جمعہ، 24 اگست، 2018

پرائیویٹ نظام تعلیم

پرائیویٹ نظام تعلیم
ہوسکتاہےآنےوالےوقتوں میں بورڈکی جانب سے1100میں سےطالبعلم کو1105نمبرملنےلگیں
_____________________________
گزشتہ دنوں فرسٹ ائیر کے داخلوں کے انٹرویوز میں 900 سے 1052 تک مارکس لینے والے طلبہ کے چند دلچسپ جوابات
سوال: قائداعظم نے کب وفات پائی؟
جواب: 1947 میں 
سوال: پاکستان بننے سے پہلے یا بعد میں؟
جواب: پہلے
سوال: پھر انھیں پاکستان کا بانی کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب: انھوں نے مرتے ہوۓ مسلمانوں کو کہا تھا کہ پاکستان بنانا ہے۔
سوال: علامہ اقبال کون تھے؟
جواب: انھوں نے ایک رات پاکستان بنانے کا خواب دیکھا تھا اور قائداعظم سے کہا تھا تم پاکستان بنا دو۔
سوال: آئین کیا ہے؟
جواب: یہ ایک کتاب ہے جو قائداعظم نے لکھی تھی اور اس کو مشرف نے پھاڑ دیا تھا۔
سوال: پاکستان کے صدر کا نام؟
جواب: عمران خان
سوال: پاکستان کا وزیراعظم ؟
جواب: جنرل قمر باجوہ
سوال: مشرقی پاکستان کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
جواب: بلوچستان کو مشرقی پاکستان کہتے ہیں۔
سوال: پنجاب کا دارالحکومت؟
جواب: پتہ نہیں
سوال: لاھور کیا ہے
جواب: یہ پاکستان کا صوبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔اور کہاں تک سنائیں؟
ایک دوست کی وال سے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں