تمام ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مستقل کی جاۓ اور خواتین اساتذہ کو فوری گرلز سکولوں میں اور مرد اساتذہ کو مردانہ سکولوں میں شفٹ کیا جاۓ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن میاں چنوں خانیوال کا اجلاس ضلعی صدر چودھری نثار احمد کمبوہ ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ہوا,اجلاس میں چیئرمین ضلع خانیوال سید اسرار حسین گردیزی, میڈیاسیکریٹری ضلع خانیوال راناظفر اقبال خان,ڈویژنل آرگنائزر و صدر کبیر والہ ہارون خاں پنیاں صاحب,چیئرمین میاں چنوں یاسرمحمود صاحب,نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن میاں چنوں چودھری ریاض احمد آرائیں,مہر خضر امین لک ایڈوکیٹ صدر مرکز میاں چنوں, چودھری اختر صابر کمبوہ میڈیا سیکریٹری میاں چنوں, نصراللہ طور ایڈیشنل میڈیا سیکریٹری,ملک غضنفر علی فنانس سیکریٹری میاں چنوں,شبیر حسین رضا,اویس مغل,محمد الیاس حیدر مغل,شکیل عروجی اور قیصر ندیم عظمت صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن میاں چنوں و دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی.اجلاس میں درج ذیل فوری حل طلب مسائل زیر بحث آۓ . ضلع خانیوال میں نئی بھرتی سے پہلے 2002 تا حال بھرتیوں کے مطابق 50% محکمانہ پروموشن دینے کا مطالبہ کیا گیا . نئی بھرتی سے پہلے فی میل اساتذہ کو مردانہ سکولوں سے گرلز سکولوں اور مرد اساتذہ کو گرلز ضم کیۓ گۓ سکولوں سے مردانہ سکولوں میں شفٹ کرنے کا مطالبہ اور 2000 تا حال بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تاریخ تقرری سے فوری مستقل کرنے ,آئندہ بھرتی مستقل بنیادوں پر کرنے اور ٹیچر سن کوٹہ رکھنے کا فیصلہ ہوا .ریٹائرمنٹ سے کم از کم چھ ماہ پہلے ریٹائرمنٹ کاعمل مکمل کرکے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی گریجوایٹی و پینشن شروع کر نے کا مطالبہ کیا گیا اور دوران سروس موت کی صورت میں لواحقین کو فوری واجبات ادا کیۓ جائیں تا کہ . گروپ انشورنس کی مد میں جمع کی گئ رقم بیس یا پچیس سال کے بعد دینے کا مطالبہ کیا اور دیگر اساتذہ کے مسائل رخصت,بے جا چیکنگ,طلباء کا فیل پاس کا نظام بحال کرنے,طلباء کی تعداد کیمطابق اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کا مطالبہ کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں