اتوار، 17 اپریل، 2022

حفاظ کرام کی قربانی کی قدر کیجئے

 تراویح اور حافظ قرآن،،،


#تراویح میں حافظ قرآن جن باتوں سے بیک وقت نمٹ رہا ہوتا ہے😢
1#:ان میں سے ایک مصلے کا پریشر ہے۔
2#:دوسری رکعاتوں کا خیال رکھنا ہے۔
3#:تیسری اپنے یومیہ سبق کے کوٹے کو بیس رکعتوں پر تقسیم کرکے پوراکرنا۔ کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ سبق پورا ہوجائے اور رکعتیں رہ جائیں ۔یا رکعتیں پوری ہوجائیں اور سبق رہ جائے۔
4#:چوتھی اپنے پارے کا غم کہ غلطیوں اور متشابہات سے بچا جائے۔
5#:پانچویں اس بات کی فکر کہ کہیں وقت زیادہ نہ لگ جائے۔
6:چھٹی اپنے گلے کا فکر کہ کہیں بیٹھ ہی نہ جائے۔
7#: ساتویں دن کو سنانے کی تیاری کرنا۔
8#اٹھویں افطاری میں تھوڑا سا کھانا ۔
9#: قران مکمل ہونے تک ایک الگ غم سوار رہتا ہے۔
# یہ وہ باتیں ہے کہ جو صرف حافظ بھگت رہاہوتا ہے 😥۔ مقتدی ان پریشانیوں سے ناآشنا ہوتے ہے، لیکن تراویح کے اختتام پر بڑے مزے سے آکر بیٹھتے ہیں اور کوئی کہتا ہے حافظ صاحب کیا بات ہے آج دو تین غلطیاں آئیں ,,,؟؟؟؟ خیریت تو ہے نا؟🤔🤔
کوئی کہتا ہے حافظ صاحب! آج تو بہت تیز پڑہ رہے تھے۔ 
اور اگر دوسرے دن آہستہ پڑھاجائے تو کوئی اور آکر کہتا ہے آج تو قاری عبدالباسط بن رہے تھے کوئی کہے گا آج ٹائم زیادہ لگادیا ہے۔
خدا را ایسی باتوں سے اجتناب کریں اور حافظ کو مشین نہیں انسان سمجھیں۔🙏🙏
اللہ تعالی سب کو عقل سلیم نصیب فرمائے۔ 🤲🤲
آمین۔
x

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں