جمعرات، 1 مارچ، 2018

چکوال کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کا آغاز

چکوال
یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے سلسلہ میں چکوال میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ھے۔جناب عبدالوحید رضا چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ھدایات پر یو پی ای 2018 کے سلسلہ میں گورنمنٹ محمد علی ایلیمنٹری سکول چکوال سے جناب عتیق الرحمن اسحاق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چکوال نے تحصیل چکوال میں یکم مارچ 2018 سے گورنمنٹ سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا ھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے عتیق الرحمن اسحاق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن چکوال نے کہا کہ ضلع چکوال شرح خواندگی کے لحاظ سے بہت بہتر پوزیشن میں ھے۔موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرایجوکیشن چکوال جناب عبدالوحید رضا کی ھدایات کی روشنی میں انشاءاللہ سو فیصد داخلوں کا ھدف حاصل کرلیا جائے گا۔چکوال کے سرکاری سکول ھر لحاظ سے معیاری تعلیمی ادارے ھیں۔ طلباء کو گورنمنٹ مفت کتب فراھم کررھی ھے۔ھر سال اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کا تقرر عمل میں لایا جارھا ھے۔ حال ھی میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ھے اور پالیسی کے مطابق کم از کم ماسٹرز لیول کے اساتذہ کا تقرر کیا جا رھا ھے۔جس سے یقینا کوالٹی آف ایجوکیشن میں مزید بہتری آئے گی۔
سرکاری سکولوں میں تمام سہولیات کی فراھمی یقینی بنا دی گئ ھے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکولوں کی سیکورٹی فول پروف بنا دی گئ ھے۔انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیا ھے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔کیونکہ حکومت پنجاب تعلیم کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ اقدامات کررھی ھے۔مفت اور معیاری تعلیم اور سو فیصد شرح خواندگی کا حصول حکومت پنجاب کا ھدف ھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں