ﷺ
تمنا مدتوں سے ہے جمال مصطفیٰ دیکھوں -
امام الانبیاء دیکھوں، حبیب کبریا دیکھوں -
وہ جن کے دم قدم سے صبح نے بھی روشنی پائی -
منور کر دیا جس نے، فضا وہ رہنما دیکھوں -
وہ جن کی برکتوں سے ابر و باراں بستے عالم میں -
تمنا قلب مضطر کی وہ درِّ بے بہا دیکھوں -
قدم باہر مدینہ سے تصور میں مدینہ ہے -
الہی یا الہی عظمتوں کی انتہا دیکھوں -
یہ دنیا بے ثبات و بے وفا و غم کا گہوارا -
یہ ہے مطلوب: دارِ بے وفائی میں وفا دیکھوں -
وہ مبدأ خلق عالم کا، درود ان پر سلام ان پر -
میرے مولی یہ موقع دیں کہ ختم الانبیاء دیکھوں -
کبھی ہو حسن کی محفل، کبھی ہو شوق کا منظر -
کبھی آنسو کی زنجیروں میں عاشق کی صدا دیکھوں -
رَسُولٌ قَاسُم الْخيْرَاتِ فِی الدُّنْيَا وَ فِی الْعُقْبی -
شفیق از نفس مادرِ ما، نبیِّ مجتبیٰ دیکھوں -
در جنت پہ حاضر ہوں، رسول پاک کے ہم راہ -
شفاعت کا یہ منظر یا خدایا میں رضا دیکھوں -
تمنا مدتوں سے ہے جمال مصطفیٰ دیکھوں -
امام الانبیاء دیکھوں، حبیبِ کبریا دیکھوں -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں