جمعرات، 5 مئی، 2022

جس انقلاب کی ضرورت ہے وہ مکمل نظام کی تبدیلی ہے

جس انقلاب کی ضرورت ہے وہ مکمل نظام کی تبدیلی ہے
جس انقلاب کی ضرورت ہے وہ مکمل نظام کی تبدیلی ہے۔ جنرل حمید گل

‏جنرل حمید گل بہت گہری بات کر رہے ہیں مگر کچھ ناسمجھوں کو شاید کم سمجھ آئے! لیکن محب وطن پاکستانیوں کو سوفیصد سمجھ آئے گی!

ہم کو شخصیت پرستی کے بجائے اسلامی صدارتی نظام قائم کرنا ہے، اسلامی شریعت کا نفاذ کرنا ہے، اور یہ کام فوج یا صرف سیاستدان نہیں کرسکتے، یہ کام قوم کے کرنے کا ہے، قوم کو لیڈرز لیڈ کرتے ہیں، لیکن قوم کو بھی متحد و منظم و ایماندار ہو کر، پارٹی و شخصیت پرستی، و فرقہ بندی سے نکل کر، ایک حقیقی قوم بن کر ثابت کرنا ہوگا خود کو اب! اور یہ کام اس جمہوری نظام میں نہیں ہوسکتے! جس کیلئے پاکستان 🇵🇰 بنایا گیا تھا! اب ہمیں نظام بدلنا ہوگا!


جنرل حمید گل سمیت کوئی پڑھا لکھا سمجھدار پاکستانی عمران کے گرد نظر نہیں آتا، سوائے ایک آدھ ایماندار بندے کے۔۔۔کیوں؟ کیونکہ وہی پرانا گند ان کے پاس جمع ہوچکا ہے، جو ان کے نظریات کو نقصان پہنچا گیا!

سارے لچے لفنگے، لوٹے، مفاد پرست و غدار تک کیوں اکٹھے کئے عمران خان نے؟ جنہوں نے عین وقت پر بک کر چلتی حکومت کو گرایا؟ اور وہ اتنے اہم ہی کیوں تھے کہ ان کو خریدا گیا؟ کیونکہ وہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ ممبرز تھے، یعنی جمہوری پارلیمانی نظام ہی اصل وجہ ہوئی!

ابھی بھی یہی حال ہے، اب بھی سوچنا ہوگا پی ٹی آئی کو، کہ وہ خود کو ایک نظریاتی پارٹی سمجھتی ہے، نظریہ پاکستان کی بات کرتی ہے، ریاست مدینہ ثانی کی بات کرتی ہے، ہم تحریک نظریہ پاکستان اسی نظریہ کو پاکستان میں نافذ کر کے تکمیلِ پاکستان کرنے نکلے ہیں، ہم بھی کھلم کھلا آپ کا ساتھ دی گے، بلکہ ہر محب وطن پاکستانی آپ کا ساتھ دے گا، لیکن پہلے اپنا ٹارگٹ واضح کرنا ہوگا آپ کو!


جو غلطیاں کر چکے سو کر چکے، اب بھی وقت ہے، اسلامی قوانین، قرآن کے آئین، اور اسلامی قوانین والا اسلامی صدارتی نظام نافذ کرنے کی کھلم کھلا بات کریں!

اب اس انقلاب کی بات کریں، جس بارے جنرل حمید گل مرحوم رح بات کرتے تھے، ایک اسلامی فلاحی ریاست کے حقیقی قیام کی بات کریں!

اس جمہوری نظام سے کچھ ممکن ہوتا، تو عمران خان جیسا بندہ ساڑھے تین سالوں میں کر چکا ہوتا! جیسا کہ جنرل حمید گل مرحوم رح فرما گئے، کہ عمران خان سے لوگوں کی بہت زیادہ امیدیں ہوں گی، پھر وہ بھی ناکام ہوگا! پھر ایک انقلاب اٹھے گا! جو اس نظام کو تبدیل کرے گا!

معلوم ہوا! ہمارا بنیادی مسئلہ اور تمام مسائل کی ماں! جمہوریت ہی ہے! تو اسے گرا دو، اور اسلامی قوانین والا اسلامی صدارتی نظام لاگو کروا لو! پھر یہ بھی وہ فرما چکے! کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہوگا!

کیونکہ اس نظام کے مکمل نفاذ سے ساری امت مسلمہ کی قیادت آپ کے ہاتھ آجانی ہے! لہزا عالمی و علاقائی و داخلہ دشمن پورا زور لائیں گے!


اس کیلئے جنرل حمید گل مرحوم رح فرما گئے! کہ اس کیلئے ہمیں ایک مربوط و منظم و ایماندار و متحد تحریک چلانی ہوگی! جس کے زریعے ہم خود کو آزاد بھی کروائیں! اور خود کو خوشحال بھی کرسکیں! یہ آزادی کی جنگ ہمیں لڑنی پڑے گی! ہم چاہیں یا نا چاہیں، ہمیں یہ جنگ آزادی لڑنی پڑے گی! اس کو نظریاتی آزادی کی جنگ کہا جاتا ہے! یہ جنگ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ بمقابلہ عالمی و علاقائی و داخلہ باطل قوتوں کیخلاف جنگ ہے!


تحریک پاکستان 🇵🇰 جس کا مقصد پاکستان بنانا تھا، وہ چلی اور پاکستان حاصل کیا، آج ہم نے اس ضرورت کو محسوس کیا! کہ پاکستان 🇵🇰 کی نظریاتی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے ہمیں تحریک نظریہ پاکستان 🇵🇰 چلانی ہے! تو یکم نومبر 2021 سے "تحریک نظریہ پاکستان 🇵🇰" کی بنیاد جنرل حمید گل مرحوم رح کے سینئر شاگرد محمد شاہد اقبال صاحب نے رکھ دی ہے! جس کا کوئی سیاسی یا ذاتی یا فرقہ یا عہدہ یا منصب کا لالچ یا غرض نہیں! جو مرضی سیاسی و مذہبی پارٹی چاہے ہمارے ساتھ شامل ہو! بلکہ ہم نے ہر محب وطن پاکستانی اور محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں و پارٹیوں و شخصیات کو اس کا حصہ سمجھا ہوا ہے! اور سب سے امید ہے! کہ اپنی اپنی سیاسی و مذہبی پارٹیوں و شخصیات سے جڑے رہتے ہوئے! اس تحریک میں بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالیں! 


اس تحریک کی کامیابی ہم سب کی بحیثیت مجموعی قوم کامیابی ہے! ہماری نظریاتی آزادی کی جنگ کی کامیابی ہے! اس کی کامیابی تکمیلِ پاکستان 🇵🇰 ہے! اس کی کامیابی نفاذ اسلام ہے! اس کی کامیابی اسلامی صدارتی نظام اور بعد میں خلافت راشدہ کا مکمل نظام ہے! اس تحریک کی کامیابی، پاکستان کو ریاست مدینہ ثانی بنانا ہے! اس کی کامیابی پاکستانی قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح رح کے فرمان کیمطابق، ایماندار و متحد و منظم قوم بنانا ہے! اس تحریک کی کامیابی غزوہ ہند کیلئے قوم و ملک و افواج کو مکمل قابل بنانا ہے! اس تحریک کی کامیابی پورے ہندوستان کو گریٹر پاکستان بنا دے گی، سمیت بنگلہ دیش و کشمیر کے، ان شاءاللہ تعالیٰ، اس تحریک کی کامیابی سے ہم آخری منزل فلسطین کو یہود کا قبرستان اور پوری دنیا پر اسلام پرچم بلند کر دینا ہے! تو آئیں بلا تفریق اس عظیم تحریک کے عظیم مقاصد حاصل کرنے میں بھرپور حصہ ڈالیں!


اسلامی صدارتی نظام بہترین حل 🇵🇰


تحریک نظریہ پاکستان 🇵🇰

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں