*قومی مقدس نشانی (پرچم) کے آداب*
:
قومی پرچم ایک مقدس نشانی ہوتا ہے اور اس کو لہرانے کے کچھ آداب ہیں جن کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور رکھا جانا چاہئیے۔
٭کوئی بھی دوسرا پرچم قومی پرچم سے اونچا نہیں لہرایا جاتا سوائے یونائیٹڈ نیشنز کے پرچم کے لیکن صرف یونائٹڈ نیشنز کی عمارات پر۔
دیگر ممالک کے پرچموں کے ساتھ اگر اسے لہرایا جائے تو ہمیشہ اسے برابر کی بلندی پر لہرایا جاتا ہے۔
٭ صوبائی فوجی یا کسی بھی دوسرے پرچم کے ساتھ لہرانے پر قومی پرچم ہمیشہ اونچا رکھا جاتا ہے۔
*قومی پرچم کو زمین یا کسی کے پیروں کو ہرگز نہیں چھونے دینا چاہئیے۔*
*اندھیرا ہونے کے بعد قومی پرچم لہرایا نہیں جاتا*۔
*قومی پرچم سحر کے وقت لہرانا چاہئیے* *اور* *شام کو اتار لینا چاہئیے*۔
*صرف ایک* *جگہ پاکستان کی پارلیمنٹ پر پرچم رات کو نہیں اتارا جاتا اور اسے پوری رات مصنوعی روشنی کے ذریعے روشن رکھا جاتا ہے۔*
*قومی پر چم کے اوپر دیگر الفاظ یا تصاویر نہیں بنوانی چاہئیں۔*
٭ قومی پرچم کو لہرائے جاتے وقت موجود ہر یونیفارمڈ پرسن پر اسے سیلیوٹ کرنا لازم ہوتا ہے۔
٭ قومی پرچم کو کبھی دفنایا نہیں جاتا۔ شہدا کے تابوت جو پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں ان کو دفنانے سے قبل ان پر سے پرچم اتار لیا جاتا ہے
وہ دن جب سرکاری طور پر پرچم کشائی کی خصوصی تقاریب کی جاتی ہیں۔
٭ 23 مارچ کو پرچم اپنی پوری بلندی پر لہرایا جاتا ہے۔
٭ 21 اپریل کو مفکرِ پاکستان کے یوم وفات پر پرچم لہرایا جاتا ہے لیکن اس غمناک موقع کی مناسبت سے اسے سرنگوں رکھا جاتا ہے۔
٭14 اگست کو یوم آزادی پر پرچم اپنی پوری بلندی پر لہرایا جاتا ہے۔
٭11 ستمبر کو بانیِ پاکستان کی وفات کے موقع پر پرچم کو سرنگوں لہرایا جاتا ہے۔
٭25 دسمبر کو قائد اعظم کی پیدائش کے موقع پر پرچم اپنی پوری بلندی پر لہرایا جاتا ہے۔
*تعزیرات پاکستان سیکشن 123-B کے تحت جو شخص دانستہ طور پر پاکستانی پرچم کی تضحیک کرتا ہے، اُسے آگ لگاتا ہے یا اختیار نہ رکھنے کے باوجود قومی پرچم کو حکومت کی کسی عمارت، جگہ، گاڑی یا جائیداد سے اتارتا ہے تو اسے 3 سال تک قید اور جرمانہ جبکہ 123-A کے تحت ملک پاکستان کی تخلیق*
یا
*نظریہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی*
*پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں