پیر، 9 مئی، 2022

ہیضہ کی اکسیر مجرب المرجب دوا

 ہیضہ کی اکسیر

     مجرب المرجب دوا۔ ۔۔۔۔۔

    فری اور بلکل پتھر پہ لکیر۔۔۔۔۔۔۔

      ہیضہ ہے کیا ، رطوبات بڑھ کر عفونت زدہ ہو جائیں اور جذب ہونے کے قابل نہ ہوں تو طبیعت بدن انکا اخراج شروع کر دیتی ہے ۔

    ہیضہ سے جہاں ان غیر صالح رطوبات معدہ کا اخراج ہوتا ہے ۔ وہیں پر بدن انسان پانی کی کمی کا شکار بھی ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے عضلات کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور کڑل پڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ بدن انسان نقاہت زدہ ہو کر مفلوج ہونا شروع ہو جاتا ہے آکسیجن کا لیول گر جاتا ہے ۔ بلڈ پریشر کا لیول گر جاتا ہے ۔جسکی بنا پر بر وقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے انمول جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔

     ہیضہ کی آپ کو سمجھ آ گئ ہے کہ مسلط ہو گیا ہے تو پھر مریض کا فوری بندوبست کریں ہر قے اور ہر دست اس کے بدن کو کھا رہا ہوتا ہے۔ 

اب آتا ہوں علاج کی طرف، ہدرانی، ہند رانی، سرخ پھول جنگلی دوپہری جو میری تصویر میں درج ہے ایک مٹھی بھر لائیں ۔ یہ آپکو ہر نمی والی جگہ سے مل جائیگی ، گندم کے وڈوں سے مل جائیگی, سبزیوں کے کھیتوں سے مل جائیگی ۔ حتی کہ ریلوے لائنوں اور سڑکوں کے کنارے سے مل جائیگی ۔ اس کو لا کر دھو کر باریک کتر کر کونڈے میں ڈالکر ڈنڈے،متہر سے رگڑائی شروع کر دیں ۔11 کالی مرچ ڈالدیں اور گھوٹنا شروع کر دیں , جیسے چٹنی گھوٹتے ہو ، سردائی گھوٹتے ہو ۔جب یہ بلکل ملائم ہو جائے تو ایک گلاس پانی ملا کر مکس کرو اور کپڑے سے پن لو، اور نمک ملا کر مریض کو پلا دو ۔۔۔۔۔

     ایک خوراک بس ایک خوراک اور جتنے وقت میں آپ نے میری پوسٹ ریڈ کرنی ہے اس سے کم وقت میں یہ تیار ہو جاتی ہے۔۔۔ 

   اس کے پلانے کے چند منٹوں میں ہی بدن میں حرارت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور مریض کو نیند آ جاتی ہے ۔ مریض کو سونے دیں ۔ جب سو کر اٹھے تو کھچڑی مونگی پتلی سی تیار ہو وہ اس کو کھانے کو دو ۔ مریض کو ایک ہفتہ سوفٹ ڈائیٹ پہ رکھو۔ 

    اب آتے ہیں پانی کی کمی کی طرف ۔ایک دیسی انڈے کی سفیدی ایک لیٹر پانی میں ڈالکر اس کو پھینٹا شروع کرو ، جھاگ اتارتے جاؤ اور اس میں آدھی چمچی نمک اور ایک چمچ چینی ملا دو ۔ پھینٹتے جب جھاگ ختم ہو تو مریض کو پلانا شروع کرو ۔ یہی پانی دو ۔سادہ پانی بند کر دو۔یہ عمل بھی سات یوم کرو ۔ پھر یخنی سے شروع کرکے ٹھوس غذا پہ ا جاؤ۔ 

     یہ پوسٹ خالص پبلک کیلئے ہے ۔ پبلک یہ خود کرے ۔ اور اس پوسٹ کو دل مانے تو شئیر کرتے جاؤ تا کہ بھلائ میں آپکا حصہ بھی شامل ہو جائے ، پڑھنے والے اس سے فایدہ لینے والے ہمارے لئے دعا ضرور کریں اور ہاں ٹھیک ہونے کے بعد اللہ تعالٰی کے راستے میں حسب توفیق صدقہ لازمی دیں چاہے ایک مٹھی جو ہوں یا چند سکے۔ 

طالب دعا۔

     حکیم محمد اسلام مغل

فاضل طب والجراحت

رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں