جمعہ، 29 اپریل، 2022

دربار رسول مسجد نبوی کا ادب

 *مسجد نبوی شریف ﷺ وہ مقام ھے جسے دنیا بھر میں سب سے

ذیادہ ادب کا درجہ حاصل ھے*
*علماء کرام کےہاں دربار نبویﷺ میں اونچی آواز میں بولنا بھی بےادبی ہے حتیٰ کے ترک دور میں جب توسیع کئلیے مسجد سے ملحقہ پرانے مکان گرانا تھے تو ہتھوڑوں پر کپڑا باندھ کر چوٹ دی جاتی تھی۔*
*کئی سلف صالحین مدینہ منورہ کی ‏حدود میں گھوڑے پر بیٹھ کر داخل نا ہوتے کہ مبادا بےادبی نا ہو جائے۔*
*قرآن میں جب ذکر کیا گیا کہ اپنی آوازیں نبیؐ کی آواز سے بلند نا کرو تو علماء اسکا مطلب یہ بھی نکالتے ہیں کہ ادب کایہ تقاضا قیامت تک ہے*۔
*اللہ نے اپنے گھر ، خانہ کعبہ میں تو اجازت دی ہے کہ اونچی اونچی آواز میں رب کو ‏پکاریں ، کعبہ کا غلاف پکڑ کر کھینچیں ، مناجات کریں*
*مگر*
*دربار نبویؐ میں خاموشی ، ادب ، احترام کا حکم ہے۔اب آپ سوچیں جو لوگ مسجد نبوی شریف میں سیاسی نعرےبازی کرتے ہیں ان کا کیا ایمان ہو گا؟*
*نبی کریمﷺ کےدربار کی یہ توہین کوئی جاہل تو کر سکتا ھے مگر مومن مسلمان نہیں۔*
*ایسا کرنے والوں سے دور رہیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنے ساتھ ساتھ آج کثرت سے توبہ و استغفار کریں*

=====

*‏سیاسی معاملات میں اپنی ترجیحات کی بنیاد پر جسے بھی چاہیں سپورٹ کریں لیکن بات جب دین اسلام اور تاجدارِ کائناتﷺ کی حرمت و تقدیس کی آئے تو سیاست کے چکر میں اپنی عاقبت خراب مت کریں۔‏ہمارا تو ایمان تب تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک ہمیں حضور ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اپنے والدین، بہن بھائی، رشتے دار خاندان أعزّہ و أقارب حتٰی کہ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز نہ ہو*

xx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں