#سیاست_نہیں_ریاست
First of All
جذبات سے نہیں ذرا سمجھداری سے سوچیں
اگر ایک ہی گھر میں اسد عمر اور زبیر عمر رہ سکتے ہیں۔
اگر ایک ہی گھر میں عمران اسماعیل اور مفتاح اسماعیل رہ سکتے ہیں۔
اگر ایک ہی گھر میں گلریز افضل چن اور ندیم افضل چن رہ سکتے ہیں۔
اگر ایک ہی گھر میں سردار شہاب الدین خان اور سردار بہادر خان رہ سکتے ہیں
تو عوام کو غدار اور محب وطن کی تقسیم میں کیوں الجھایا جا رہا ہے؟ ان سیاست دانوں کے ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو انتشار اور بدامنی کی راہ پر کیوں گامزن کیا جا رہا ہے؟ ملک کو ذاتی مفادات کی خاطر کیوں تباہ کیا جا رہا ہے؟ وہ نوجوان جو خود کو باشعور سمجھتے ہیں انہیں یہ سیاسی گورکھ دھندہ کیوں سمجھ میں نہیں آ رہا؟
محب وطن پاکستانیو! سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اور مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم باشعور ہوتے ہوئے سمجھ بوجھ رکھتے ہوئے بھی ان لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔
میرے ملک کے عظیم لوگو! جاگو اور اس سارے کھیل تماشے کو سمجھتے ہوئے پاکستان کو بچانے کے لیے ایک ہو جاو۔ *کیونکہ پاکستان کو اس وقت کسی سیاستدان کی نہیں بلکہ پاکستان کو اس وقت باہمی اتحاد، قومی یکجہتی اور مضبوط ریاستی اداروں کی ضرورت ہے۔
Pakistan Zindabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں