جمعرات، 5 مئی، 2022

ٹیپو سلطان کا مختصر تعارف

ہم ٹیپو سلطان کی برسی کیوں نہیں مناتے؟
ٹیپو سلطان کی اصل اور عام تصاویر میں فرق

ٹیپوسلطان برصغیرِ کا وہ اولین مجاہد آزادی اور شہید آزادی ہے جس نے آزادی کی پہلی شمع جلائی اور حریت ِفکر، آزادی وطن اور دینِ اسلام کی فوقیت و فضیلت کے لیے اپنی جان نچھاور کردی تھی، ٹیپوسلطان نے حق و باطل کے درمیان واضح فرق و امتیاز قائم کیا اور پرچم آزادی کو ہمیشہ کے لیے بلند کیا تھا۔ ٹیپوسلطان 1750 میں بنگلور کے قریب ایک قصبے میں پیدا ہوا ۔ٹیپوسلطان کا نام جنوبی ہندوستان کے ایک مشہور بزرگ حضرت ٹیپو مستان کے نام پر رکھا گیا تھا، ٹیپوسلطان کے آباؤ اجداد کا تعلق مکہ معظمہ کے ایک معزز قبیلے قریش سے تھا جو کہ ٹیپوسلطان کی پیدائش سے اندازاً ایک صدی قبل ہجرت کرکے ہندوستان میں براستہ پنجاب، دہلی آکر آباد ہوگیا تھا۔ٹیپوسلطان کے والد نواب حیدر علی بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے حامل شخص تھے جو ذاتی لیاقت کے بے مثال جواں مردی اور ماہرانہ حکمت عملی کے سبب ایک ادنیٰ افسر ’’نائیک‘‘ سے ترقی کرتے ہوئے ڈنڈیگل کے گورنر بنے اور بعد ازاں میسور کی سلطنت کے سلطان بن کر متعدد جنگی معرکوں کے بعد خود مختار بنے اور یوں 1762 میں باقاعدہ ’’سلطنت خداداد میسور‘‘ (موجودہ کرناٹک) قائم کی۔ 20 سال تک بے مثال حکمرانی کے بعد نواب حیدر علی 1782 میں انتقال کرگئے اور یوں حیدر علی کے ہونہار جواں سال اور باہمت فرزند ٹیپوسلطان نے 1783 میں ریاست کا نظم و نسق سنبھالا۔دنیا کے نقشے میں ہندوستان ایک چھوٹا سا ملک ہے اور ہندوستان میں ریاست میسور ایک نقطے کے مساوی ہے اور اس نقطے برابر ریاست میں سولہ سال کی حکمرانی یا بادشاہت اس وسیع وعریض لامتناہی کائنات میں کوئی حیثیت و اہمیت نہیں رکھتی، مگر اسی چھوٹی اور کم عمر ریاست کے حکمران ٹیپوسلطان نے اپنے جذبے اور جرأت سے ایسی تاریخ رقم کی جو تاقیامت سنہری حروف کی طرح تابندہ و پایندہ رہے گی۔ ٹیپو کا یہ مختصر دور حکومت جنگ و جدل، انتظام و انصرام اور متعدد اصلاحی و تعمیری امور کی نذر ہوگیا لیکن اس کے باوجود جو وقت اور مہلت اسے ملی اس سے ٹیپو نے خوب خوب استفادہ کیا۔ٹیپوسلطان کو ورثے میں جنگیں، سازشیں، مسائل، داخلی دباؤ اور انگریزوں کا بے جا جبر و سلوک ملا تھا، جسے اس نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور اعلیٰ حوصلے سے قلیل عرصے میں نمٹالیا، اس نے امور سیاست و ریاست میں مختلف النوع تعمیری اور مثبت اصلاحات نافذ کیں۔ صنعتی، تعمیراتی، معاشرتی، زرعی، سماجی اور سیاسی شعبوں میں اپنی ریاست کو خودکفیل بنادیا۔ فوجی انتظام و استحکام پر اس نے بھرپور توجہ دی۔ فوج کو منظم کیا، نئے فوجی قوانین اور ضابطے رائج کیے، اسلحہ سازی کے کارخانے قائم کیے، جن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت اسلحہ اور پہلی بار راکٹ بھی تیار کیے گئے۔اور اس نے بحریہ کے قیام اور اس کے فروغ پر زور دیا، نئے بحری اڈے قائم کیے، بحری چوکیاں بنائیں، بحری جہازوں کی تیاری کے مراکز قائم کیے، فرانسیسیوں کی مدد سے اپنی فوج کو جدید خطوط پر آراستہ کیا، سمندری راستے سے تجارت کو فروغ بھی اس کے عہد میں ملا۔ ٹیپوسلطان جانتا تھا کہ بیرونی دنیا سے رابطہ ازبس ضروری ہے اسی لیے اس نے فرانس کے نپولین بوناپارٹ کے علاوہ عرب ممالک، مسقط، افغانستان، ایران اور ترکی وغیرہ سے رابطہ قائم کیا۔ٹیپو نے امن و امان کی برقراری، قانون کی بالادستی اور احترام کا نظام نہ صرف روشناس کرایا بلکہ سختی سے اس پرعملدرآمد بھی کروایا، جس سے رعایا کو چین و سکون اور ریاست کے استحکام میں مدد ملی۔ٹیپوسلطان کا یہ قول کہ ’’گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے‘‘ غیرت مند اور حمیت پسندوں کے لیے قیامت تک مشعل راہ بنا رہے گا۔ٹیپو سلطان اوائل عمر سے بہادر، حوصلہ مند اور جنگجویانہ صلاحیتوں کا حامل بہترین شہ سوار اور شمشیر زن تھا۔ علمی، ادبی صلاحیت، مذہب سے لگاؤ، ذہانت، حکمت عملی اور دور اندیشی کی خصوصیات نے اس کی شخصیت میں چار چاند لگادیے تھے، وہ ایک نیک، سچا، مخلص اور مہربان طبیعت ایسا مسلمان بادشاہ تھا جو محلوں اور ایوانوں کے بجائے رزم گاہ میں زیادہ نظر آتا تھا۔ وہ عالموں، شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کی قدر ومنزلت کرتا تھا، مطالعے اور اچھی کتابوں کا شوقین تھا، اس کی ذاتی لائبریری میں لا تعداد نایاب کتابیں موجود تھیں، ٹیپوسلطان وہ پہلا مسلمان حکمران ہے جس نے اردو زبان میں باقاعدہ فروغ دیا اور دنیا کا سب سے پہلا اور فوجی اخبار جاری کیا تھا۔اس کے عہد میں اہم موضوعات پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔

حضرت علامہ اقبال کی سلطانِ شہید ٹیپو سلطان کے مقبرے کی زیارت کی روداد۔۔۔۔۔

سرنگا پٹم میں ٹیپو سلطان کے مقبرہ (گنبد سلطانی) کی تصویر
سرنگا پٹم میں ٹیپو سلطان کے مقبرہ (گنبد سلطانی) کی تصویر

اور سرنگاپٹم سے ایک تحفہ۔۔۔

اقبال دوپہر بارہ بجے کے قریب سلطان ٹیپو کے مقبرے یعنی گنبد سلطانی پر پہنچے۔ مقبرے کے دروازے پر ریاست کی طرف سے ہر وقت نوبت بجتی رہتی ہے۔ روضہ سیاہ سنگ مرمر یا سنگ موسی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اقبال نے مزار کے اندر داخل ہوتے ہی قرآن مجید کی وہ آیت جو شہدا کے ضمن میں ہے (وہ جو اللہ کے راستے میں مارے گئے، انہیں مردہ مت کہو، وہ زندہ ہیں۔ مگر لوگوں کو شعور نہیں ہے) تلاوت فرمائی۔ 

مزار کے اندر کی فضا ایسی ہے کہ انسان پر ہیبت تاری ہو جاتی ہے۔ اقبال نے جس عقیدت اور خلوص سے روضہ کے اندر فاتحہ خوانی کی، اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ 

روضے سے باقی لوگ تو باہر چلے گئے، لیکن تنہا اقبال، سلطانِ شہید کی تربت کے قریب آنکھیں بند کئے دیر تک کھڑے رہے اور سب سے آخر میں باہر نکلے۔ عبداللہ چغتائی لکھتے ہیں کہ میں نے جو منظر اقبال کا یہاں دیکھا اسے الفاظ میں ڈھالنا ممکن نہیں۔ 

روضے کے قریب ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ اس کے باہر صحن میں سب لوگ جا کر بیٹھ گئے اور علی جان، دکن کے مشہور و معروف خوشنوا مطرب، نے نہایت سوز کے عالم میں اقبال کا اردو اور فارسی کلام گانا شروع کر دیا۔ اقبال کے آنسووں کا سلسلہ نہ تھمتا تھا اور حاضرین پر بھی رقت طاری تھی۔ علی جان یہ کیفیت دیکھ کر گھبرا گئے اور گاتے گاتے رک گئے۔ اقبال نے بڑے اضطراب کے عالم میں کہا: رک کیوں گئے جاری رکھو۔ سو علی جان گاتے رہے اور اقبال آنسو بہاتے رہے۔ 

جب وہاں سے رخصت ہوئے تو میسور کے مشہور تاجر محمد عباس نے، جو انکے ساتھ تھے، پوچھا کہ سلطانِ شہید نے آپکو کوئی پیغام دیا۔ اقبال نے جواب دیا کہ ان کی معیت میں میرا ایک لمحہ بھی بیکار نہیں گزرا۔ پھر فرمایا کہ ایک پیغام یہ ملا ہے 

در جہاں نتواں اگر مردانہ زیست

ہمچوں مرداں جاں سپردن زندگیست


یہ شعر اس واقعے کی طرف اشارہ کرتا ہے جب سلطان ٹیپو کو شہادت سے کچھ دیر قبل کسی مشیر نے رائے دی تھی کہ انگریزوں سے مصالحت کر لی جائے، اور انہوں نے فوراً جواب دیا تھا کہ گیدڑ کی صد سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ 

بعد ازاں رستے میں چار اور اشعار کی بھی آمد ہو گئی، جو اقبال کے انتہائی ذاتی تاثرات پر مبنی تھے اور انکے کسی مجموعہ کلام میں شامل نہیں:

آتشے در دل دگر بر کردہ ام

داستانے از دکن آ وردہ ام

در کنارم خنجر آئینہ فام

می کشم اورا بتدریج از نیام

نکتہ گویم ز سلطانِ شہید

زاں کہ ترسم تلخ گردد روز عید 

پیشتر رفتم کہ بوسم خاکِ او

تا شنیدم از مزارِ پاکِ او

در جہاں نتواں اگر مردانہ زیست

ہمچوں مرداں جاں سپردن زندگیست


(یعنی میں دکن سے ایک داستان اپنے ساتھ لایا ہوں، جس نے میرے دل میں نئی حرارت پیدا کر دی ہے۔ میرے پہلو میں آئینے جیسا ایک چمکدار خنجر ہے جسے میں آہستہ آہستہ نیام سے باہر نکال رہا ہوں۔ سلطان شہید کی طرف سے مجھے ایک نکتہ ملا ہے۔ جسے بیان کئے دیتا ہوں، گو مجھے خوف ہے کہ اسے سن کر کہیں تیری عید کی خوشیوں میں تلخی کا رنگ نہ بھر جائے۔ میں جب انکی خاک کو بوسہ دینے کی غرض سے وہاں تک پہنچا تو مزار پاک سے ندا آئی: اگر جہاں میں مردوں کی طرح زندہ رہنا ممکن نہ ہو تو مردانہ وار جان قربان کر دینے ہی میں زندگی ہے)۔  


 ۴ مئی۔ یوم شہادت ٹیپو سلطان۔ 


Copied from the wall of Munib Iqbal Grandson of Allama Muhammed Iqbal

ڈگری زدہ قوم اور ہنر مند قوم میں فرق

 

ڈگری زدہ قوم اور ہنر مند قوم میں فرق
ڈگری زدہ قوم اور ہنر مند قوم میں فرق

"" ڈگری زدہ قوم اور ہنر مند قوم میں فرق ""


 آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں — بی ای، بی کام ، ایم کام ، بی بی اے ، ایم بی اے، انجینئیرنگ کے سینکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگریاں اور اس کے علاوہ چار چار سال تک کلاس رومز میں GPA کے لئیے خوار ہوتے لڑکے لڑکیاں کونسا تیر مار رہے ہیں؟ آپ یقین کریں ہم صرف دھرتی پر " ڈگری شدہ " انسانوں کے بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ تمام ڈگری شدہ نوجوان ملک کو ایک روپے تک کی پروڈکٹ دینے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کی ساری تگ و دو اور ڈگری کا حاصل محض ایک معصوم سی نوکری ہے اور بس۔

ٹیوٹا ، ڈاہٹسو ، ڈاٹسن ، ہینو ، ہونڈا ،سوزوکی ، کاواساکی ، لیکسس ، مزدا ، مٹسوبشی ، نسان ، اسوزو اور یاماہا یہ تمام برانڈز جاپان کی ہیں جبکہ شیورلیٹ ، ہونڈائی اور ڈائیوو جنوبی کوریا بناتا ہے ۔ آپ اندازہ کریں اس کے بعد دنیا میں آٹو موبائلز رہ کیا جاتی ہیں ؟ آئی – ٹی اور الیکٹرونکس مارکیٹ کا حال یہ ہے کہ سونی سے لے کر کینن کیمرے تک سب کچھ جاپان کے پاس سے آتا ہے ۔ 


ایل جی اور سام سنگ جنوبی کوریا سپلائی کرتا ہے۔2014 میں سام سنگ کا ریوینیو 305 بلین ڈالرز تھا ۔ " ایسر " لیپ ٹاپ تائیوان بنا کر بھیجتا ہے۔ جبکہ ویتنام جیسا ملک بھی " ویتنام ہیلی کاپٹرز کارپوریشن " کے نام سے اپنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بنا رہا ہے ۔ محض ہوا ، دھوپ اور پانی رکھنے والا سنگاپور ساری دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے ۔ اور کیلیفورنیا میں تعمیر ہونے والا اسپتال بھی چین سے اپنے آلات منگوا رہا ہے- خدا کو یاد کرنے کے لئیے تسبیح اور جائے نماز تک ہم خدا کو نہ ماننے والوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔


دنیا کے تعلیمی نظاموں میں پہلے نمبر پر فن لینڈ، دوسرے نمبر پر جاپان اور تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے ۔ انھوں نے اپنی نئی نسل کو "ڈگریوں " کے پیچھے بھگانے کے بجائے انھیں " ٹیکنیکل " کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ ایلیمنٹری اسکولز ان ہی ممالک میں نظر آئینگے۔


وہ اپنے بچوں کا وقت کلاس رومز میں بورڈز کے سامنے ضائع کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اسوقت سنگاپور میں ہے اور وہاں بچوں کا صرف بیس فیصد وقت کلاس میں گذرتا ہے باقی اسی فیصد وقت بچے اپنے اپنے شعبوں میں آٹو موبائلز اور آئی – ٹی کی چیزوں سے کھیلتے گذارتے ہیں ۔


دوسری طرف آپ ہمارے تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کا حال ملاحظہ کریں۔ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ۔۔۔۔۔۔۔


ہم اسقدر "وژنری " ہیں کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم پر ہر سال 200 ارب روپے خرچ کررہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہیں ۔ آپ ہمارے " وژنری پن " کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری قوم سی – پیک کے انتظار میں صرف اسلئیے ہے کہ ہمیں چائنا سے گوادر تک جاتے 2000 کلو میٹر کے راستوں میں ڈھابے کے ہوٹل اور پنکچر کی دوکانیں کھولنے کو مل جائینگی اور ہم ٹول ٹیکس لے لے کر بل گیٹس بن جائینگے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کوئی بھی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

آپ فلپائن کی مثال لے لیں ۔ فلپائن نے پورے ملک میں " ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹلٹی " کے شعبے کو ترقی دی ہے ۔اپنے نوجوانوں کو ڈپلومہ کورسسز کروائے ہیں ۔ اور دنیا میں اسوقت سب سے زیادہ ڈیمانڈ فلپائن کے سیلز مینز / گرلز ، ویٹرز اور ویٹرسسز کی ہے ۔ حتی کے ہمارا دشمن بھارت تک ان تمام شعبوں میں بہت آگے جاچکا ہے ۔ آئی – ٹی انڈسٹری میں سب سے زیادہ نوجوان ساری دنیا میں بھارت سے جاتے ہیں ۔جبکہ آپ کو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں بڑی تعداد میں بھارتی لڑکے لڑکیاں سیلز مینز ، گرلز ، ویٹرز اور ویٹریسسز نظر آتے ہیں ۔ پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی پاکستانیوں کے مقابلے میں دس دس گنا زیادہ ہوتی ہیں ۔


چینی کہاوت ہے کہ " اگر تم کسی کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو مچھلی دینے کے بجائے مچھلی پکڑنا سکھا دو "۔ چینیوں کو یہ بات سمجھ آگئی۔ کاش ہمیں بھی آجائے۔۔۔ خدارا ! ملک میں " ڈگری زدہ " لوگوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ہنر مند پیدا کیجئیے ۔ دنیا کے اتنے بڑے " ہیومن ریسورس " کی اسطرح بے قدری کا جو انجام ہونا تھا وہ ہمارے سامنے ہیں

جھونپڑی سے گھر تک

 جھونپڑی سے گھر تک 

جاوید چوهدری

اللہ جوائی کی چیخیں نکل گئیں، وہ اپنی چھ بیٹیوں کے ساتھ اپنے نئے گھر کے سامنے موجود تھی، بیٹیوں کا باپ چند مہینے پہلے کنوئیں کی کھدائی کے دوران اس کے اندر زندہ دفن ہو گیا تھا، بڑی مشکل سے اس کی نعش نکالی گئی، اس کو وہ سارے مناظر یاد آرہے تھے، آج وہ جھونپڑی سے گھر میں شفٹ ہو رہی تھی، چھور کے مولوی یعقوب نعمانی جو تھرپارکر میں ہمارے جھونپڑی سے گھر تک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں اس کے لیے نیا گھر بنوایا تھا۔


اللہ جوائی اپنی چھوٹی اور بڑی چھ بیٹیوں کے ساتھ نئے گھر میں داخل ہوئی، اس نے اپنے نئے گھر کو سجایا بھی ہوا تھا، اس کی مالی مدد بھی کی گئی، بچیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوتے ہوئے خوشی اور غمی کے احساسات تھے، بچیاں خوش تھیں کہ نئے گھر میں آگئی ہیں مگر اللہ جوائی کو مرحوم خاوند یاد آ رہا تھا جو اس سے اور بچیوں سے بے انتہا پیار کرتا تھا۔ وہ کبھی کبھی اللہ جوائی سے کہتا تھا بچیاں بڑی ہو رہی ہیں۔


میرا تجھ سے وعدہ ہے جلد ہی ان کے لیے نیا اینٹوں والا گھر بناؤں گا، ہمارے گھر میں کھڑکیاں بھی ہوں گی، میں گھر کی دیواروں پر لکڑیاں بھی فٹ کراکے دوں گا، ان پر آپ اپنے برتن سجا لینا، اللہ جوائی نے کبھی تصور میں بھی پکا گھر نہیں دیکھا تھامگر وہ خاوند کی باتوں کو سن کر خوش ہو جاتی تھی، اسے پیار بھری نظروں سے دیکھتی تھی۔


آج جب وہ پکے گھر میں داخل ہوئی تو اس کی چیخیں نکل گئیں۔ بالکل ویسا ہی منظر تھا جیسا اس کا خاوند کہا کرتا تھا، چمکتی پکی دیواریں اور ان پر لکڑیاں فٹ کر کے سجے ہوئے برتن اور اس کے ساتھ سولر پینل کی روشنی سے چمکتا دمکتا گھر اور ہوا کے تازے جھونکے دیتا سولر پنکھا سب کچھ ناقابل یقین تھا، اس نے آنکھیں بند کیں اور کھولیں، ہم سب اللہ جوائی اور اس کی بچیوں کو خوش دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔



 

کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی پوری ٹیم عمر کوٹ کے دور دراز علاقے میں موجود تھی، تعمیرات کے شعبے کے انچارج مولوی محمد یعقوب بھی تھے اوردور دراز کے اس گوٹھ میں خوشیاں تقسیم ہو رہی تھیں، شاید ڈاکٹر آصف جاہ کو انھی غریبوں کی دعاؤں کی بدولت اللہ نے نئی زندگی دی تھی ورنہ 18 جون 2020کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا خوف ناک حادثہ ہوا۔


گاڑی چکنا چور ہو گئی مگر کسی غیر مرئی طاقت نے انھیں ہاتھوں میں پکڑ کر گاڑی سے نکالا اور باہر بٹھا دیا، میو اسپتال میں زندگی کی ڈوریں کئی دفعہ کٹتے کٹتے جڑیں۔ اللہ نے غریبوں، بے آسروں، ناداروں اور فاقہ کشوں کی دعاؤں کی بدولت اور ان کی مزید خدمت کرنے کے لیے نئی زندگی دی۔ الحمد للہ جان لیوا حادثے کے بعد کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تحت سوشل ویلفیئر اور غریبوں، ناداروں کے سرپر دست شفقت رکھنے کا کام مزید بڑھ گیامثلاًتھر کے صحرا کو میٹھے پانی کے کنوؤں سے سیراب کرنے کا کام 10 سال سے جاری ہے۔


تھرپارکر پاکستان کا وسیع و عریض ساڑھے19 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا صحرا ہے یہاں ہر طرف ریت اڑتی نظر آتی ہے، غریبوں کے لیے نہ کھانے کو کچھ ہے اور نہ پینے کو صاف پانی۔ تھرپارکر ہزاروں گوٹھوں پر پھیلا ہواصحرا ہے، گوٹھ دور دور تک کچے کے علاقے میں ہیں، گوٹھوں میں عورتیں پانی بھرنے کے لیے صبح سویرے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتیں اور دو تین گھڑے سر پر رکھ کر گھر کے لیے پانی لاتیں، اس سے ان کی گردن ٹوٹ جاتی تھی یا پھر یہ مستقل گردن درد کا شکار رہتی تھیں۔


کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے 2012 میں تھرپار کر میں ریلیف کا کام شروع کیااور گوٹھ گوٹھ، نگر نگر پھر کے تھرپارکر کے دور دراز کچے کے علاقے کے گوٹھوں میں 1200 سے زائد میٹھے پانی کے کنوئیں بنوائے، آج ان کے میٹھے پانی سے روزانہ ہزاروں جانور اور انسان سیراب ہو رہے ہیں، کنوئیں بنانے کے بعد کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تحت گرین تھر مہم شروع کی گئی جس کے تحت تھر کے صحرا کو سرسبز بنانے کی ٹھانی گئی۔



 

تھر کی زمین پر کبھی کاشت نہیں ہوتی تھی، اللہ کا نام لے کر کاشت شروع کی تو تھر کی زمین سونا اگلنے لگی، چند ماہ میں ہر طرف لہلہاتے کھیت نظر آنے لگے، گندم بھی اگی، سبزیاں بھی اور جانوروں کے لیے چارہ بھی، گزشتہ چار سال میں 2000 ایکڑ رقبے پر 200 گرین یعنی سرسبز فارم بنائے گئے ہیں جن سے غریب لوگوں کی غذائی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔


ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے18 جون 2020 کے حادثے کے بعد سوچا کیوں نہ تھر کے باسیوں کو جھونپڑیوں سے نکال کر پکے گھروں میں شفٹ کیا جائے، 2020 میں دادو میں سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے غریبوں کی جھونپڑیاں پانی میں بہہ گئی تھیں۔ تھر میں ایک جھونپڑی میں آگ لگی جس کی وجہ سے ساتھ والی بیسیوں جھونپڑیاں بھی جل گئیں لہٰذا سوسائٹی نے اللہ کا نام لے کر گھر بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر تعاون کیا، اللہ نے کرم کیا اور گزشتہ سال سے اب تک 150 پکے، خوب صورت اور دیدہ زیب گھر بنا کر تھرکے باسیوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔


مزید گھروں کی تعمیر جاری ہے، مفت گھر بنا کر دینے کا یہ سستا ترین منصوبہ ہے، آپ تھوڑی سی رقم خرچ کر کے سات اور آٹھ افراد کے ایک خاندان کو مستقلاً پکے گھر میں شفٹ کر سکتے ہیں۔ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تحت ملک بھر میں بے شمار فلاحی سلسلے چل رہے ہیں جن میں اسپتال، اسکول، مدرسہ، کمیونٹی سینٹرز، دستکاری مراکز، ڈیلی دستر خوان، افطاری اور عید پیکیج وغیرہ شامل ہیں۔


بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں، فلسطینی مسلمانوں، شام کے متاثرین اور حال ہی میں افغانستان کے مسلمانوں کی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے، افغانستان کے مسلمانوں کے لیے حال ہی میں ریلیف کاروان رمضان پیکیج اور کپڑوں وغیرہ کے 25کنٹینر افغانستان روانہ کیے جا چکے ہیں۔



 

کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے فلاحی اسپتالوں اور ملک بھر میں قائم ڈسپنسریوں کے علاوہ مختلف فلاحی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، ان منصوبوں میں علاج و معالجہ کی مفت سہولتوں کے علاوہ تھر اور بلوچستان میں میٹھے پانی کی فراہمی، عمر کوٹ اور تھرپار کر میں غریب لوگوں کو جھونپڑیوں سے نکال کر پکے گھروں میں منتقل کرنا، خود روز گار اسکیم، مساجد کی تعمیر، اسکولوں کا قیام اور کئی دوسرے فلاحی سلسلے شامل ہیں۔ ملک میں جاری فلاحی منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک متاثرین شام کی امداد، روہنگیا، فلسطین اور افغانستان کے مسلمانوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف اشیاء کی فراہمی بھی جاری ہے۔


ان تمام منصوبوں کو جاری رکھنے اور ان کو آگے بڑھانے کے لیے ملک بھر کے مخیر حضرات سے گزارش ہے یہ دل کھول کر عطیات دیں۔ ان شاء اللہ ان کے عطیات سے غریبوں، ناداروں اور آفت زدگان کو فوری اور ضروری امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیں تو خود تشریف لا کر سوسائٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور تسلی ہونے پر بھر پور تعاون فرمائیں۔


یہ تعاون ادویات، آلات کی فراہمی، نقدی اور مختلف منصوبہ جات کے لیے چیکوں وغیرہ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔ چیک بنام ہیلتھ کیئر سوسائٹی، اکاؤنٹ نمبر 5448-9 نیشنل بینک آف پاکستان، مون مارکیٹ، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور بھیجے جائیں۔ تمام عطیات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سر ٹیفکیٹ بار کوڈ 2(36)(c) بتاریخ 27 اگست 2019کے مطابق انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ اس سلسلے میں کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے روح رواں ڈاکٹر آصف محمود جاہ سے اس نمبر 0333-4242691 پر رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔


یہ ادارہ بھی کریڈیبل ہے، میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو دس سال سے جانتا ہوں، کسٹم آفیسر تھے، نوکری کے دوران یہ سوسائٹی بنائی اور کمال کر دیا، یہ آج کل وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے کام بھی کر رہے ہیں اور سوسائٹی بھی چلا رہے ہیں، مجھے یقین ہے آپ کے عطیات درست جگہ پر ضرورت مندوں پر استعمال ہوں گے، آپ کا ایک پیسہ ضایع نہیں ہوگا۔

ایک حکایت ہے کہ ایک نیک سیرت عورت نے جب اپنے بیٹے کا نکاح کیا تو اسکو اکیلے میں کچھ_نصیحتیں کیں۔

 

بیٹے کا نکاح کیا تو اسکو اکیلے میں کچھ_نصیحتیں کیں۔
بیٹے کا نکاح کیا تو اسکو اکیلے میں کچھ_نصیحتیں کیں

✍🏻 *ایک حکایت ہے کہ ایک نیک سیرت عورت نے جب اپنے بیٹے کا نکاح کیا تو اسکو اکیلے میں کچھ_نصیحتیں کیں۔*

🥀

*جو کہ سونے کے قلم سے لکھنے کے قابل ہیں وہ نصیحتیں کیا تهیں؟ آپ بھی غور سے پڑھیئے!*

🥀

اے میرے پیارے بیٹے! یاد رکھ کوئی ہمارے کهانے کا محتاج نہیں ہوتا فقیر بھی 2 وقت کی روٹی با آسانی کها لیتا ہے.

🥀

کوئی ہمارے پیسے کا بهوکا نہیں ہوتا کہ یہ سوچا جائے کہ ہم ہی سے سامنے والے کا گزارا ہے۔

🥀

بیوی رکهیل یا ملازمہ نہیں ہوتی کہ جو چاہے اسکے ساتھ سلوک کرلو وہ گوارا کرلے گی اللہ پاک نے یہ قانون رکها ہے کہ اگر مرد عورت کی توہین پے توہین کرے تو عورت اس مرد کو چهوڑ دے تو اسکو کوئی گناہ نہیں۔

🥀

اگر کوئی تمہیں تمہاری بیوی کے عیب بتائے تو کچھ کرنے سے پہلے بیوی سے اس شخص کے بارے میں سارا کچا چهٹا کهول دو کسی کو اپنی بیوی سے کهیلنے نہ دو اور نہ خود کهیلو۔

🥀

وہ کوئی کهلونا نہیں اللّٰہ نے اس کو حلال کرکے تمہارے حوالے کرا ہے وہ جب چاہے اسکو تمہارے اوپر حرام کرکے کسی دوسرے کے لئے حلال کر سکتا ہے۔

🥀

تمہارے خراب روییے کو عورت بس اس وقت تک برداشت کرتی ہے جب تک وہ تمہیں چاہتی ہے محبت ختم ہونے کے بعد وہ فوراً راستہ بدل لیتی ہے یہ عورت کی فطرت ہے۔

🥀

کبھی بهولے سے بهی عورت کے اوپر ہاتھ نہ اٹهانا کیوں کہ عورت کی یہ فطرت ہے کہ ایسا کرنے سے وہ اندر سے مرد کی عزت کرنا چهوڑ دیتی ہے۔

🥀

کبهی بیوی کو احساس کمتری کا شکار کرنے کے لئے اپنے بچوں کو اسکے آگے نا کرنا ورنہ یہ بچے آگے جا کر تجهے ذلیل کریں گے اور تو بس دیکهتا رہ جائے گا کیونکہ ایک ماں ہی بچے کو سکهاتی ہے کہ کس کے ساتھ کیسے بات کرنی ہے، اگر تو اپنی بیوی کے ساتھ اچها رویہ رکهے گا تو وہ اسکو تیرے لئے ایسا ہی بنا دے گی ورنہ الٹ کے لئے تیار ہوجا ۔

🥀

میرے پیارے بیٹے بعض دفع مرد اس کے ساتھ انتہائی سفاکی کا سلوک کر رہا ہوتا ہے اور یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اب اسکا میرے سوا کوئی نہیں میں کچھ بهی کرلوں یہ کہیں نہیں جاسکتی... اسکی یہ سوچ بلکل غلط ہوتی ہے عورت اپنے شوہر سے محبت کرنے والی ہوتی ہے وہ اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوتی ہے اپنی محبت چهٹائے نہیں چهٹتی لیکن جس وقت چهٹ جاتی ہے تو مرد اگر اسکے آگے ہاتہ باندھ کر بھی کھڑا ہوجائے تو وہ نہیں ٹکتی اسے چھوڑ دیتی ہے یہ ایسا فیصلہ ہوتا ہے جو وہ پہلی مرتبہ دماغ سے کرتی ہے۔

🥀

*جب مرد عورت سے نفرت کرنے لگتا ہے تو وہ پہلے دن ہی سے بهانپ لیتی ہے پھر وہی بات کہ دل کے آگے مجبور ہوتی ہے لیکن روز قطرہ قطرہ کرکے اسکی محبت دل سے نکالنے لگتی ہے پهر مرد نے بھی اس شدت سے عورت کو اپنے دل سے نا نکالا ہوگا کہ جس شدت سے وہ مرد کو اپنے زندگی سے نکال دیتی ہے۔


*کاش کہ  یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_

_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_


*ایسی مــــزید پوسٹــــس حاصل کرنے کےلیے جنت کا سفر گرلز گروپس کو جوائن کیجئے .*

👈🏼 *گــــروپ میں ایڈ ہونے کےلیے اس نمــــبر پر WhatsApp کریں*

*03044366003*

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

   *ایک لڑکے کی... تربیت ایک فرد... کی تربیت ہوتی ہے... اور ایک لڑکی کی تربیت... پورے خاندان کی... تربیت ہوتی ہے...* 

♥️🖤♥️🖤♥️🖤♥️🖤♥️

   _*ہمارا مقصد صرف اصلاح کرنا ہے پیاری بہنوں اور بیٹیوں کا بس*_

 *اس ہمارے گروپ میں... تقریبا مستقبل کی مائیں ہیں... سب تو ہماری... کوشش ہوتی ہے ...کہ آپ کی تربیت اچھے... طریقے سے کی جائے ... اچھے انداز سے ۔۔۔آپکی اصلاح کی جاۓ۔۔تاکہ آپ اپنی زندگی گزاریں۔۔۔ اچھی ماں بن کے۔۔۔ہماری کوشش ہوتی ہے ...ہم آپ کو ہر موضوع... پر ویڈیو دکھائیں ...ہر طرح کی دینی... پوسٹ آپکو... دکھائیں تاکہ آپ... اپنا گھر اچھے... انداز میں اچھے طریقے... سے سنبھال سکیں*