جمعرات، 5 مئی، 2022

نفاذ اردو میں اپنا حصہ ڈالیں

نفاذ اردو میں اپنا حصہ ڈالیں
نفاذ اردو میں اپنا حصہ ڈالیں

 🇵🇰🌹🇵🇰🌹🇵🇰🌹🇵🇰🌹🇵🇰🌹🇵🇰

*نفاذ قومی زبان کے لیےانفرادی طور پر کرنے کے کام*

چند خطوط کار پیش خدمت ہیں۔ آپ اس فہرست میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼

1. اپنی گفتگو میں انگریزی کے الفاظ کا استعمال ترک کریں۔


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

2۔ سماجی ابلاغ سمیت ہر مقام اور موقع پر قومی زبان استعمال کریں۔ انگریزی میں ملنے والے پیغامات پر اپنا ردعمل دیں تاکہ آئندہ آپ کو انگریزی میں پیغامات نہ بھیجے جائیں۔


🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻

3۔ اپنے تعارف نامے اردو میں شائع کریں۔


💧💧💧💧💧💧💧💧💧💧

4۔ گھروں کی تختیاں نام، مکان نمبر اردو میں لکھوائیں۔


🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲

5۔ اپنی تقریبات کے دعوت نامے اردو میں جاری کریں اور انگریزی دعوت ناموں والی تقریبات میں شرکت سے معذوری کا اعلان کرین۔


🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

6۔ اپنے دستخط سرکاری، و نجی دستاویزات بینک اکاونٹ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سمیت ہر جگہ اردو میں۔ کیجیے۔


🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞

7۔ رومن اردو قومی زبان کے رسم الخط کو بگاڑنے کی ایک مذموم اور منظم سازش ہے۔ اس کا ہر مقام اور موقع پرتدارک کرنے کے لیے اس کی مذمت کریں تاکہ اس کا استعمال بتدریج ختم کیا جاسکے۔

⭐⭐⭐⭐⭐⭐🌟🌟⭐🌟

8۔ اپنے حلقہ تعارف میں سب کو نفاذ اردو کی جدوجہد میں شمولیت کی ترغیب دیں 


⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️🛠️🛠️🛠️

9۔ غیر ملکی زبان کے ناجائز تسلط کی تباہ کاریوں سے ہرفرد کو آگاہ کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔


📲🖥️📲🖥️📲🖥️📲🖥️📲🖥️

10۔ موبائل فون اور کمپیوٹر میں اردو استعمال کرنے کی رہنمائی کرتے رہیں۔


🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯

11۔ حکومت بالخصوص نوکر شاہی کی انگریزی کی پشت پناہی کی دستور شکن منظم سازش کی ہرسطح پر مذمت کریں۔

از

*وقاص اکرم ملہی*

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ

صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ

مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ

صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ

عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


جس کا دامن ہے سادات کا دائرہ

شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ

عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ

حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ

عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


جن کا نام مبارک ہے بی فاطمہ

جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ

عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*


اس کی عظمت کا ہے کب کسی کو پتہ

کب کسی پر عیاں اس کا ہے مرتبہ

جس کی خاک قدم سرمۂ چشمِ مَہ

*”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ*

*جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“*



راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ

صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام


قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ

جن کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ

جن کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام


صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ

فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ

نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ

سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ

جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔
تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔


*تبدیلی کا عمل تیز ہوگیا، اکبر ایس بابر کے بعد احمد جواد*


تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے ملنے والے نوٹس پر چیئرمین عمران خان کے حوالے وائیٹ پیپر جاری کردیا۔


 *چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی کو پہلا شوکاز نوٹس*

منجانب: احمد جواد، نظریاتی اور پرانا پی ٹی آئی کارکن۔


ڈئیر عمران نیازی صاحب


آپ کا محبت نامہ، شو کاز نوٹس کی شکل میں مجھے ملا جس میں میری *دو ٹوئیٹس* پر وضاحت مانگی گئی۔ 


مجھے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کیلئے کئی سالوں تک اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ دس فیصد ڈونیشن کٹوانے کا افسوس نہیں؟


مجھے میانوالی نمل یونیورسٹی کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں؟


مجھے 2005 کے زلزلہ میں آپ کو ڈونیشن دینے کا بھی افسوس نہیں. 


مجھے پارٹی دفتر کے اخراجات اپنی جیب سے دینے کا بھی افسوس نہیں


مجھے پی ٹی آئی میں بیس سال کام کرنے کا بھی افسوس نہیں کیونکہ یہ میری ذات سے بالاتر مقصد تھا۔ 


مجھے افسوس یہ ہے کہ میں آپ کو پہچان نہ سکا؟ 

آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے کا نام ہیں۔ یہ دھوکہ میرا الزام نہیں بلکہ آپ کے اپنے ماضی میں کیے گئے دعووں اور برسراقتدار آنے کے بعد اُن دعووں کے تضاد کا شاخسانہ ہے۔


ریاست مدینہ میں حضرت عمر سے اُن کی کرتے کے کپڑے کے سائز پر سوال اُٹھا تھا، اُس کا جواب دیا گیا لیکن اُس شخص کو کوئی شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا۔ پاکستان کو ریاست مدینہ سے پہلے اپنی پارٹی کو تو ریاست مدینہ کے مطابق بنا لیں۔ 


ایک شو کاز نوٹس میں آپ کو پی ٹی آئی کے خاموش اور دیوار سے لگے ورکرز کی طرف سے دے رہا ہوں، 


۱۔ آپ نے آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے خودکشی کرنی تھی، خودکشی حرام ہے لیکن آئی ایم ایف کیسے حلال ہو گئی؟ 

جو دوسروں کیلئے حرام تھی وہ آپ کیلئے حلال کیسے ہو گئی؟ 


۲۔ آپ نے اپوزیشن پر کرپشن کے الزام لگاۓ اور وعدہ کیا لوٹا ہوا مال واپس لاؤں گا۔ 

*آج ساڑھے تین سال کے بعد ایک ڈالر بھی نہیں آیا*، 

جبکہ ملک ریاض کے برطانوی حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ میں ڈکلئیر کئے گئے کروڑوں ڈالر سپریم کورٹ کی پینلٹی میں ایڈجسٹ ہو گئے۔ 

آج تک اپوزیشن کے کسی لیڈر پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ 

کیا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کے الزامات غلط تھے؟ 

یا اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کی ٹیم نااہل ثابت ہوئی؟ دونوں میں سے ایک کی تصدیق کرکے قوم سے معافی مانگیں۔ *آپ کے دور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور ریٹنگ میں مزید تنزلی ہوئی*۔کرپشن کی وجہ سے ہی آپ نے اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا، 

*کیا آپ کے دور میں چوروں اور ڈاکووں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور کیا آپ اب ان کے محافظ ہیں*؟ 


۳۔ پانامہ لیکس میں اپوزیشن میں ہوتے ہوۓ آپ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ گیے۔ 

اب ملک کے تمام ادارے آپ کے ماتحت ہیں، آپ نے پنڈورا لیکس میں سینکڑوں پاکستانیوں کے خلاف اب تک کیا ایکشن لیا؟ 

اگر بھول گئے ہیں تو اپنی ٹوئیٹ پڑھ لیں، جس میں آپ نے اس ٹحقیقات کو خود لیڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا؟ 


۴۔ گندم، چینی، تیل، گیس، رنگ روڈ کے سکینڈل کی تحقیقات میں کیا آپ کو کوئی ذمہ دار نہیں ملا؟ 

قوم کو لوٹنے والوں کو آپ کے دور میں کیسے تحفظ ملا؟ 


۵۔ پچھلے ساڑے تین سال میں ہر روز 17 ارب کا قرض کہاں استعمال ہوا؟ 

پچھلے دور میں یہی قرضہ ۸ ارب روپے روزانہ تھا اور اس کی بنیاد پر *آپ نے پچھلی حکومت کو چور ڈاکو ڈکلیئر کیا*۔ 

*اب آپ اپنے لئے کیا لقب تجویز کریں گے*؟ 


٦۔ *ایک سال میں ایک زرعی ملک کو کیوں گندم، چینی اور خوراک امپورٹ کرنے میں دس ارب ڈالر خرچ کرنے پڑے*؟ 


، *کیا اسکا مطلب پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کا سہرا آپ کو جاۓ گا*؟ 


۷۔ مہنگائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک کیسے بن گیا؟ 


۸۔ آپ کے دور میں کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا. 

*کیا یہ آپ کی نااھلی ہے یا ملی بھگت*؟ 

اور کشمیر روڈ کا نام سری نگر روڈ رکھ کر کشمیر فتح ہو گیا کیا؟ 


۹۔ آپ کے دور میں صرف ساڑے تین سالوں میں پاکستان میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں پچاس فیصد کیسے گر گیا؟ 

آپ تو *ایک روپیہ گرنے پر حکومتوں کو چور ڈاکو کہتے تھے*؟ 


۱۰۔ ساہیوال کی معصوم بچی جس کے ماں باپ کو اُس کی نظروں کے سامنے گولیوں سے بھون دیا گیا، اس کو آج تک انصاف کیوں نہیں ملا؟ 

کیا اُسکی معصوم شکل آپ کو خواب میں آتی ہے؟ 


۱۱۔ مری میں سردی میں ٹھٹھر کر یا کاربن مونو آکسائڈ سے جان سے ھاتھ دھونے والے آپ کے آرام دہ بنی گالا گھر سے صرف تیس میل دور تھے، آپ کو رات کو نیند کیسے آئی جب میڈیا نے ایک رات پہلے حالات کی سنگینی کا بتا دیا تھا۔ 

کیا ان جانوں کا حساب اس دنیا میں دیں گے یا روز محشر اسکا جواب دیں گے؟ 

اگر آپ کے بچے مری میں برف میں پھنسے ہوتے تو کیا آپ کو نیند آتی؟ 


۱۲۔ آپ نے غیر قانونی طور پر اپنی پارٹی کو تحلیل کرکے اپنے پارٹی کے آئین کی دھجیاں اُڑا دیں۔ 

*کیا یہ ایک فاشسٹ جماعت ہے یا جمہوری جماعت*؟ 

کیا آپ پارٹی کے اندر *فری اور فیئر الیکشن* کروانے کی ہمت کر سکتے ہیں؟ 

مجھے یقین ہے کہ اگر شفاف انٹرا پارٹی الیکشن ہوۓ تو آپ اپنی پارٹی میں الیکشن ہار جائیں گے۔ 


۱۳۔ آپ نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، ساڑے تین سال میں کتنے گھر بن گئے؟ 

*کیا یہ بھی روٹی کپڑا اور مکان جیسا سیاسی نعرہ تھا*؟ 


۱۴۔ کیا آپ نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بد تہذیبی، گالی گلوچ اور بدتمیزی کا کلچر دیا؟ 

اس نسل کا مستقبل کیا ہے؟

 اسکی تربیت کون کرے گا؟ 

کیا آج معاشرے میں پھیلی ہوئی بدتمیزی کے ذمہ دار آپ نہیں؟ 


۱۵۔ کیا آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کو سالوں تک اے ٹی ایم مشین کی طرح استعمال نہیں کیا؟ 

لیکن حکومت میں آنے کے بعد *اوورسیز کی نمائندگی زلفی بخاری اور طارق محمود جیسے لوگوں کے حوالے کر دی جن کا آپ کے اوورسیز چیپٹر سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا*۔

اوورسیز پاکستانیوں سے اس دھوکے کا کون ذمہ دار ہے؟ کہیں اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں کے فنڈز سے یہ پارٹی پچھلے پندرہ سالوں سے چل رہی ہے؟ آپ نے انہیں نمائندگی کیوں نہیں دی؟ 


۱۶۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کو تعین کب ہوگا؟ 


۱۷۔ شیخ رشید جسے آپ چپڑاسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے، اس کی چپڑاسی سے وزیر ریلوے اور وزیر داخلہ ترقی کیسے ہوئی؟ 


۱۸۔ مفادات کا ٹکراو جسے آپ برائی کی جڑ سمجھتے تھے *وہ رزاق داود کے اربوں کے ٹھیکے میں کیسے حلال ہو گیا*؟ 


۱۹۔ وہ جو دو سو اداروں کے ایکسپرٹ آپ نے ڈھونڈے تھے، وہ کہاں غائب ھو گئے؟ 

کوئی ایک ادارہ بتا دیں جو آپ نے ساڑھے تین میں قابل قدر مثال بنایا ہو؟ 


۲۰۔ *ریاست مدینہ میں سود کی گنجائش نہیں اور قرآن میں اسکی سختی سے ممانعت ہے*. آپ کی ریاست مدینہ میں سود ختم کیوں نہیں ہوا؟ 


۲۱۔ آپ کا فرمان تھا کہ صرف کرپٹ لوگوں کو میڈیا کا خوف ہوتا ہے، آپ کے دور میں میڈیا پر ملٹری ڈکٹیٹر سے زیادہ پابندیاں لگیں. 

کیا آپ کرپٹ ہیں؟ 

میڈیا کی آزادی کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں پاکستان آپ کے دور میں مزید نیچے چلا گیا۔ 

کیا آپ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے ذمہ دار نہیں؟ 


۲۲۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے لیکن اقلیتوں کے خلاف بدترین حملے آپ کے دور میں ہوۓ۔ 

آپ اقلیتوں کو تحفظ کیوں نہیں دے سکے؟ 


۲۳۔ آپ نے پولیس ریفارمز لانے کا وعدہ کیا تھا، ساڑھے تین سال میں یہ کیوں نافذ نہیں ہوسکی؟ 


۲۴۔ آپ نے سول سٹرکچر میں ریفارمز کا وعدہ کیا تھا، کیوں آج تک آپ ریفارمز متعارف نہیں کروا سکے؟ 


۲۵۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق آپ کے پاس تین ماہ کا وقت ہے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا۔

ابھی تک الیکشن کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ 


۲۶۔ فارن فنڈنگ کیس میں آپ نے پارٹی فنڈز پارٹی ملازمین کے نام پر کیوں منگوائے؟ 

اگر یہ درست ہے تو *اپوزیشن لیڈرز پر اپنے ملازمین کے نام پیسے ٹرانسفر کرنے کو منی لانڈرنگ کہنا چاہیے*؟  


۲۷۔ آپ کا چہیتا وزیر حماد اظہر، شاہ زیب خان زادہ کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دے سکا؟ 

کیا یہ بھی آپ کا منصور اختر ہے؟ 

کیا پاکستان آپ اور آپ کے درجنوں منصور اختر کی پریکٹس پچ ہے؟ 


۲۸۔ اگر نواز شریف کی بیماری کو آج آپ کے وزیر فراڈ کہہ رہے ہیں تو اس توجیح سے کیا فیصل سلطان سب سے بڑا فراڈ نہیں جس نے نواز شریف کی بیماری کے درست ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا؟ 


۲۹۔ آپ کا بنی گالا کا گھر اور کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فلیٹ کیسے غیر قانونی سے قانونی ہو گیا؟ 

کیا غریبوں کے گھر ریگولرائز نہیں ہو سکتے جیسے کانسٹیٹیوشن ایونیو ریگولرائز ہو گیا؟ 


۳۰۔ آپ نے سالانہ ریونیو کولیکشن کے حوالے سے قوم کو غلط اعدادوشمار بتاۓ؟ 

کیا اس جھوٹ کے بعد آپ صادق اور امین ہیں؟ 


اگر آپ نے ان تیس سوالوں کے شو کاز کا جواب دے دیا تو میں اپنی دو ٹوئیٹس کا بھی جواب دے دوں گا۔ اب ریاست مدینہ کے حکمران ہونے کا ثبوت دیں اور میرے سوالوں کا جواب بھی دیں اور میرے خلاف دھمکیوں کو بند کریں۔ میرے خلاف آپ کی ھدایات انشاللہ کامیاب نہیں ھوں گی کیونکہ میرے اور آپ میں ایک فرق ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے میری دو بیٹیاں میری حفاظت اور سلامتی کی دعا کرتی ہیں لیکن آپ اس سے محروم ہیں، اپنی غلطیوں کی وجہ سے؟ 

آپ کو اندازہ نہیں کہ بیٹی کی دعا کیا ہوتی ہے؟ 


اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار آپ ہوں گے اور میری فیملی پر اگر کوئی آنچ بھی آئی تو میں آپ کا قبر تک پیچھا کروں گا۔ 


ویسے میں نے پچھلے دس دن میں چالیس ٹوئیٹس کی ہیں، اسلئے شو کاز کو تبدیل کر لیں، میری ان چالیس ٹوئیٹس کو بیس لاکھ لوگوں نے دیکھا، 

بہت بڑی اکثریت نے اتفاق کیا، ری ٹوئیٹ کیا، صرف دو ھزار کمنٹس منفی تھے، اور یہ بھی پورے پاکستان سے آپ کے صرف دو سو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے دوھراۓ ہوۓ کمنٹس تھے۔ آپ کو پتہ ہی نہیں چلا آپ کی سوشل میڈیا بھی فیل ہو گئی یا اُن کا بھی ضمیر میری طرح جاگ گیا۔ اب ان کی ڈانٹ ڈپٹ نا شروع کر دیجئیے گا؟ 


آپ کے جوابات کا انتظار اب پوری قوم کو ہے۔


*احمد جواد*

(جس کا خون اور پسینہ پی ٹی آئ کی بنیادوں میں ہے جو پی ٹی آئی کے ورکرز اور اوورسیز پاکستانیوں کی اصل آواز ہے. جو جاری رہے گی اور اب یہی میری سب سے بڑی پہچان ہے)

حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ

 *5 مئی یوم وفات*

*امام تصوف پروانہ ختم نبوت شیخ المشائخ پیرطریقت خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ (خانقاہ سراجیہ)*

دینی خدمات و کردار تاریخ کے آئینے میں

*تحریر: صاحبزادہ فقیر نجیب احمد فرزند و خلیفہ مجاز حضرت خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ*

(وفات 5 مئی 2010)

کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جب وہ دنیا سے چلی جائیں تو ان کے جانے سے ایسا خلا پیدا ہوتا ہے جو مدتوں پر نہیں ہوسکتا وہ ایسی خدمات سرانجام دے کر اس دنیا سے رخصت ہوتی ہیں جو روز روشن کی طرح زمین کے نقشے پر نہ نقش ہوجاتی ہیں بلکہ ان کی وہ خدمات ہمیشہ کیلئے ان کو زندہ جاوید بنا دیتی ہیں مخلوق خدا کی اصلاح اور رہنمائی کرکے ان کیلئے ذریعہ نجات بن جاتی ہیں۔ان کااٹھنا،بیھٹنا،چلنا،پھرنا،کھانا،

پیناہر قول و فعل شریعت کے مطابق ہوتا ہے۔اس شخصیت کا نام ہے میرے باباجی شیخ المشائخ خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمتہ اللہ علیہ جنہیں دیکھ کر بانی خانقاہ سراجیہ حضرت اقدس ابوسعد احمد خان رحمہ اللہ نے میرے دادا جان ملک خواجہ عمر سے مانگ لیا تھا انہوں نے آپ کی خوبیوں کو جانچتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں آپ کی تربیت کی۔حضرت خواجہ ابوسعد احمد خان رحمہ اللہ نے 1920میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدیہ کی خانقاہ سراجیہ کی بنیاد رکھی۔خانقاہ کا نام اپنے شیخ خواجہ سراج الدین رحمہ اللہ کے نام پر رکھا اسی خانقاہ سراجیہ سے حضرت خواجہ خواجگان خان محمد رحمتہ اللہ علیہ فیض یاب ہوئے آپ کے مرشد و مربی حضرت خواجہ ابوسعد احمد خان اس مسند پر بیٹھ کر1941تک تصوف و سلوک کی خدمات سرانجام دیں۔1941 میں حضرت خواجہ ابوسعد احمد کی وفات کے بعد آپ خلیفہ حضرت مولانا محمد عبداللہ لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ خانقاہ سراجیہ کے جانشین بنے اور اپنے پیر و مرشد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالم انسانیت کو سیراب کرنا شروع کیا اور مخلوق خدا کی اصلاح فرمائی۔حضرت خواجہ خواجگان خان محمد رحمتہ اللہ علیہ 1941 میں دارالعلوم دیوبند سے سند فراغت حاصل کر کےتشر یف لا ئے تو باطنی علوم اور تصوف و سلوک کے حصول کیلئے اپنے مرشد مولانا محمد عبداللہ لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں ڈیرے ڈال دیے۔آپ شیخ و مربی آپ سے بےحد محبت کرتے تھے انہوں نے آپ کی تربیت اس طر ح کی جیسا ایک حقیقی باپ اپنے بیٹے کی تربیت کرتا ہے۔وہ اپنے مریدوں کو ایک واقعہ سنایا کرتے تھے جب شیخ الہند محمود حسن رحمہ اللہ دیوبندی ما لٹا جیل میں اسیر تھے تو انہوں نے معارف قرآن حکیم کے نام سے ایک کتاب لکھنا شروع کی چند صفحات لکھنے کے بعد چھوڑ دی اور فرمایا میں مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کو اس کتاب کی جگہ پر تیار کر رہاہوں تاکہ ایک چلتا پھرتا نسخہ تیار ہوجائے حضرت خواجہ مولانا محمد عبداللہ لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ یہ واقعہ سنانے کے بعد فرماتے ہیں اب میں بھی ایک چلتا پھرتا نسخہ تیار کر رہا ہوں۔وہ نسخہ مولانا خان محمد صاحب ہیں

1956میں حضرت خواجہ مولانا محمد عبداللہ لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کے بعد خانقاہ سراجیہ کے جانشین حضرت خواجہ خواجگان خان محمد رحمتہ اللہ علیہ بنے۔آپ وقت کے ولی کامل متبع سنت سلوک و احسان کے امام تھے آپ کی خدمات بیش بہا قابل قدر لائق تحسین ہیں ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ آپ سے فیض یاب ہوئے جہالت میں ڈوبے انسان، طاغوتی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمان اور شریعت محمدی سے میلوں دور رہنے والے انسانوں کا تزکیہ ہوا اور صراط مستقیم پر چلنے، خدا کے حکموں کی پاسداری کرنے والے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کی چوکیداری کرنے والے بن گئے۔

آپ کی روحانیت کی خوشبو نے ایک عالم کو معطر کیا اس کے انوارات شہر شہر گاوں گاوں پھیلے رمضان المبارک میں لوگ شہد کی مکھیوں کی طرح خا نقاہ سراجیہ میں تشریف لاتے اور یکم رمضان المبارک سے30 رمضان المبارک تک شب بیداری ہوتی اور شب بیداری کا اندازہ کچھ یوں ہوتا ہر چار تراویح کے بعد باباجی بیس منٹ کا وقفہ کراتے اس مراقبہ کرتے اور مرید ین کو بھی مراقبہ کراتے نماز تراویح کا یہ سلسلہ وقت سحر تک جاری رہتا۔باباجی رحمہ اللہ اس زمانے میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدیہ کے عظیم اور مثالی پیشوا تھے جن کے چشم فیض سے لاکھوں لوگ راہ مستقیم پر چلے۔باباجی رحمہ اللہ اس دور میں حقیقی اللہ والے تھے وہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے مسلک کے سچے وارث اور حقیقی جانشین تھے۔آپ نے خاموشی میں ایسی بادشاہت کی جسے صرف اہل دل سمجھ سکتے ہیں۔آپ کی صحبت یادالہی اور تزکیہ نفس میں روحانی ترقیات کا بڑا ذریعہ تھی۔آپ کا سلسلہ نسب خواجہ عثمان دامانی رحمہ اللہ اور عارف باللہ خواجہ مظہر جان جاناں کے واسطے سے کل 37 واسطوں سےہوتاہوا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا کر ملتا ہے۔باباجی رحمہ اللہ ہر سال اپنے سلسلہ کے شیوخ کے نام پر حج کیا کرتے تھے آپ نے یہ سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع کیا اور اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ محمد عبداللہ لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ تک تمام مشائخ کا حج کیا۔باباجی نے پچپن برس خانقاہ سراجیہ کے جانشین رہے اور دینی خدمات سرانجام دیں آپ ہر دینی تنظیم کی سر پرستی فرماتے تصوف و سلوک کا میدان ہو یادینی مدارس ہوں یادعوت تبلیغ کا شعبہ ہو یا مذہبی سیاسی جماعتیں ہوں۔آپ خاص طور پر عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے مشن کیلئے ہروقت جہدوجہد میں لگے رہتے اس عقیدہ کا تحفظ اپنے مشائخ سے وراثت میں ملا تھا آپ کا سلسلہ نسب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے اور عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی خاطر منکرین ختم نبوت کے تعاقب کیلئے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے اس میدان میں اترے اور وہی اس کے امیر اول تھے۔باباجی رحمہ اللہ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر میانوالی جیل،بورسٹل جیل،سنٹرل جیل لاہور میں 1953 میں قید و بند صعوبتیں برداشت کی آپ ختم نبوت کیلئے کسی قسم کی قربانی سےدریغ نہیں فرماتے تھے۔

1974میں حضرت مولانا سید یوسف بنوری رحمہ اللہ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ بننے کی درخواست کی گئی تو انہوں نے فرمایا میں ایک شرط پر امیر بنوں گا وہ یہ کہ اگر خواجہ خان محمد صاحب کو نائب امیر بنائیں۔یہ بات ختم نبوت والوں نے مان لی۔آپ اس بات سے اندازہ لگائیں باباجی رحمہ اللہ کے مقام کا کہ وقت کے محدث العصر علا مہ حضرت بنوری یہ شرط لگا رہے ہیں کہ خواجہ خان محمد رحمہ اللہ نائب بنے تب میں امیر بنوں گا۔حضرت بنوری سے پوچھا گیا آپ نے یہ شرط کیوں لگائی حضرت بنوری نے فرمایا حضرت خواجہ کی دعائیں اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہیں ہم کام کریں گے اور دعائیں کریں گے۔

1977 محدث العصر علامہ سید یوسف بنوری رحمہ اللہ کے وصال کے بعد باباجی رحمہ اللہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر منتخب ہوئے۔

1977 میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں تحریک ختم نبوت نے زور پکڑا تو اسلام آباد کی سڑکوں پر آپکے بوڑھے جسم پر لاٹھیاں برسائی گئیں آپ ایک قدم پیچھے نہیں ہٹےاپنے کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے 1984 قادیانیوں کے سربراہ مرزا طاہر پاکستان شے بھاگ کر لندن جانے پر مجبور ہوا اس کا پیچھا نہیں چھوڑا لندن میں جاکر محنت کی اور ختم نبوت کے دفاتر قائم کیے۔آپ کی ذات محض ایک گوشہ نشین بزرگ کی نہیں بلکہ جب ضرورت پڑتی اور باطل کو للکارا نے کا وقت آتا تو آپ میدان عمل میں ہوتے اور امیر قافلہ کا کردار ادا کرتے باطل کے خلاف اٹھنے والی ہر تحریک کی سرپرستی فرمائی۔زندگی کی آخری سانسوں تک آپ نے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ جرات وہمت سے ادا کیا۔

آپ کے وصال سے ایک خلا پیدا ہو گیا ایک عظیم روحانی سر پرست سے محروم ہوگئے آپ کاوجود سایہ رحمت تھا اللہ تعالٰی سے دعا ہے کی باباجی رحمہ اللہ کا فیض ان کے خلیفوں، بیٹوں،متوسلین،مریدین کی صورت میں ہمیشہ جاری و ساری رہے ۔

پیر، 2 مئی، 2022

چند غلطیاں جن کی اصلاح لازم ہے

 چند غلطیاں :

۔"" "" "" "" "

عام لوگ جن میں اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی شامل ہیں، آئے دن کچھ ایسے عمل کرتے رہتے ہیں جو گناہ ہیں، لیکن اُنہیں احساس نہیں ہوتا کہ وہ گناہوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


اِن عوامِل کو ایک اہلِ عِلم نے آسان زبان میں لکھا ہے تاکہ عوام کی سمجھ میں آ جائیں اور وہ اِن گناہوں سے بچ سکیں۔

▪ریا کاری ۔ عبادت یا نیکی کرتے ہوئے دِکھانا ۔ آج کل کئی لوگوں کا معمول بن گیا ہے کہ وہ حج یا عمرہ کیلئے جاتے ہیں تو احرام پہنے اور حرم شریف کے اندر تصاویر کھینچ کر عزیز و اقارب کو بھیجتے ہیں اور کچھ لوگ انہیں سوشل میڈیا جیسے فیس بُک پر لگا دیتے ہیں۔

▪بد گمانی ۔ کسی کیلئے غلط خیال دل میں لانا۔

▪دھوکہ ۔ عیب چھُپا کر مال بیچنا ۔ یا بیچتے ہوئے عیب دار مال کا عیب نہ دکھانا۔

▪ٹوہ میں رہنا ۔ دوسرے کی سرگرمی پر نظر رکھنا۔

▪غیبت ۔ کسی کی برائی کسی دوسرے کے سامنے بیان کرنا (خواہ وہ برائی اُس میں موجود ہو)

▪طعنہ دینا ۔ احسان کر کے جتانا۔

▪تکبّر ۔ اپنے آپ کو بڑا یا بہتر سمجھنا (کئی بڑے نمازی اور خیرات کرنے والے اپنے نوکروں یا حاجت مندوں کو سامنے کھڑا رکھتے یا زمین پر بٹھاتے ہیں، جبکہ خود صوفہ پر بیٹھے ہوتے ہیں)

▪چُغلی ۔ ایک کی بات کسی دوسرے سے بیان کرنا

▪سازش ۔ دوسرے کے خلاف کوئی منصوبہ بنانا یا کسی کو منصوبہ بنانے کی ترغیب دینا

▪اسراف ۔ ضرورت سے زیادہ خرچ یا استعمال کرنا ۔ جیسے گلاس بھر کر پانی لینا لیکن سارا نہ پینا اور چھوڑ دینا۔

▪حسد ۔ کسی کی خوشی یا ترقی سے بُرا محسوس کرنا۔

▪کانا پھُوسی ۔ محفل میں کھُلی بات کرنے کی بجائے کسی ایک کے کان میں کہنا۔

🔰WJS🔰