیشن فارم کو اپنے متعلقہ ہیڈ۔ڈپٹی ڈی او اور متعلقہ ڈی ای او سے ویریفکیشن کروائیں۔
مندرجہ بالا تمام کوائف پر مشتعمل فائل تیار کریں۔ بہتر ہو گا کہ جمع کروانے سے پہلے اک دفعہ کسی سینیئر ٹیچر کو دکھا لیں اور ای ڈی او آفس میں جمع کروائیں۔——————ایک ہی ڈسٹرکٹ میں ٹرانسفر اتھارٹی
:سکیل 1 سے لے کر 10 تک Ceo
سکیل 11 سے لے کر 18 تک Dc
۔انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر اتھارٹی:سکیل 1 سے لے کر 15 تک ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن
سکیل 16 سے لے کر 17 تک ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پورے صوبے میں ٹرانسفر اتھارٹی
:سکیل 18 سے لے کر 19 تک سیکرٹری ایجوکیشن سکیل 20وزیر اعلی پنجاب
Transfer Criteria= Academic results (40 Mark results in PEC/ Board Exams (Service in far flung Area=20 Marks Seniority = 10 Marks Wedlock Basis = 15 Marks Compassionate Grounds = 15 Marks
ٹرانسفر رولز:
1 ایک سکول میں 3 سال گزارنے لازمی ہیں
2 ۔ جس سکول میں 1 یا 2 اساتذہ ہیں وہاں سے کوئی ٹیچر ٹرانسفر نہیں کروا سکتا جب تک وہ اپنا متبادل نہ دے
باہمی تبادلہ
۔(3): ٹرانسفر پر پابندی کے باوجود کوئی بھی طلاق یافتہ یا بیوہ فی میل ٹیچر 3 سال پورے ہونے سے قبل اپنا تبادلہ کروا سکتی ہے۔ پوری سروس میں وہ اک دفعہ یہ حقاستعمال کر سکتی ہے۔
۔4 ٹرانسفر پر پابندی کے باوجود کوئی بھی شادی شدہ فی میل ٹیجر 3 سال پورے کیے بغیر اپنا ٹرانسفر کروا سکتی ہے۔ پوری سروس میں ایک بار وہ یہ حق استعمال کر سکتی ہے۔
۔ 5: ٹرانسفر پر پابندی کے باوجود کوئی بھی معزور اساتذہ بھی 3سال پورے کیے بغیر ٹرانسفر کروا سکتے ہیں اگر میڈیکل بورڈ اجازت دے۔
۔6: صرف اک جیسی پوسٹ/سبجیکٹ والے اساتذہ باہمی تبادلہ کروا سکتے ہیں۔
۔ 7:ریٹائرمینٹ ڈیٹ سے ایک سال پیلے جو اساتزہ ٹرانسفر کروانا چاہیں ان کے لیے ایک سکول میں 3 سال گزارنے کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔
۔ 8:وہ فی میل اساتذہ جو گھر سے کافی زیادہ فاصلے پر پڑھا رہی ہیں۔ وہ بھی ٹرانسفر کے لیے اہل ہیں۔ اور ان کے لیے بھی 3 سال کی شرط لاگو نہیں ہو گی.
منجانب۔۔۔ صفدر کالرو مرکزی نائب صدر
پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں