*نمازیوں کے پانچ مرتبے ہیں
آپ خود اپنا محاسبہ کریں کہ آپ کونسے درجہ میں شامل ہیں؟؟؟
🎙️ بزرگان دین میں سے علامہ ابن قیّم رحمة الله علیہ فرماتے ہیں :
*نمازیوں کے پانچ مرتبے ہیں*
1️⃣ پہلا مرتبہ نمازیوں میں ان کا ہے جو اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جو نماز کے اوقات کو ضائع کرنے والے ، ناقص وضو کرنے والے ، نماز پڑھتے وقت اس کے ارکان و حدود کا خیال نا رکھنے والے ہیں
2️⃣ دوسرا مرتبہ ان نمازیوں کا ہے جو نماز کے اوقات ،وضو ، ارکان اور نماز کی ظاہری حدود تو ٹھیک بجا لاتے ہیں مگر نماز میں مجاھدہ نفس نہیں کرتے(یعنی قصدا توجہ برقرار نہیں رکھتے) اور نماز کو (قصداً دنیاوی) خیالات میں ضائع کرتے رہتے ہیں۔
3️⃣ تیسرا مرتبہ ان نمازیوں کا ہے جو اپنی نمازوں کے اوقات ، ارکان و حدود کی پاسداری کے بعد نماز کے اندر مجاھدہ نفس(توجہ) میں مشغول رہتے ہیں کہ کہیں انکا دشمن شیطان انکی نمازوں سے چوری نا کرے اور ایسے وہ (اپنی کوشش کی حد تک) خیالات و وسوسوں کو دور کرتے رہتے ہیں۔ یہ نمازی اپنی نماز میں جھاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں
4️⃣ چوتھا مرتبہ ان نمازیوں کا ہے جو مکمل طور پر نمازوں کے اوقات ، حدود ارکان کی پاسداری کرتے اور نمازوں میں اپنے دل کو نماز کی طرف ہی متوجہ کرتے ہیں تاکہ نماز کے ظاہر و باطن سے کچھ بھی ضائع نا ہو جائے ، اور وہ اپنی نمازوں میں مکمل بندگی سے ہوتے ہیں
5️⃣ پانچواں اور آخری مرتبہ ان کا ہے جو چوتھے مرتبے والوں کی طرح ہی کرتے ہیں مگر ایک درجہ اور اوپر جاتے ہیں کہ وہ اپنے دل کو لے کر اللہ رب العزت کے سامنے ایسے حاضر ہو جاتے ہیں کہ جیسے وہ اسے دیکھ رہے ہوں کہ وہ اس کے سامنے کھڑے ہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ انکے اور رب کے درمیان پردے حائل نہیں ہیں اور وہ اپنے اپکو اللہ کے سامنے کھڑا کر دیتے ہیں۔
*👈 پہلے درجے والوں کی قیامت میں سزا ہے ، دوسرے کا محاسبہ کیا جائے گا ، تیسرے کی معافی ہے ، چوتھے والوں کو پورا اجر دیا جائے گا اور پانچویں تو وہ ہیں اللہ کے قرب میں رہتے ہیں اور انکی نمازیں انکی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جاتی ہیں*۔
🌻 اللہ تعالی ھمیں پانچویں درجہ کے مسلمانوں میں شامل فرمائے۔آمین
(📚 الوابل الصیّب من کلم الطیّب ص27)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں