جمعہ، 17 اگست، 2018

🌷 *کوئی دن ماں باپ کے بغیر نہیں*🌷

💞🌱💞💐💞🌱💞

 🌷 *کوئی دن ماں باپ کے بغیر نہیں*🌷

💐 *جانتے ہو ... ؟*

💞 ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟
ہم ان کے سامنے *"بڑے"* بن جاتے ہیں ...
🍁 *"سیانے"* ہو جاتے ہیں ...
اپنے تحت بڑے *"پارسا نیک اور پرہیزگار"* بن جاتے ہیں ...
💞وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.
انھیں *"سبق"* پڑھانے لگتے ہیں ...
ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.
🍂اماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..
آپ کو نہیں پتا ایسے نہیں کرتے ...
ابا جی آپ یہاں کیوں گیے۔.
🥀اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے  ..
سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..
اب کیسے سمجھاؤں آپ کو ...

💐 *جانتے ہو  ...؟*

ہمارا یہ *"بڑا پن یہ سیانا پن"* 
🥀ہمارے اندر کے *"احساس"* کو مار دیتا ہے ...
وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں ...
🍁 کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔.. 
وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار 
💞ذہنی گنجلکوں سے آزاد  ہوتے جا رہے ہیں ...
 چھوٹی سی خوشی ...
🌷تھوڑا سا پیار...
ہلکی سی مسکراہٹ ... 
💐انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے ...

💞انھیں *"اختیار"* سے محروم نہ کریں  ....
🍄 *"سننے"* کا اختیار ...
🍄 *"کہنے"* کا اختیار ...
🍄 *"ڈانٹنے"* کا اختیار ...
🍄 *"پیار"* کرنے کا اختیار ...
یہی سب انکی خوشی ہے ..
چھوٹی سی دنیا ہے ...

💐ہمارے تلخ رویوں سے وہ اور  کچھ سمجھیں یا نہ سمجھیں ...
 یہ ضرور سمجھ جاتے ہیں ک اب وقت انکا نہیں رہا ...
🥀وہ اپنے ہی خول میں قید ہونے لگتے ہیں ...
🍁اور بالآخر رنگ برنگی ذہنی اور جسمانی بیماریوں  کا شکار ہونے لگتے ہیں ...

*اس لئے  ...*

💞اگر ماں باپ کو خوش رکھنا ہے  ..
تو ان کے سامنے  زیادہ *"سیانے"*  نہ بنیں ...
🌱 *"بچے"* بن کے رہیں ..
تا کے آپ خود بھی *"بچے"* رہیں ...

🍂سعود عثمانی کا ایک شعر ~~~

🌷 _*میں ان کو خانوں میں کیسے بانٹوں*_
🌷 _*جو میری عمر ِرواں کے دن ہیں*_

🌷_*تمام دن میرے باپ کے دن*_
🌷 _*تمام دن میری ماں کے دن*_
*(سعود عثمانی )*


🌷🌱🌷🌱💞🌱🌷🌱🌷

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں