ایک خطرناک مرض نعمت کا عادی ہونا |
*خطرناک بیماریوں میں ایک خاموش مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے* جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی
لیکن آپ کو سخت نُقصان پُہنچا سکتی ہے.
یہ بیماری ہے
*نعمت کا عادی ہونا*
*اس بیمارى کی چار نِشانیاں ہیں*
🔹 آپ بُہت سی نعمتوں سے مالامال ہوں لیکن اُن کو نعمت نہ سٙمجھیں اور اُن سے متعلق کبھی شُکر ادا نہ کریں گویا اُن کو اپنا ایسا حق سٙمجھیں جو آپکو مِلنا ہی تھا.
🔹 آپ گھر میں داخل ہوں اور گھر کے تمام افراد صحتمند اور سلامت ہوں لیکن آپ اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔
🔹 آپ بازار جائیں، جی بٙھر کر روزمرہ ضرورت کی تمام اشیاء خریدیں۔ اِس بات سے غافل ہو کر کہ طرح طرح کی نعمتیں نصیب ہونے پر مالک کا شُکر ادا کریں اور اِس معاملے کو اپنی زِندگی کا حق سٙمجھیں۔
🔹 آپ ہر روز مُکمل صحت و سلامتى کے ساتھ نیند سے اُٹھیں، اِس حالت میں کہ کِسی قِسم کی تکلیف میں مُبتلا نہ ہوں لیکن اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔
آئیے دعا کریں۔
اے اللہ مُجھ پر رحم فرما کہ میں ایسی خطرناک بیماری میں مُبتلا نہ ہو جاؤں اور
توفیق عطا فرما کہ ہر حال میں تیری نعمتوں پر شاکر رہوں۔
رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ
اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔
آمین یا رب العالمین 🤲🤲
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں