🌅شــام کـے مســنون اذکـار
📚 مجــمــوعہ داعیـــان اســـلام، وظائف، اذکار، مسنون، شام
┄┄┅┅•✪❂✵▩▩▩✵❂✪•┅┅┄┄▩❀════•❀﷽❀•════❀▩
📜آیۃ الکرسی 1⃣ مرتبہ (📖المستدرک للحاکم:5932)
اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم۔ [📖البقره:255]
🍃ترجمہ: "اللّٰــــــہ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ہمیشہ زندہ رہنے والا اور(سب کو)قائم رکھنے والاہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کر سکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے۔ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیـــــں کرسکتے مگر جو وہ چاہے اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیـــــں ، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
📜جو شخص قرآن مجید کی آخری تین سورتیں صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھتا ہے ، اسے یہ دنیا کی ہر چیز سے کافی ہو جاتی ہیں -
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ [📖سورة الإخلاص]
🍃ترجمہ: "اے نبی ﷺ کہہ دیجئے اللّٰــــــہ ایک ہی ہے، اللّٰــــــہ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی جنا گیا، اور کوئی اس کے برابر نہیـــــں۔"
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ [📖سورۃ الفلق]
🍃ترجمہ: "اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھاجائے، اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شرسے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔"
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ [📖سورۃ الناس]
🍃ترجمہ: " اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے(شیطان) کے شرسے، جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
🌸رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِى هَذِہِ اللَّيْلَةِ ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِىْ هٰذِہِ اللَّيْلَةِ ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْر [📖صحیح مسلم:2723]
🍃ترجمہ: "ہم نے شام کی اور اللّٰــــــہ کی بادشاہت (کائنات وغیرہ)نے شام کی، تمام تعریفات اللّٰــــــہ کے لیے ہیں، اللّٰــــــہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی اور جو اس کے بعد بھلائی ہے کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن کے شر اور جو اس کے بعد شر ہے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں سستی، اور برےبڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں آگ میں اور قبر میں عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ 📚[(اسنادہ صحیح )سنن ابی داؤد:5068، سنن ترمذی:3391،سنن ابن ماجہ:3868]
🍃ترجمہ: " اے اللّٰــــــہ! تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی، تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ رہتے ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌹رسول اللّٰــــــــــــــــہ ﷺ نے فرمایا:
" 📜جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہوگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا، اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے۔"
🌸 اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔ [📜صحیح بخاری:6306]
🍃ترجمہ: "اے اللّٰــــــہ! تو میرا رب ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں تو نے مجھـــــــے پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، جتنی مجھ میں طاقت ہے، جو(خطا، گناہ) میں نے کیا اس کے شر سے تیرے پناہ میں آتا ہوں، میں تیرے لیے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتاہوں، مجھـــــــے بخش دے کیونکہ گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی نہیـــــں بخش سکتا۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
جس شخص نے صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے، اللّٰــــــہ تعالٰی دنیا و آخرت کے اہم معاملات میں اسے کافی ہو جاتا ہے۔
🌸 حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم [📖اسنادہ حسن سنن ابی داؤد:5081]
🍃ترجمہ: "میرے لیے اللّٰــــــہ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے-"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي [📚اسنادہ صحیحِ،سنن ابی داؤد:5074، سنن ابن ماجہ:3871، سنن نسائی:5531]
🍃ترجمہ: "اے اللّٰــــــہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللّٰــــــہ! میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا، اپنے اہل اور اپنے مال میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللّٰــــــہ! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھـــــــے امن دے، اے اللّٰــــــہ! میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے، میرے اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کردیا جاؤں۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
📜جس شخص نے صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے کوئی چیز نقصان نہیـــــں دے سکتی۔⬇
🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ، فِي الْأَرْضِ، وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ [📚صحیح،سنن ابی داؤد:5088، سنن ترمذی:3388، سنن ابن ماجہ:3869]
🍃ترجمہ: "اللّٰــــــہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں کوئی چیز نقصان دے سکتی ہے، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
📜جس شخص نے صبح اور شام یہ کلمات تین تین مرتبہ کہے اللّٰــــــہ تعالٰی پر واجب ہوجاتا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔
🌸 رَضِيتُ بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِالإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا [📚اسناہ حسن ،سنن ترمذی:3389، سنن ابی داؤد:5072، مسند احمد:18968، سنن ابی داؤد:5076]
🍃ترجمہ:
"میں اللّٰــــــہ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( ﷺ )کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ [📖اسنادہ حسن ،المستدرک للحاکم:2000]
🍃ترجمہ: " اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رکھنے والے، تیری رحمت کے ساتھ ہی میں مدد مانگتا ہوں، میری مکمل حالت درست فرمادے، اور مجھـــــــے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 أَمْسَیْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ [📚اسنادہ حسن،مسند احمد:15363، عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:34]
🍃ترجمہ: "ہم نے صبح کی فطرت اسلام، کلمہ اخلاص، اپنے نبی محمدﷺ کے دین اور اپنے والد ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر جو کہ یکسو مسلمان تھے اور مشرکین سے نہیـــــں تھے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
جس شخص نے یہ کلمات صبح اور شام100، 100 مرتبہ کہے تو قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی لے کر نہیـــــں آئے گا، مگر وہ شخص جس نے یہ کلمات اس سے زیادہ مرتبہ کہے۔⬇[📖صحیح مسلم:2692]
🌸 سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِه
🍃ترجمہ: " اللّٰــــــہ تعالٰی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ [📚صحیح بخاری:3293، صحیح مسلم:2691، سنن ابی داؤد:5077 ،سنن ابن ماجہ:3868]
🍃ترجمہ: " اللّٰــــــہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
📜ایک مرتبہ پڑھنا بھی درست ہے
- اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا،
- اس کے لیے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی
- اور 100 خطائیں مٹادی جائیں گی،
- اور شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا،
- اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیـــــں آئے گا لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔"
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
🌸 أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْه [📖صحیح بخاری:6307*، صحیح مسلم:2702] 📜 100مرتبہ
🍃ترجمہ: " میں اللّٰــــــہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔"
*📜صحیح بخاری میں 70مرتبہ کہنے کا بھی ذکر ہے۔
⋆════─⊹⊱⋆⋆✫⋆⋆⊰⊹─════⋆
جس شخص نے شام کو تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے اس رات کوئی زہریلا جانور نقصان نہیـــــں پہنچا سکے گا۔
🌸 أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ [📖صحیح مسلم:2709، عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی:591] 📜تین مرتبہ
ترجمہ: میں اللّٰــــــہ تعالٰی کے کامل کلمات کے ساتھ ہر اس مخلوق کے شر سے جو اس نے پیدا کی(اللّٰــــــہ کی)پناہ میں آتا ہوں۔"
᯽࿇┈━━•࿇●●●●࿇•━━┈࿇᯽
♦️صــــراط الـــھــدٰی للناس
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں