جمعرات، 21 اپریل، 2022

شجر رسول کا خاتمہ بمع تبصرہ

شجر رسول کا خاتمہ بمع تبصرہ

شجر رسول، بدعت کی روک تھام، بنو سعد، مذمت، جماعت اہل سنت
جماعت اہل سنت سعودی عرب میں بنو سعد کے علاقہ میں " شجر رسول " کو ختم کرنے کے سعودی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قبیلہ بنو سعد کے علاقہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یادگاروں کو مسمار کرنا قابل مذمت ہے ۔ سعودی حکومت آثار رسول کو مٹانے سے باز رہے ۔ سعودی حکومت کی تازہ جسارت جنت البقیع اور جنت المعلی کے انہدام جیسے اقدامات کا تسلسل ہے ۔ سعودی حکومت آثار رسول کو مٹا کر فرقہ وارانہ تعصب اور دین دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ اسلامیان عالم سعودی عرب کے ان دل آزار اقدامات پر سراپا احتجاج ہیں ۔ جماعت اہل سنت بنو سعد میں شجر رسول کو ختم کرنے پر شدید احتجاج کرے گی ۔ دنیا بھر کے مسلم حکمران سعودی عرب کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے منسوب جگہوں سے عقیدت رکھنا بدعت نہیں عشق رسول ہے ۔ صحابہ کرام بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نشانات پر برکت کے لئے نمازیں پڑھتے تھے ۔

خبر کا ربط:

مکہ : بدعت کی روک تھام کے لئے صحابی درخت سمیت 4 مقامات منہدم
https://www.girdopesh.com/news-564/

تبصرہ:

معذرت کے ساتھ
آپ سب حضرات علم میں مجھ سے بہت بہتر ہیں. 
تاریخ بتاتی ہے کہ غالباً ایسا اقدام خلیفہ دوئم جناب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی کیا تھا. اس لیے یہ خلفاء راشدین کی سنت کہی جا سکتی ہے.

اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں