جمعہ، 24 اگست، 2018

تمام اساتذہ اور افسران بالا کے نام

تمام اساتذہ اور افسران بالا کے نام 

آن لائن سروس بک ۔
آن لائن سکول مینجمنٹ ۔
آن لائن ڈاک ۔
آن لائن ریکارڈ 
۔آن لائن ریٹائرمنٹ اور پنشن کا نظام ۔

دور حاضر میں جس طرح ہر محکمہ ہر چیز میں تبدیلی آ رہی ہے اور ہر چیز آن لائن ہو رہی ہے ۔ملازمین کی سہولت کے لئے سروس بک اور آرڈرز وغیرہ سزا جزا کا نظام ہر قسم کا سکول کا ریکارڈ مکمل طور پر آن لائن کیا جائے ۔
یہ ایک مختصر ترین وقت میں ہم بہت زیادہ کام کر سکتے ہیں۔اسکے فوائد بے شمار ہیں۔اس کے اخراجات بھی بہت کم ہیں۔جس طرح ہم گوگل یا فیس بک پر اپنی پروفائل بناتے ہیں بالکل اسی طرح ہر استاد کی ایک آن لائن پروفائل ہو۔جس میں اسکا مکمل ریکارڈ موجود ہو۔پورا سکول کا ریکارڈ یہاں تک کہ آرڈر بک چھٹی کی درخواست سبھی کچھ آن لائن ہو ۔اس سے روز کی ڈاک روز دفتر میں حاضری وغیرہ سبھی کچھ منٹ میں حل ہو سکتا ہے 
اسکے فائدے بے شمار ہیں۔

1۔ٹائم مینجمنٹ 
2۔ فیول کا کم استعمال 
3۔خواتین کے لئے وقت کا بچاؤ 
4۔ مرد کے لئے وقت کا بچاؤ 
5۔ ریٹائرمنٹ کے وقت اور وفات پر صرف ایک پیپر نکالو اور مکمل کیس تیار کروا لو ۔
6۔ طلبہ کے لئے وقت میں اضافہ ۔
7۔مکمل کنٹرول ۔
8 ۔ UPE سروے 
9۔ ایڈمشن ان اوآوٹ 
10۔ سینٹرل کنیکٹ سسٹم ۔
11۔ روزانہ کی اپ ڈیٹ 
12۔ کلرک مافیا سے چھٹی 
13۔ کرپشن کا خاتمہ 
14۔رئیل ٹائم ڈائریکٹ انفارمیشن 
15 ۔ ایزی رابطہ 

اور بے شمار فوائد ۔

یہ کام مشکل نہیں بہت آسان ہے میں ایک مینجمنٹ کا پروفیشنل ہوتے ہوئے اپنی خدمات اللّه کی رضا کے لئے مفت وقف کروں گا ۔اگر گورنمنٹ چاہی تو میں اور ایک IT اسپیشلسٹ کی ٹیم اور مینجمنٹ کی ٹیم مل کر اس پر کام کر سکتے ہیں جس طرح بینک کا پرانا نظام مینجمنٹ کے نوجوان بدل سکتے ہیں اسی طرح ہم بھی کر سکتے ہیں ۔مگر صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے ۔ 

محکمہ تعلیم میں بے شمار انجنیئر سوفٹ ویئر انجنیئر IT اسپیشلسٹ مینجمنٹ پروفیشنل موجود ہیں صرف تین سے چار ماہ میں ایک بہترین نظام بن سکتا ہے ۔

اگر کوئی اس بات سے متفق ہے تو نا صرف شیر کرے بلکہ دوست احباب سے بات ببھی کرے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں