پیر، 29 جنوری، 2018

الله کی رحمت کے لیے اعمال کی اصلاح ضروری ہے

خطیب صاحب نے نماز جمعہ کا سلام پھیرا ہی تھا...
 کہ ایک مقتدی نے بلند آواز سے مولانا صاحب سے گزارش کی کہ بارش کےلئے بھی دعا فرمائیں.....
 مولانا صاحب نے نظر بھر کے نمازیوں کو دیکھا....
 اور کہا
 کہ اس سے پہلے ایک ضروری اعلان ہے....
 اس کے ساتھ ہی جیب سے ایک لفافہ نکالا اور بولے....
 کہ کسی شخص کے تین ہزار روپے گرے ہوں تو نشانی بتا کر لے سکتا ہے....
 اس کے بعد دعا ہو گی....
 مولانا صاحب نے بات مکمل کی ہی تھی...
 کہ بھری مسجد سے تین ہزار کے دعویدار پندرہ کے لگ بھگ نمازی کھڑے ہو گئے..... 
 مولانا صاحب نے کہا...
 کہ یہ لفافہ میری اہلیہ نے دیا تھا..... 
کچھ سودا سلف لانا تھا...
 آپ پندرہ بندے کھڑے ہو گئے ہیں....
 میں 45ہزار کہاں سے لاوں..... سب تشریف رکھیں...
 اپنے اعمال درست کریں.....
 بارشیں اللہ کریم برسا دے گا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں