![]() |
نفاذ اردو میں اپنا حصہ ڈالیں |
*نفاذ قومی زبان کے لیےانفرادی طور پر کرنے کے کام*
چند خطوط کار پیش خدمت ہیں۔ آپ اس فہرست میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
1. اپنی گفتگو میں انگریزی کے الفاظ کا استعمال ترک کریں۔
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
2۔ سماجی ابلاغ سمیت ہر مقام اور موقع پر قومی زبان استعمال کریں۔ انگریزی میں ملنے والے پیغامات پر اپنا ردعمل دیں تاکہ آئندہ آپ کو انگریزی میں پیغامات نہ بھیجے جائیں۔
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
3۔ اپنے تعارف نامے اردو میں شائع کریں۔
💧💧💧💧💧💧💧💧💧💧
4۔ گھروں کی تختیاں نام، مکان نمبر اردو میں لکھوائیں۔
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
5۔ اپنی تقریبات کے دعوت نامے اردو میں جاری کریں اور انگریزی دعوت ناموں والی تقریبات میں شرکت سے معذوری کا اعلان کرین۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
6۔ اپنے دستخط سرکاری، و نجی دستاویزات بینک اکاونٹ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سمیت ہر جگہ اردو میں۔ کیجیے۔
🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞🌞
7۔ رومن اردو قومی زبان کے رسم الخط کو بگاڑنے کی ایک مذموم اور منظم سازش ہے۔ اس کا ہر مقام اور موقع پرتدارک کرنے کے لیے اس کی مذمت کریں تاکہ اس کا استعمال بتدریج ختم کیا جاسکے۔
⭐⭐⭐⭐⭐⭐🌟🌟⭐🌟
8۔ اپنے حلقہ تعارف میں سب کو نفاذ اردو کی جدوجہد میں شمولیت کی ترغیب دیں
⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️⚒️🛠️🛠️🛠️
9۔ غیر ملکی زبان کے ناجائز تسلط کی تباہ کاریوں سے ہرفرد کو آگاہ کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔
📲🖥️📲🖥️📲🖥️📲🖥️📲🖥️
10۔ موبائل فون اور کمپیوٹر میں اردو استعمال کرنے کی رہنمائی کرتے رہیں۔
🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯🧯
11۔ حکومت بالخصوص نوکر شاہی کی انگریزی کی پشت پناہی کی دستور شکن منظم سازش کی ہرسطح پر مذمت کریں۔
از
*وقاص اکرم ملہی*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں