بروقت لون ایپ
لاسٹ بُلیٹ
آج کل ایک ایپ سرکولیشن کر رہا ہے جس کا نام بروقت لون ایپ ہے جس میں پچیس ہزار تک کی رقم بطور قرض مہیا کی جاتی ہے کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟ میں نے صرف یہ پوسٹ لکھنے کے لیے بروقت ایپلیکیشن انسٹال کی تاکہ دیکھوں کہ یہ کیا چکر ہے اور پچیس ہزار کی رقم ادھار کی درخواست دی ، اپنے اسی مالی کا جس نے مٹر کاشت کیے تھے اور اس پر پوسٹ کی تھی اسی کا شناختی کارڈ دیا اور کال پر بات کی تو پتہ چلا کہ بروقت والے پہلے ہفتے میں صرف دو ہزار پانچ سو کا قرضہ دیں گے یہ پہلی قسط ہوگی اور اس پر ایک ہزار کا ایکسٹرا سود مجھے پندرہ دن بعد دینا ہوگا ، یعنی اگر آج میں نے پچیس سو روپے ادھار لیے تو پندرہ دن بعد بروقت والوں کو میں نے سود ملا کر پینتیس سو ٹوٹل رقم دینی ہوگی ،،
پھر دوسری قسط ملی پھر تیسری قسط ملی ٹوٹل دس ہزار کا لون مجھے مہیا کیا گیا اسکے بعد مجھے مزید قسط نہیں دی گئی بلکہ کہا گیا کہ مجھے صرف دس ہزار تک کا قرض دیا جا سکتا ہے اور پندرہ دن کے بعد میں نے یہ پیسے واپس کرنے ہیں جب میں نے پوچھا پندرہ دن کے بعد کتنے پیسے واپس کروں گا تو کچھ لمحے بعد جواب دیا گیا کہ کل ملا کر آپ اکیس ہزار روپے واپس کریں گے ، یعنی پندرہ دن بعد دس ہزار تو انکی اپنی رقم واپس کرنی ہے اور گیارہ ہزار کا سود بھی واپس کرنا ہے ، اگر پندرہ دن کے بعد میں نے قرض واپس نہیں کیا تو سود کی شرح بڑھا دی جائے گی اور مجھے پنتیس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے ، میں نے پوچھا جناب اگر پھر بھی ادا نہ کر پایا تو جواب دیا گیا کہ اگلے پندرہ دن بعد شرح سود بڑھا کر ستر ہزار آپ نے لوٹانے ہیں یعنی تقریبا چالیس دن ساٹھ ہزار کا سود میں نے واپس کرنا ہوگا اور دس ہزار اصل رقم بھی ،،
میں نے پھر کہا جناب مجھے دس ہزار نہیں چاہیئے مجھے پچیس ہزار ہی چاہیئے بہت اصرار کے بعد مجھے پچیس ہزار کا قرض مہیا کیا گیا تو نہایت سختی سے مجھے کال والے جناب نے کہا کہ پندرہ دن کے اندر اندر آپ نے اکاون ہزار روپے واپس کرنے ہیں یہ نوٹ کریں ،،
پندرہ دن کے اندر اندر اکاون ہزار روپے یعنی پچیس ہزار پر ماہانہ چھبیس ہزار کا سود ، ابھی دو دن گزرے نہیں تھے کہ بروقت والوں کی فون کال آئی کہ سر ہمارے پیسے واپس کیجیے میں نے کہا کہ ابھی تو ایگریمنٹ پورا ہی نہیں ہوا ، خیر ہر دن دو تین کالز آتی کہ ہمارے پیسے واپس کیجیے، میں نے انکار کیا کہ وقت سے پہلے تو میں نے پیسے دینے ہی نہیں ، اسی اثنا میں تھانے سے کال آئی کہ آپکے مالی نے چار لاکھ کا قرضہ لیا ہے اور بندے نے رپورٹ درج کرائی ہے ، جب میں تھانے میں پہنچا تو بروقت ایپ والوں کا نمائندہ بیٹھا ہوا تھا تو اس نے کاغذات دکھائے کہ مالی نے چار لاکھ کا قرض لیا ہے ،،
خیر بات کافی لمبی ہے لیکن میں بروقت کا ایک تجربہ کرنا چاہتا تھا ، پہلی بات یہ ہے کہ بروقت ایک سودی ایپ ہے نہایت بھاری سود پر قرضہ دیتے ہے ، قرضہ دینے کا دورانیہ پندرہ دن ہے ، پندرہ دن کے بعد آپ کو ڈبل پیمنٹ ادا کرنی ہوگی بروقت کو ، قرضہ لینے کے بعد مسلسل آپ کو ان کی کالز آئے گی کہ ہمارا قرضہ واپس کرو ، بروقت ایپ سے آپ کو پچیس ہزار کی رقم بھت مشکل سے ملتی ہے وہ صرف دس ہزار کی رقم بمشکل دیتے ہیں ، آپ کی انفارمیشن لیکر بروقت آپ کے خلاف کسی قسم کی بھی کاروائی کر سکتا ہے اور آپکی معلومات کو آگے کسی کو فروخت کر سکتا ہے ، آپکے شناختی کارڈ کا استعمال بروقت ہر جگہ کر سکتا ہے ، بروقت پاکستان کے کسی کرپٹ ترین سیاست دان کا بنایا ہوا ایپ ہے جو اس ایپ کے ذریعے اپنے کرپشن کے کالے دولت کو سفید کر رہا ہے ، تاکہ آمدن کے ذرائع ڈکلیر کیے جا سکے ، پندرہ دن سے قبل ہی قرض کی ادائیگی کا مطالبہ شروع ہو جاتا ہے اور اگر آپ انکار کر دیں تو آپ پر آپکے ہی شہر کے تھانے میں لاکھوں کی ایف آئی درج کی جا سکتی ہے ، لہذا اس سودی ایپ سے بچیں ، پچیس ہزار کی رقم کوئی اتنی بڑی موٹی رقم نہیں ہے کہ آپکی زندگی سکون سے گزر جائے ، بلکہ بروقت والوں سے قرض لیکر آپ اپنی زندگی کا سکون برباد کر دیں گے ، پچیس ہزار کا اکاون ہزار لوٹانا ہوگا وہ بھی پندرہ دن میں اور اگر لوٹا نہ پائے تو ایک ماہ بعد اسی ہزار کا قرض لوٹانا ہوگا ،، لہذا خود سوچیں عدم ادائیگی کی صورت میں لاکھوں کا الزام لگا کر اندر ڈال دیں گے پھر بجاتے رہیں سیٹیاں جیل میں اور گاتے رہیں عطا اللہ عیسا خیلوی کے گانے....
بشکریہ ملیحہ سید
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں