جمعرات، 12 مئی، 2022

دنیا کی سب سے بڑی دولت بہترین خزانہ دنیا کی سب سے بہترین متاع نیک عورت نیک بیوی ہے


 ✦  الدُّنْيَا مَتَاعٌ، وَخَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ


سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دنیا متاع کچھ وقت تک کے لیے فائدہ اٹھانے کی چیز ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے (صحیح مسلم ٣٦٤٩)


✦ سب سے بہـترین خـزانہ یہ یے ذکـر کرنے والی زبان، شـکـر کرنے والا دل اور ایسی صـاحب ایمـان بیوی، جو اپنے خـاوند کے ایمان پر اسکی کا تعـاون کرے آخرت کے معـاملے میں اپنے خـاوند کی مدد کرے اللہ ہمیں اس خزانے کا اہتمـام کرنے اسکو اپنانے کی توفیق دے امین


 سیدنا عبد اللہ بن ابو ہذیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے ایک ساتھی نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہے۔ یہ سن کر سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ﷺ‌  کے پاس گئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے یہ فرما دیا ہے کہ سونے اور چاندی کے لیے ہلاکت ہے، اب ہم کیا خزانہ کریں؟  کونسا مال بہتر ہے تاکہ ہم اسکا اہتمام کریں آپ ﷺ ‌ نے فرمایا: سب سے بہترین خزانہ یہ ہے ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل اور ایسی بیوی، جو آخرت کے معاملے میں اپنے خاوند کا تعاون کرے۔ (مسند احمد ١٠٠٥٧) صحيح



✦ اَفَضَلُہُ لِسَانًا ذَاکِرًا، وَقَلْبًا شَاکِرًا، وَزَوْجَۃً مُؤْمِنَۃً تُعِیْنُہُ عَلٰی اِیْمَانِہِ


 سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا خزانہ کرتے ہیں اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ اس وقت ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے، ہم میں سے بعض افراد نے بعض سے کہا: سونے اور چاندی کے بارے میں تو یہ کچھ نازل ہو چکا ہے، اب اگر ہمیں پتہ چل جائے کہ کون سا مال بہتر ہے، تاکہ اس کا اہتمام کریں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین مال ذکر کرنے والی زبان، شکر کرنے والا دل اور صاحب ِ ایمان بیوی، جو بندے کے ایمان پر اس کا تعاون کرے (مسند احمد ١٠٠٥٦ ) صحيح

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں