اتوار، 10 جولائی، 2022

یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ سے متعلق تحریریں

 🏕️۔⛰️ *یوم عرفہ اپنا اپنا*⛰️۔🏕️ 

.


✍🏻ایک بنیادی بات یاد رکھیے۔۔ 

یوم عرفہ سے مراد نو ذوالحجہ ہے ، اسکا حاجیوں کے وقوف عرفات سے کوئی تعلق نہیں ...کیونکہ وقوفِ عرفات زوال سے مغرب تک ہے اور روزہ سحری سے مغرب تک - اور حجاج کے وقوفِ عرفات سے اسکے تعلق کی کوئی واضح دلیل نہیں -  

  جب حاجی وقوف کر رہے ہوتے ہیں تب آسٹریلیا سے پرے "جزائر ہوائی" والے سونے کے لیے بستر پر جا چکے ہوتے ہیں یعنی اگر وہ سعودی چاند کے "مقلد" بھی بن جائیں تو روزہ پہلے ہی رکھ کے کھول چکے ہوں گے ، 

اب کیا کریں گے؟

 اور جب حاجی عرفات سے نکل کے سو کر خراٹے لے رہے ہوں گے تب تک چلی ، لاطینی امریکہ والے ابھی سو کر اٹھے بھی نہیں ہوتے۔۔۔ 

ان بے چاروں کا کیا ہو گا ؟

روزہ تو نکل گیا ، روزہ کیا یہاں تو حاجی صاحب بھی نکل گئے ، سوال تو ہے نا ؟

انکے تو دو سال کے گناہ ان کے کھاتے میں ہی رہ گئے اس لیے کہ روزہ کے وقت ان کے ہاں تھی ہی رات - اب اگر اگلے دن رکھتے ہیں۔ تو وقوفِ عرفات سے کیا تعلق جوڑیں گے ؟

ایک اور سوال بھی ہے کہ اگر اس روزے کا حجاج کے وقوف سے تعلق ہوتا تو پہلے ۔۔۔۔تیرہ سو سال امت کے روزے کیا ہوئے ؟

ان کا تو وقوف کا دن کبھی ایک تھا ہی نہیں ،

 ❓تب کون سا ٹی وی، نیٹ اور ریڈیو ہوتا تھا ؟

تو کیا کہا جا سکتا ہے کہ 


ان کے روزے چونکہ وقوف عرفہ کے ساتھ نہ تھے،تو کیا وہ بے کار ہوئے؟


اب رہا چاند تو اس ضمن میں صحیح بخاری کی حدیث ہے :

صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ - صحیح بخاری ، کتاب الصوم

چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند کو دیکھ کر روزوں کا اختتام کرو اور اگر تم پر چاند مخفی ہو جائے تو پھر تم شعبان کے 30 دن پورے کر لو۔

یہ ایسی حدیث ہے کہ جس سے تمام اشکالات ختم ہو جاتے ہیں لیکن بعض احباب پھر بھی موجودہ دور کے ذرائع رسل و مواصلات کو لے کے بیٹھے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جی :

"موجودہ تیز تر وسائلِ نقل و حرکت اور ذرائع ابلاغ کے پیشِ نظر ، حجاجِ کرام کے میدانِ عرفات میں ہونے کی خبر لمحہ بہ لمحہ دنیا بھر میں پہنچ رہی ہوتی ہے ، لہذا یومِ عرفہ کا روزہ بھی اسی دن رکھا جائے جب حجاج کرام ، عرفات میں وقوف کرتے ہیں۔"

پہلا اعتراض تو یہی ہے کہ حاجیوں کے وقوف سے یوم عرفہ کے روزے کا تعلق ثابت کیا جائے 

دوسرا اعتراض اس موقف پر یہ ہے کہ 

"لیبیا ، تیونس اور مراکش چند ممالک ایسے ہیں جہاں چاند مکہ مکرمہ سے بھی پہلے نظر آتا ہے۔ یعنی ان ممالک میں جب 10۔ذوالحجہ کا دن آتا ہے تو مکہ مکرمہ میں یومِ عرفہ کا دن ہوتا ہے۔ اگر ان ممالک کے لوگ حجاج کرام کے وقوفِ عرفات والے دن روزہ رکھیں تو یہ گویا ، ان کے ہاں عید کے دن کا روزہ ہوا اور یہ تو سب کو پتا ہے کہ عید کے دن روزہ ممنوع ہے۔"

اب اس مسلے کا ان احباب کے نزدیک کیا حل ہے کہ جو سعودیہ کے وقوف عرفات کو تمام دنیا کے لیے یوم عرفہ قرار دیتے ہیں ؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول حدیث عائشہ کے مطابق

 " یکم سے نو ذوالحجہ تک روزے رکھتے تھے " 

سو سنت نبوی سے الگ سے روزہ تو آپ کو ملے گا نہیں 

- *سو الجھائیے مت اور الجھیے بھی مت* ...آرام سے پاکستان کے چاند کے مطابق اللہ تعالی سے رحمت کی امید رکھتے ہوئے روزہ رکھیے ۔


⛰️۔🏕️ *یومِ عرفہ اپنا اپنا*🏕️۔⛰️


🍃🌹🍃

يوم العرفة 


آپ نے عرفہ کے دن اور اس کی فضیلت کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہوگا یہاں تک کہ اب وہ ایسی حقیقت بن گیا ہوگا جو بار بار دہرائی جاتی ہے۔۔


آپ خود سے پوچھئے⁉️  


▪️کیا میں نے اچھی طرح سے سمجھا اور غور و فکر کیا کہ دراصل عرفہ ہے کیا؟


▪️کیا اس عظیم دن کی عظمت کو سمجھ پائی؟


▪️کیا میں ان دن کو بھی عام دنوں کی طرح گزار دوں گی؟


مجھے یہ بتانے دیجئے کہ آپ کا دل اس قدر زور زور سے کیوں دھڑک رہا ہے اس خیال سے ہی کہ آپ کو اس عظیم دن کو دیکھنے کی نعمت سے نوازا گیا ہے ۔


1️⃣ یہ تمام دنوں میں سب سے بہترین دس دن ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔


2️⃣ اس دن اللہ تعالی نے اپنے دین کو مکمل فرما دیا اور اپنی نعمت کو لوگوں پر تمام فرما دی اور اسلام کو ہمارے لئے دین چن لیا۔


3️⃣ عرفہ کے دن اللہ تعالی سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزادی عطا فرماتا ہے۔ 


4️⃣ یہ سال کا واحد دن ہے جب اللہ تعالی دنیاوی آسمان پر نازل ہوتا ہے۔ ( دن کے وقت)


5️⃣ اس دن اللہ تعالی اپنے بندوں کے اوپر فخر فرماتا ہے فرشتوں کے سامنے۔


سبحان اللہ۔ کوئی بد بخت انسان ہی ہوگا جو اس دن کو ضائع کردے گا اور عام دنوں کی طرح گزر جانے دے گا۔


⭕ وہ کون سے بہترین اعمال ہیں جو میں اس دن کر سکتی ہوں؟


*دعا۔ دعا۔ دعا*


 جی ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- 

*بہترین دعا وہ ہے جو عرفہ کے دن کی جائے*


⭕ یہ خاص وقت کب شروع ہوتا ہے؟


عشية عرفة


جمھور علماء کے مطابق یہ وقت ظہرسے مغرب تک کا ہے یا عصر سے تھوڑا پہلے سے لے کر مغرب تک۔


*یہ سارا وقت دعا کا ہے*۔ جی ہاں۔


آپ پر گھبراہٹ طاری ہوئی کیا؟ 

میں دعا شروع کیسے کروں!

کون سی پہلے مانگوں!

ساری کیسے مانگوں!


⭕ یہاں 7 آسان پوائنٹس ہیں دعا کے حوالے سے۔


1️⃣ شروعات اللہ تعالی کی تحمید اور تسبیح سے کیجئے۔

اللہ تعالی کے اسماء و صفات کے ذریعے سے اس کی تعریف کیجئے یہاں تک کہ آپ کا دل اس کی عظمت و محبت سے بھر جائے۔ اس کے لئے قرآنی اور مسنون دعاوں کا سہارا لیجئے۔


2️⃣ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجئے۔

جلدی نہ مچائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان تھک کاوشوں اور تکلیفوں کے بارے میں سوچئے جو انہوں نے اٹھائی دین ہم تک پہنچانے کے لئے۔


3️⃣ اللہ تعالی کا شکر ادا کیجئے اس کی تمام نعمتوں پر جو اس نے آپ پر کی ہیں اور اس کی پناہ مانگئے ان نعمتوں کے چھن جانے سے۔


4️⃣ کثرت سے توبہ استغفار کیجئے۔اپنے گناہوں کا اعتراف کیجئے انتہائی عاجزی کے ساتھ اور گڑگڑائیے رحمان کے سامنے۔

جلدی نہ مچائیں ۔ رو رو کر بخشش مانگئے۔


5️⃣ اپنی ذاتی دعائیں مانگئے۔ وہ سب کچھ جو آپ کے دین اور دنیا کے لئے بہترین ہو۔صحت۔ دولت۔ شادی۔ ہدایت۔ کامیابی۔ سب کچھ۔ اس یقین کے ساتھ کہ اللہ سن رہا ہے اور وہ جانتا ہے اور ضرور میری دعائیں قبول فرمائے گا۔


6️⃣ *البرزخ* برزخی ذندگی!! دعا کیجئے حسن الخاتمہ کی۔ مرتے وقت۔ مرنے کے بعد۔ قبر میں ۔ قیامت کے دن۔ پل صراط پر۔ جنت کا حصول اور جہنم سے پناہ ۔ اللہ سے حسن الخاتمہ اور قبر کے سوالوں کے وقت ثابت قدمی مانگئے۔


7️⃣ اختتام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجئے اور اللہ تعالی سے قیامت کے دن ان کی شفاعت اور حوض کوثر سے پانی پینا نصیب ہو کی دعا مانگئے۔


🛑 اچھا خاصا وقت صرف کیجئے ہر دعا میں ۔ اللہ تعالی کو اپنی انتہائی عاجزی اور کمزوری دیکھائے اور گڑگڑائیے۔


🛑 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

*خير الدعا دعاء يوم عرفة، و خير ما قلت أنا والنبيون من قبلي لا اله الا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير* 


بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور بہترین دعا جو مجھے بتائی گئی اور جو نبی مجھ سے پہلے تھے:- نہیں کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اسی کے لئے بادشاہت ہے اور سب تعریفیں صرف اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔


تو اپنی دعاوںکے درمیان وقتا فوقتا یہ ضرور پڑھیں 


*لا اله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير* 


🛑 اپنی دعاوں میں اپنے والدین اور ان کے والدین، اپنی اولاد اور ان کی اولاد اور تمام امت مسلمہ کو یاد رکھئے۔


میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اس دن کی زیادہ سے زیادہ خیر سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو بہترین دعائیں مانگنے والا بنائے اور آپ کی دعاوں کو قبول فرمائے، آپ کو ہدایت دے اور دنیا و آخرت میں آپ کے درجات بلند فرمائے۔


اللهم آمين يارب العالمين


9⃣ *ذوالحجہ* یعنی *یوم عرفہ کا دن کیسے گزاریں❓*

♾️♾️☘️🕋☘️♾️♾️




❓ *اس دن کو کیسے گزارا جائے؟* 


👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻



❌یہ دن گھر کو صاف ستھرا کرنے کا نہیں، 



❌بازاروں میں گھومنے پھرنے اور شاپنگ کی نذر کرنے کا نہیں 



❌اور نہ ہی آرام و نیند کی نذر کرنے کا ہے   


👈🏻اس *دن کو اللہ تعالی نے عظیم مقام* عطا فرمایا ہے۔



👈🏻 *یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں*۔


👈🏻یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔ 


👈🏻 *یہ دن اطاعت رب اور اس کی بھرپور عبادت کا ہے۔*


📢 *دعاؤں میں بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے*

لھذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیرو بھلائی اس روز کر سکتے ہیں *اسے کر ڈالیں۔*


    📋 *کرنے کا کام* 

 


📢 *نو ذوالحجہ* کے لیے خود کو تیار کریں  


📝شیڈول بنائیں ۔ بلکہ اس شیڈول میں اپنے حلقہٴ احباب کو بھی شامل کریں ۔ 

 کیونکہ یہ *دنیا کے بہترین اور افضل ایام میں سے افضل ترین دن ہے*   

👈🏻جو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے:-


1⃣۔ رات جلدی سوئیں تاکہ اللہ تعالی کی عبادت واطاعت میں کچھ ہمت وطاقت محسوس ہو۔


2⃣۔ فجر سے پہلے اٹھ جائیے تاکہ آپ اس دن کے روزے کی نیت کرکے سحری کھائیں۔ 


👈🏻یہ روزہ ہمارے گذشتہ اور آنے والے سال کے گناہوں کو معاف کرانے کا سبب بنے گا۔

ان شاء اللہ تعالیٰ 



3⃣۔ حسب استطاعت شوق سےدن کے نوافل ادا کریں 


4⃣۔ فجر سے قبل کا وقت استغفار کرنے میں لگا دیجئے۔تاکہ ہمارا شمار سحری کے وقت استغفار کرنے والوں میں ہو جائے۔ 


5⃣۔ اذان فجر سے کم از کم پانچ منٹ قبل تیار ہو جائیے۔ بہترین وضو کریں  

 پھر وضوکے بعد کی دعا پڑھئے۔ 


6⃣۔ فجر کی نماز باجماعت پڑھیں اور اپنی جگہ طلوع صبح تک بیٹھ کر ذکر واذکا ر اور تلاوت قرآن کریم میں گزارئیں ۔


 7⃣سلام کے بعد تکبیرات پڑھنا بھی نہ بھولیں 


8⃣ نماز اشرق کو بھی وہیں ادا کیجئے تاکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کئے گئے حج وعمرہ کا ثواب پاسکیں۔ 

اس نماز کو بالکل نہ بھولئے۔


👈🏻 اب آپ چاہیں تو کچھ منٹ سو جائیں اور نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی مزید عبادت کے لئے تازہ دم ہو نا ہے ۔ 

👈🏻اٹھ کر چار رکعت نماز چاشت ادا کریں 



🛣اور پھر *قرب الہٰی* کے مزید راستے تلاش کریں۔ 


مثلا صدقہ کرنا، بیمار کی عیادت یا رشتہ داروں کا خیال وغیرہ۔



👈🏻 *تکبیر، ذکر، تلاوت،* 


اور *لاإلہ إلا للہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر۔* خوب پڑھیں۔



👈🏻۔مرد حضرات نماز ظہر با جماعت اداکریں ،اور تکبیر و تسبیح و تحمید کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی کیجئے۔ 


👈🏻 *قیلولہ کریں* 


👈🏻۔ نماز عصر ادا کیجئے اورتلاوت قرآن ہر نماز کے بعد لازمی کریں، 


👈🏻تکبیرات پڑھیں شام کے اذکار اور تسبیحات بھی کیجئے۔



📢 *کثرت سے دعائیں کریں* 


اللہ تعالیٰ روزہ دار کی دعائیں قبول کرتا ہے یہ ذہن میں رکھتے ہوئے خوب عاجزی سے جہنم سے نجات مانگیں 



📢 اپنے پیاروں اور امت مسلمہ کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں


👈🏻 *مزید جو بھی آپ مانگنا چاہیں،،،،، مانگیں*


 اللہ تعالیٰ نوازیں گے 


*ان شاء اللہ تعالیٰ*  



🔊📋🔊📋🔊📋📋

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں