ہفتہ، 7 مئی، 2022

اعمال کی قبولیت کی اہم نشانی

اعمال کی قبولیت کی اہم نشانی
اعمال کی قبولیت کی اہم نشانی

✏ - امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :

⬅ "تمہارے عمل کے قبول ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہیں اپنا عمل بہت ہی حقیر، ناکافی اور کمتر معلوم ہو۔ حتی کہ الله کے نیک بندے ہر نیکی کرنے کے بعد استغفار کرتے ہیں (کہ کہیں اس نیکی میں کوتاہی نہ ہوئی ہو)۔

⬅ رسول الله صلی الله علیه وسلم بھی جب نماز سے سلام پھیرتے تو الله سے تین بار استغفار کرتے، اسی طرح الله نے اپنے بندوں کو حج کے بعد استغفار کا حکم دیا ہے، اور قيام الليل کے بعد استغفار کرنے والوں کی تعریف کی ہے، اور نبی صلی الله علیه وسلم نے بھی وضو کے بعد توبہ و استغفار کو مشروع ٹھہرایا ہے۔

⬅ الغرض جسے اپنے رب کے حق کا اندازہ ہو جائے، اور اس کے بالمقابل وہ اپنے عمل کی مقدار دیکھے اور اپنی ذات کے عیوب پر نظر ڈالے ؛ تو اس کے پاس ہر عمل کے بعد استغفار کرنے اور اس عمل کو ناکافی اور کم تر سمجھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو!"

        📙 |[ مدارج السالكين : ٦۲/۲ ]|

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں