*السلام علیکم ورحمتہ اللہ*
*تحریک: #ردالفحاش*
*از قلم ✒️: فقیر سپاہی تحریک کے ساتھی*
*معاشرتی بگاڑ کیسے پیدا ہوا!*
*تحریر کو پورا پڑھیے گا تا کہ میرا لکھنا اور آپ کا پڑھنا خدا تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔*
حضرات میں کچھ کڑوی مگر سچی باتیں لکھنے لگا ہوں اگر کسی دوست کو ناگوار گزریں تو معزرت🙏 خواہ ہوں
حضرات میں ششدر رہ جاتا ہوں جب بھں کبھی بازار میں نکلوں تو اپنی ماؤں بہنوں کو دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ وہی مائیں بہنیں ہیں
*جن کی ماؤں نے اپنا سر ڈھانپنے کے لیے قربانیاں دیں اور پاکستان کی تحریک میں آلو پیاز کی طرح کاٹ دی گئیں*
حضرات میں ششدر رہ گیا جب میں نے ایک سٹیج ڈرامے کا پوسٹر دیکھا جس پے کچھ فحش عورتوں اور مردوں کی تصاویر آویزاں تھیں اور لکھا گیا تھا کہ
*رمضان میں بھی تھیٹر کھلا رہے گا۔😪*❌
حضرات میں تب بھی بہت پریشان ہوتا ہوں جب کبھی میں ٹیوی پر چل رہی وہ ایڈ دیکھتا ہوں
*جس کا مقصد تو بسکٹ بیچنا ہوتا ہے لیکن کہانی کو پر اصرا بنا کر بیغیرتی والا گندا نظام پروموٹ کیا جاتا ہے*❌
حضرات میں تب بھی بڑا پریشا ہو جاتا ہوں جب کبھی سڑکوں سے گزرتے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بورڈز دیکھنے کو ملتے ہیں
*کہ کس طرح ایک نوجوان کو بیغیرتی کا درس دیا جا رہا ہے.۔۔*❌
حضرات مجھے تب بھی بڑی پریشانی ہوتی ہے میں جب کبھی ہمارے کالج و یونیورسٹیز میں ہونے والے طرح طرح کے فنکشنز دیکھتا ہوں
*کے جن کا سرے سے مقصد ہی ایک ہوتا ہے کے گند کو فحاشی پروموٹ کیا جائے*❌
حضرات میں بڑا لاچار ہو جاتا ہوں😓 جب دیکھتا ہوں کہ
*والدین خود اپنے بچوں کو فحش لباس خرید کر دیتے ہیں*❌
حضرات بات تو کڑوی ہے لیکن سچ ہے کہ
*ہم خواہشات کی درگاہ میں اس قدر ایمان دار اور عبادت گزار ہو گۓ ہیں کہ اب ہمیں بیغیرتی کا بیج بھی مل چکا ہے۔*
اگر اسے ہم آزاد خیالی اور ماڈرنزم کا نام دیں تو میرے مطابق یہ مارڈرنزم ایک لعنت سے زیادہ کچھ بھی نہیں
کہ جو آزاد خیالی اور مارڈرنزم میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو رد کرتی ہو اس کی میرے نزدیک کوئ اہمیت نہیں۔۔
جو مارڈرنزم میرے اللہ کے قانون کو جاہلیت کا نام دے تو میں کھلم کھلا اسے ایک لعنت کا نام دوں گا
میری سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!
*"کہ موسیقی دل کو کمزور کر دیتی ہے "*
تو پھر میں کیسے مان لوں کے کالجوں اور معصوم بچوں کے سکولوں میں ہونے والے فنکشنز سہی ہیں جس میں کنجر قسم کے استاد گانے لگاتے بھی ہیں اور بچوں کو نچواتے بھی ہیں۔۔۔۔
جس پر میری سرکار صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا!
*کہ کوئ مرد کسی عورت پر دوسری دفہ نگاہ نا ڈالے*
تو میں لعنت بھیجوں گا اس بورڈ پر جس پر کسی عورت کی تصویر محض اسی وجہ سے آویزاں کر دی جائے کہ اس کی وجہ سے ہمارا مال بک جاۓ گا
حضرات سرکار دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرمایا!
*عورتوں کو چاہیے کہ اپنی چادریں اتنی بڑی کریں کہ ایک بالش تک ٹخنوں سے نیچے جائیں*
تو میں لعنت بھیجوں گا اس گندے انسان پر بھی جس نے ہماری بہنوں کے لیے اتنے گندے لباس بناۓ جو معاذ اللہ ٹخنوں تو کیا پنڈلیوں سے بھی اوپر تک ہوتے ہیں
اور مجھے افسوس ہے اپنی بہنوں پر جو بڑے جوش و خروش سے یہ کپڑے پہنتی ہیں
معاشرے کا سب سے بڑا بگاڑ فحاشی ہے جب فحاشی عام ہو جاتی ہے نا تو کوئ نظریہ بچتا ہے نا کوئ دین بچتا ہے اور نا کوئ اخلاق بچتا ہے ہم ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں بلکہ اس ملک میں رہتے ہیں جس کی بنیاد
*کلمہ کی بنا پر رکھی گئی*
تو ہم نے کلمہ طیبہ:
*لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ*
کو کیا دیا ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کیا دیا کیا ہم اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی روح اور اپنے دل کے خانوں میں نظر گھما کر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کے ہم واقع میں مسلمان ہیں تو جواب کیا آۓ گا؟؟؟
تو حشر والے دن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھانا ہے یہ بھی سوچ رکھیں ☝🏻
*حضرات یا تو اسلام کو ماننے سے مکمل طور پر انکار کیا جائے*
*یا پھر یہ گندا نظام دفہ کیا جاۓ*
جو ہماری آنے والی نسلوں کو برباد کر دے گا
اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب کو سیکھنے والا اور عمل کرنے والا بنائے آمین
*اللہ نگہبان۔۔۔*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں